geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

افغانستان میں داعش کا ابھرنا لمحہ فکریہ

October 7, 2021 2 1 min read
ISIS in Afghanistan
Share this:

ISIS in Afghanistan

تحریر : نسیم الحق زاہدی

بم حملوں اور داعش کی دہشت گردانہ کارروائیوں نے افغانستان کی صورتحال کو نیا رخ دیدیاہے۔کابل میں یکے بعد دیگرے ہونے والے حملوں اور ملک میں سکیورٹی کی دگرگوں حالات کے تناظر میں داعش طالبان کیلئے ایک مضبوط چیلنج کے طور پر ابھرا ہے۔بلاشبہ افغانستان میں داعش کی موجودگی پورے خطے کے لیے خطرناک ہے ۔گزشتہ دنوں کابل عید گاہ حملے پرطالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں مسجد پر داعش کے مشتبہ حملے کے بعد مجاہدین کے سپیشل یونٹ نے داعش کے خلاف آپریشن کیا جس کے نتیجے میں داعش کا ٹھکانہ تباہ اور اس میں موجود داعش کے تمام ارکان مارے گئے ہیں۔واضح رہے کہ دارالحکومت ذبیح اللہ مجاہد کی والدہ مرحومہ کے لئے دعائیہ تقریب کے دوران ہونے والے حملے میں پانچ افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔

تاہم جنوبی ایشیا میں داعش کے ظہور کو 2014ء سے ہی دیکھا جا سکتا ہے عراق اور شام میں فوجی کامیابی کے بعد داعش نے اپنی شاخوں کو مشرق وسطیٰ سے باہر ہم خیال گروہوں سے تعاون بڑھا کر پھیلایا۔جب داعش رہنما ابوبکر البغدادی نے مبینہ طور پر ایک وفد کو بلوچستان اور جنوبی وزیرستان میں تحریکِ طالبان پاکستان کے جنگجوؤں سے بات چیت کیلئے بھیجا۔ پاکستانی فوج کے شمالی وزیرستان میں آپریشن ضربِ عضب کے نتیجے میں کچھ عناصر افغانستان کو فرار ہوئے اور انہوں نے افغان صوبے ننگر ہار میں قیام کر لیاتھا۔ کچھ عرصے قبل تک داعش کے نام سے شاید ہی کوئی واقف ہوگا مگر اس تنظیم نے جس مختصر عرصے میں عراق و شام میں فتوحات حاصل کیں اوروہاں سرکاری افواج کو جس طرح گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا، وہ حیران کن بات تھی جس کے بعد داعش کا شمار دنیا کی سرفہرست جہادی تنظیموں میں کیا جانے لگا اور آج یہ تنظیم، القاعدہ سے بھی زیادہ طاقتور تصور کی جارہی ہے۔

داعش کا قیام اس وقت عمل میں آیا جب القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کی وفات کے بعد عراق میں القاعدہ کے سربراہ ابوبکر البغدادی جنہیں ابودعا بھی کہا جاتا ہے، نے 2011ئمیں عراق سے امریکی افواج کے انخلاء کے بعد اس تنظیم کی بنیاد رکھی اور کسی کی نظروں میں آئے بغیر خاموشی سے ہزاروں القاعدہ اور غیر ملکی جن کا تعلق پاکستان، ازبکستان، ترکمانستان، چیچنیا، یمن اور مصر سے بتایا جاتا ہے، کو تنظیم میں شامل کرکے انہیں عراق اور شام کے محاذ پر بھیجا۔ عراق اور شام کے وسیع علاقوں پر فتوحات کے بعد داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی نے مفتوحہ علاقوں کو ”اسلامک اسٹیٹ” قرار دیتے ہوئے اپنی خلافت کا اعلان کیا اور دنیا بھر کے جہادیوں سے اپیل کی کہ وہ عراق اور شام پہنچ کر خلافت کی تعمیر میں ان کی مدد کریں۔ ابوبکر البغدادی کی جانب سے اسلامی ریاست اور خلافت کے اعلان کے بعد پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر ممالک پر مشتمل ایک نقشہ بھی جاری کیا گیا جسے ”اسلامی ریاست” قرار دیا گیا۔۔ داعش میں نوجوانوں کی بڑی تعداد میں شمولیت کی اہم وجہ سوشل میڈیا اور ویب سائٹس پرموجود مذہبی اور جہادی مواد ہے جسے پڑھ کر امریکہ، کینیڈا، یورپ اور دیگر ممالک کے نوجوان اس کی جانب راغب ہورہے ہیں۔

داعش کی افغانستان میں بڑھتی ہوئی سرگرمیاں یقینا لمحہ فکریہ ہے۔ اس کے لئے ضروری ہے کہ دنیا طالبان کی حکومت کو تسلیم کر لئں تاکہ بھارتی شر انگیزیوں کو لگام دی جا سکے ۔ مذکورہ حالات سے امریکی سازش کی بو آرہی ہے کہ پہلے القاعدہ کے نام پر افغانستان کو نیست و نابود کیا اب داعش کی آڑ میں ایک بار پھر امریکہ بھارت گٹھ جوڑ نیا کھیل کھیلنے میں مصروف ہے اور جس کے لئے بھارت کو آگے کیا جا رہا ہے ۔ بھارت جو افغانستان میں اپنی بائیس کھرب ڈالرز کی سرمایہ کاری کے ڈوبنے پر حواس باختہ ہے وہ کسی طور بھی اس خطے میں امن نہیں ہونے دے گا ۔۔بھارتی دہشت گردوں نے سابق کٹھ پتلی افغان حکومت کی معاونت سے خطے میں جو وحشت و دہشت کا بازار گرم کیا وہ اب سب پر عیاں ہو چکا ہے ۔پاکستان کے خلاف سٹریٹیجگ سبقت کھونے کے خوف سے بھارت کا طالبان کے اقتدار سنبھالنے کی قانونی حیثیت پر سوال اٹھانا اس کی بوکھلاہٹ کا واضح ثبوت ہی تھا۔

افغانستان کے عوام کے حقوق کے تحفظ کے ساتھ ساتھ سلامتی اور حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے آگے بڑھنے کا بہترین راستہ جامع سیاسی تصفیہ تھا اب 40 سال سے جاری جنگ کو بالآخر ختم کرنے کا یہ ایک نادر موقع ہے لہٰذا یہاں ضرورت اس امر کی بھی ہے کہ بھارت اس نازک موڑ پر منفی باتیں پھیلانے اورشرارتی پراپیگنڈے سے گریز کرے تاکہ خطے میں قیام امن کو یقینی بنا کر افغان عوام کو مزید نقصان سے بچایا جا سکے۔عالمی برادری کو اب افغانستان کی تبدیل شدہ صورتحال کی بنیاد پر طالبان کے ساتھ تعلقات کے معاملہ میں اپنی پالیسیاں جلد وضع کرنا ہوں گی۔سابق غنی حکومت بھی غیر ملکی امداد پر بہت زیادہ انحصار کرتی تھی جسے ختم کرنا معاشی تباہی کا باعث بن سکتا ہے۔

طالبان کو بھی ایک ایسے سیاسی ڈھانچے سے متعلق کئے گئے وعدوں کو پورا کرنا چاہئے جہاں تمام گروہوں کی نمائندگی ہوکیونکہ اگر حکومت میں تمام گروپوں کو شامل نہ کیا گیا تو جلد یا بدیریہ خطہ عدم استحکام اور شورش کا شکار ہو کر دہشت گردوں کے لئے ایک آئیڈیل مقام بن سکتا ہے جو پریشان کن ہوگا۔ افغانستان میں عدم استحکام کا نقصان صرف پاکستان کو ہی نہیں پہنچے گا بلکہ خطے کے دیگر ممالک بھی اس سے شدید متاثر ہوں گے ایسے میں اقوام متحدہ کوچاہئے کہ انسانی امداد کے لئے بین الاقوامی مدد کو متحرک کرنے میں زیادہ سے زیادہ مئوثرکردار ادا کیا جائے کیونکہ یہ لمحہ افغان عوام کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہونے کا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ افغانستان کو دہشت گردوں کی جائے پناہ کے طور پر استعمال نہیں ہونا چاہئے ورنہ یہ شدید خطرہ بن سکتے ہیں۔پاکستان پڑوسی ممالک کو دیکھتے ہوئے طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کا فیصلہ کرے گا اس سلسلے میں تمام ہمسایہ ملک ایک دوسرے سے رابطے اور مشاورت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے خطے کی صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں ۔ عالمی برادری طالبان کو مزید وقت دے کیونکہ اگر افغانستان میں جامع حکومت تشکیل نہ دی گئی تو وہاں خانہ جنگی ہوگی۔ اس میں کوئی دو رائے نہیں ہیں کہ واشنگٹن کی شکست افغانستان پر حملہ کرنے والوں کے لئے یقینا ایک سبق ہے۔افغان جنگ میں امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو ناقابل تلافی نقصان سے دوچار ہونا پڑا۔بیجنگ افغانستان کو ” ون بیلٹ ون روڈ ”منصوبے میں شامل کرکے بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کے امکانات پر نظر رکھے ہوئے ہے یہی وجہ ہے کہ امریکہ نے اتحادیوں کے ذریعے خطے کے حالات کومزید خراب کرنے کی ہر ممکن کوشش کی تاکہ اقتصادی راہداری ”ون بیلٹ ون روڈ ” منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچنے سے روکا جا سکے۔
Naseem Ul Haq Zahidi

تحریر : نسیم الحق زاہدی

Share this:
India
Previous Post بھارتی چیخیں
Next Post روس میں افغانستان سے متعلق بین الاقوامی مذاکرات، طالبان بھی مدعو
Putin

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.