geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

افغان مذاکرات: خواتین اور طالبان آمنے سامنے

September 13, 2020 1 1 min read
Dr Habiba Sarabi
Share this:

Dr Habiba Sarabi

کابل (اصل میڈیا ڈیسک) افغان حکومت اور طالبان کے درمیان دوحہ میں جاری مذاکرات میں چار ایسی خواتین بھی شامل ہیں جو طالبان کے دور کے بعد سے عورتوں کے حقوق کے لیے سرگرم رہی ہیں۔

قطر میں جاری مذاکراتی عمل میں افغان طالبان کا وفد صرف مردوں پر مشتمل ہے جبکہ کابل حکومت کی مذاکراتی ٹیم میں 17 مرد اور 4 خواتین شامل ہیں۔ مذاکرات کی میز پر یہ صنفی عدم مساوات بظاہر افغان معاشرے میں عورت کے مقام کی عکاسی کرتی ہے۔

ہفتےکو بات چیت شروع ہونے سے قبل مذاکرات میں شامل فوزیہ کوفی نے کہا کہ طالبان کو یہ بات سمجھنا ہوگی کہ وہ ایک نئے افغانستان کا سامنا کر رہے ہیں۔ کوفی کے بقول، ”انہیں اسے قبول کرنا سیکھنا ہوگا۔‘‘

خواتین کے حقوق کی سرگرم کارکن فوزیہ کوفی پر ماضی میں دو مرتبہ قاتلانہ حملے ہوچکے ہیں۔ وہ گزشتہ ماہ بھی ایک جان لیوا حملے میں زندہ بچ گئی تھیں۔ کوفی نے اس حملے سے قبل کہا، ”افغانستان میں خواتین کے لیے نمایاں عہدوں میں پر کام کرنا عام بات نہیں، لہذا آپ کو ایسے لوگوں کے درمیان اپنی جگہ بنانی پڑتی ہے جو عورت کے وجود کو ہی تسلیم نہیں کرتے۔‘‘

انہوں نے بتایا کہ سن 1996 سے سن 2001 تک طالبان کے دور حکومت میں ان کے شوہر کو جیل میں ڈال دیا گیا اور ان کو ناخن پالش لگانے پر سنگسار کرنے کی دھمکی دی گئی۔ کوفی نے بتایا کہ مذہبی پولیس خواتین کو مکمل برقعہ نہ پہننے پر سڑکوں پر کوڑے مارتی تھی اور کئی عورتوں کو بدکاری کا الزام لگا کر سرِ عام اسٹیڈیم میں پھانسیاں دی گئیں۔

حالیہ برسوں کی مسلسل کوششوں کے بعد افغان حکومت کا دعویٰ ہے کہ دارالحکومت کابل اور دیگر شہروں میں خواتین کو تعلیم اور ملازمت تک رسائی دینے کے حوالے سے بہتری آئی ہے۔

ایک اور خاتون مذاکرات کار اور اسلامی قانون کی ماہر فاطمہ گیلانی کے مطابق بات چیت میں ‘مشترکہ اقدار‘ جیسے کہ اسلام اور افغانستان کے تنازعہ میں جنگ بندی کے حصول پر توجہ مرکوز رہنی چاہیے۔ گیلانی کے بقول، ”میں ایک ایسا افغانستان دیکھنا چاہتی ہوں جہاں آپ خطرہ محسوس نہ کریں – اگر ہم ابھی یہ حاصل نہ کرسکے تو کبھی نہ کرسکیں گے۔‘‘

ناقدین کے مطابق طالبان نے ابھی تک خواتین کے حقوق کے بارے میں واضح گارنٹیاں دینے کی بجائے مبہم دعوے کیے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ وہ اسلامی اقدار کے تحت خواتین کو ان کے حقوق دینے کے حامی ہیں۔

فوزیہ کوفی ان چند خواتین میں سے ایک ہیں جو سن 2019 میں طالبان کے ساتھ غیرسرکاری بات چیت میں شریک تھیں اور ان کو بات چیت کے دوران خواتین کو پیش آنے والی مشکلات کا بخوبی اندازہ ہے۔ کوفی کے بقول، ”خاتون کی بات پر توجہ دینے کے بجائے لوگ یہ دیکھتے ہیں کہ آپ کے اسکارف کا سائز درست ہے یا نہیں۔‘‘

امریکا اور طالبان کے درمیان مذاکرات کے بعد کابل حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات مارچ میں شروع ہونے والے تھے لیکن سنگین جرائم میں زیر حراست سینکڑوں طالبان قیدیوں کی رہائی کے معاملے پر اختلافات کی وجہ سے یہ عمل تاخیر کا شکار ہو گیا۔ یہ مذاکرات بالآخر گذشتہ روز سے شروع ہوچکے ہیں۔

افغانستان کی پہلی صوبائی خاتون گورنر حبیبہ سرابی بھی اس مذاکراتی ٹیم کا حصہ ہیں۔ 62 سالہ سرابی نے کہا کہ مذاکرات کا آغاز ‘بہت مثبت‘ ہوا ہے۔ مذاکراتی ٹیم میں افغان خواتین کے وفد کی چوتھی رکن شریفہ زرماتی ہیں جو سابقہ براڈکاسٹر اور صوبے پکیتا کی سیاست میں متحرک ہیں۔

Share this:
American Wild Fire
Previous Post امریکی جنگلاتی آگ: اوریگن میں ’بڑی تباہی‘
Next Post مریم نے نواز شریف کو نیب میں دی جانے والی خوراک مشکوک قرار دے دی
Maryam Nawaz

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.