geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
November 6, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • France's Protest Aftermath: When Dinner Table Debates Turn Toxicفرانس میں مظاہروں کے بعد خاندانی مباحثے: تشدد کی خبریں، مطالبات نظرانداز
    • Why Some Friends Overshare and Others Wait to Be Askedکیا آپ کی دوستی میں بھی گفتگو کا سارا بوجھ آپ اٹھاتے ہیں؟ ماہرین نے “رضاکار” اور “مہمان” طرزِ گفتگو کے راز کھول دیے
    • Six Autumn Escapes in France You Can Reach Without a Carفرانس میں بغیر گاڑی کے خزاں کی سیر: چھ خوبصورت مقامات جہاں پبلک ٹرانسپورٹ سے پہنچا جا سکتا ہے
    صحت و تندرستی
    • Two Wheels, New Worries: The Hidden Stress of the Urban Cycling Boomسائیکلنگ کی سہولت یا خوف؟ فرانسیسی شہروں میں سائیکل سواروں کی بڑھتی پریشانیاں
    • Beat the Yo-Yo Effect With Protein and Strength Trainingڈائٹ کے بعد وزن واپس بڑھنے سے بچنے کا مؤثر طریقہ: ہر کھانے میں پروٹین اور طاقت کی مشقیں
    • Black Market for Eli Lilly's Retatrutide Raises Alarmغیر منظور شدہ موٹاپا کش دوا ریٹاٹروٹائیڈ کی آن لائن غیر قانونی فروخت پر تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • Justice Takes the Wheel: French Electro Duo to Score GTA VI Soundtrackجسٹس فرانسیسی الیکٹرو جوڑی جی ٹی اے 6 کی ساؤنڈ ٹریک تیار کرے گی
    • Drought and Heatwaves Halve Ardèche Chestnut Harvest as Europe Braces for Price Risesخشک سالی اور گرمی کی لہروں نے فرانس میں شاہ بلوط کی فصل کو تباہ کر دیا
    • Salt Stomping: TikTok's Viral Sleep Hack That Experts Say Doesn't Workسالٹ اسٹامپنگ: کیا نمک پر چلنا واقعی نیند کو بہتر بناتا ہے؟
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Mom Slams School for AI-Generating Adult Photo of 6-Year-Oldامریکی اسکول کا چھ سالہ بچی کی “بالغ شکل” بنانے پر تنازعہ: والدین کی اجازت کے بغیر مصنوعی ذہانت کا استعمال
    • Critical PHP Flaws Take Down Global Government Websitesپی ایچ پی میں خطرناک سیکیورٹی خامیاں، دنیا بھر میں سرکاری ویب سائٹس آف لائن
    • Justice Takes the Wheel: French Electro Duo to Score GTA VI Soundtrackجسٹس فرانسیسی الیکٹرو جوڑی جی ٹی اے 6 کی ساؤنڈ ٹریک تیار کرے گی
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

پمز ہسپتال میں آتشزدگی: 14 نوزائیدہ بچوں کی ہلاکت پر عالمی برادری سوگوار، اقوام متحدہ نے امداد کی پیشکش کردی

August 28, 2026 6 1 min read
UN Condemns PIMS Fire That Killed 14 Newborns
Share this:

نیویارک (دنیا نیوز) – اسلام آباد کے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) ہسپتال میں آتشزدگی کے نتیجے میں 14 نوزائیدہ بچوں کی ہلاکت پر اقوام متحدہ نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ عالمی ادارے نے اس سانحے کو والدین کے لیے ناقابل تصور المیہ قرار دیتے ہوئے پاکستانی حکومت کو ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارک نے ایک بیان میں کہا کہ وہ جاں بحق بچوں کے والدین سے دلی تعزیت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوزائیدہ بچوں کی موت والدین کے لیے ایک ایسا المیہ ہے جس کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا۔ اقوام متحدہ پاکستانی حکومت کو ہر ممکن امداد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

سعودی عرب اور یونیسیف کا بھی اظہار تعزیت

سعودی عرب نے بھی پمز ہسپتال کے اس سانحے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ سعودی وزارت خارجہ نے کہا کہ وہ اس مشکل گھڑی میں حکومت پاکستان اور عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتی ہے۔

اس سے قبل اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسیف) نے بھی اسلام آباد کے پمز ہسپتال میں آتشزدگی کے بعد کم از کم 14 نوزائیدہ بچوں کی المناک ہلاکت پر گہرے رنج کا اظہار کیا تھا۔

یونیسیف نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم سوگوار خاندانوں اور اس تباہ کن واقعے سے متاثرہ تمام افراد سے دلی تعزیت کرتے ہیں۔

صحت مراکز میں فائر سیفٹی معیارات پر فوری نظرثانی کا مطالبہ

یونیسیف نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ہر نوزائیدہ بچہ محفوظ زندگی کا حق رکھتا ہے اور ہر ماں اور بچے کو ایک محفوظ اور پرامن صحت مرکز میں دیکھ بھال ملنی چاہیے۔

عالمی ادارے نے صحت مراکز میں آگ سے بچاؤ اور حفاظتی معیارات پر فوری نظرثانی اور انہیں مضبوط بنانے کا مطالبہ کیا تاکہ ہر ماں اور بچہ محفوظ ماحول میں ضروری دیکھ بھال حاصل کر سکے۔

واضح رہے کہ پمز ہسپتال کے نوزائیدہ بچوں کے وارڈ میں لگنے والی آگ نے پورے ملک کو سوگوار کردیا ہے۔ اس سانحے کے بعد ہسپتال انتظامیہ کی غفلت کے حوالے سے شدید ردعمل سامنے آرہا ہے اور ملک بھر میں صحت مراکز کی حفاظتی صورتحال پر سوالات اٹھائے جارہے ہیں۔

Share this:
PIMS Tragedy: PM Probe Finds Gross Negligence
Previous Post پی آئی ایم ایس سانحہ: انکوائری کمیٹی کی ابتدائی رپورٹ میں افسران اور عملے کی غفلت ثابت
Next Post جماعت اسلامی نے 3 ستمبر کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان کر دیا
Jamaat-e-Islami Calls Nationwide Strike for Sept 3

Related Posts

UNICEF Warns Attacks on Water Systems in Conflict Zones Have Tripled Since 2021

تنازعات میں پانی کے نظام پر حملے تین گنا بڑھ گئے، یونیسف کی سنگین انتباہ

November 5, 2026
Hong Kong Court Hands Joshua Wong 10 More Years in Prison Under Security Law

ہانگ کانگ: جوشوا وونگ کو مزید 10 سال قید کی سزا، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت

November 5, 2026
Westminster Palace at Risk of Notre-Dame-Style Disaster, MPs Warn

ویسٹ منسٹر پیلس: نوٹر ڈیم جیسے بڑے حادثے کا خدشہ، برطانوی ایم پیز کی سنگین وارننگ

November 5, 2026
Democrats Warn Tech Giants: "Prepare Your Lawyers" as Data Center Probes Loom

امریکی وسط مدتی انتخابات: ڈیٹا سینٹرز اور اے آئی کمپنیوں کے لیے بڑا خطرہ

November 5, 2026

Popular Posts

1 Vladimir Putin

امریکی میزائل تجربے کا جواب دیا جائے، پوٹن کی ہدایات

2 Imad Wasim

قومی کرکٹر عماد وسیم بھی رشتہ ازدواج میں منسلک

3 Meeting

انجینئر افتخار چودھری نے ریاٹرڈ جرنیل ڈاکٹر محمد مصطفی الجہنی سے ملاقات کی

4 Shah Mahmood Qureshi - António Guterres

شاہ محمود قریشی اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے درمیان رابطہ طے پا گیا

5 Khamisani Socail Welfare Trust

محمد سلیم خمیسانی کا سیفی ویلفیئر سوسائٹی کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد

6 Indian Army in Kashmir

کرفیو اور لاک ڈاؤن کے باوجود ہزاروں کشمیریوں کا بھارت کیخلاف مظاہرہ

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.