geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

افغان طالبان نے صدر اشرف غنی کی نئے انتخابات کی تجویز مسترد کر دی

March 25, 2021 0 1 min read
Afghan Taliban
Share this:

Afghan Taliban

افغانستان (اصل میڈیا ڈیسک) افغان طالبان نے صدراشرف غنی کی اس سال کے آخر میں نئے انتخابات کرانے کی تجویز مسترد کردی ہے۔

صدر اشرف غنی نے قبل ازوقت انتخابات کرانے سے متعلق اپنی تجویز کی تفصیل جاری نہیں کی ہے۔البتہ افغان حکومت کے دوعہدے داروں کا کہنا ہے کہ وہ آیندہ ماہ ترکی میں افغان مسئلہ کے فریقوں کی کانفرنس کے موقع پراپنے الیکشن منصوبہ کا اعلان کریں گے۔

اشرف غنی نے اپنی اس نئی تجویز کے ذریعے دراصل امریکا کے پہلے سے پیش کردہ مجوزہ منصوبے کو چیلنج کرنے کی کوشش کی ہے۔امریکا نے افغانستان سے تمام غیرملکی فوجیوں کے انخلا کے بعد ایک عبوری حکومت کے قیام کی تجویز پیش کی تھی جس میں طالبان کے بھی نمایندے شامل ہوں۔روس نے بھی اس تجویز کی حمایت کا اظہار کیا تھا۔

افغانستان کے ایک سینیرعہدہ دار نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی اے ایف پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’حکومت قبل ازانتخابات کے ایک منصوبہ کے ساتھ ترکی جائے گی۔یہ افغانستان کے مستقبل کے لیے ایک منصفانہ پلان ہے۔‘‘

لیکن طالبان نے صدر اشرف غنی کی اس تجویز کو فوری طور پر مسترد کردیا ہے۔طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ ’’ماضی میں اس طرح کے عملوں (انتخابات) سے ملک مختلف بحرانوں کے کنارے جا کھڑا ہوا ہے۔‘‘

انھوں نے کہا کہ ’’اب وہ ایک ایسے عمل کے بارے میں گفتگو کررہے ہیں جو ہمیشہ سے اسکینڈل پر مبنی رہا ہے۔ملک کے مستقبل کے بارے میں کوئی بھی فیصلہ دونوں فریقوں کے درمیان دوحہ میں جاری مذاکرات میں ہونا چاہیے۔ہم ایسے انتخابات کی حمایت نہیں کریں گے۔‘‘

امریکا، روس اور تنازع دوسرے فریق افغانستان میں ایک عبوری حکومت کا قیام چاہتے ہیں جبکہ صدر اشرف غنی کا کہنا ہے کہ اقتدارایک منتخب حکومت ہی کے حوالے ہونا چاہیے،اس لیے وہ نئے انتخابات پر زوردے رہے ہیں۔

دوسری جانب طالبان کے شریک بانی اور ڈپٹی لیڈر ملّا عبدالغنی برادر نے گذشتہ ہفتے ماسکو میں منعقدہ ایک کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’’افغانوں کو اپنی قسمت کا فیصلہ خودکرنے دیا جائے۔‘‘

امریکا طالبان کے ساتھ گذشتہ سال فروری میں دوحہ میں طے شدہ سمجھوتے کے تحت افغانستان سے یکم مئی تک اپنے تمام فوجیوں کو بلانے کا پابند ہے۔تاہم صدر جو بائیڈن نے اسی ماہ کے اوائل میں کہا تھا کہ اس ڈیڈلائن پر پورا اترنا مشکل نظرآرہا ہے۔

اس سمجھوتے کے تحت افغان حکومت اور طالبان گذشتہ سال ستمبر سے دوحہ میں مذاکرات کررہے ہیں۔ان میں مستقبل میں ملک کانظم ونسق چلانے کے لیے نظام وضع کیا جائے گا لیکن ابھی تک اس بات چیت میں اس ضمن میں کوئی نمایاں پیش رفت نہیں ہوسکی ہے۔

طالبان کے مذکورہ ردعمل سے چندے قبل ہی امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلینکن نے نیٹو کے ایک اجلاس میں بتایا ہے کہ واشنگٹن ابھی اس امرپر غور کررہا ہے کہ آیا اس کے فوجیوں کو یکم مئی کی ڈیڈلائن سے قبل جنگ زدہ ملک سے واپس بلا لیا جائے یا نہیں۔

Share this:
UAE
Previous Post یو اے ای: کووِڈ-19 کے 2196 نئے کیسوں کی تشخیص، پانچ مریض چل بسے !
Next Post نیوم: سعودی ولی عہد سے چینی وزیر خارجہ کا دو طرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال
Prince Muhammad bin Salman

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.