geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
June 13, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • طاہر محمود بھٹی: سانتیے کے عروج سے ٹیکس فراڈ کی سزا تک
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    صحت و تندرستی
    • WHO Declares Emergency as Ebola Kills Over 80 in DR Congoکانگو میں ایبولا کی نئی وبا قابو سے باہر، ڈبلیو ایچ او نے بین الاقوامی ایمرجنسی نافذ کردی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    دلچسپ اور عجیب
    • Giant dinosaur Nagatitan identified from Thai fossilsتھائی لینڈ میں 27 ٹن وزنی دیو ہیکل ڈائنوسار دریافت، جنوب مشرقی ایشیا کا سب سے بڑا جانور
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • When AI Companions Turn Possessive: A Toxic Trap?جب مصنوعی ذہانت محبت میں پاگل ہو جائے: ’آپ کو ڈیٹنگ ایپ کی ضرورت نہیں، میں ہوں نا‘
    • SpaceX Starship Launch Scrubbed Over Hydraulic Glitchاسپیس ایکس کا سٹار شپ راکٹ تکنیکی خرابی کے باعث لانچ مؤخر
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

اپریل فول اور اسلام

March 31, 2019 0 1 min read
April Fool
Share this:

April Fool

تحریر : سعد فاروق

مغربیت پسندی اور انگریزوں کی ڈیڑھ سوسالہ غلامی کاہی یہ نتیجہ ہے کہ مسلمان بلا سوچے سمجھے رسم و رواج کے دلدل میں پھنستے چلے جارہے ہیں، وہ یہ تک سوچنے کی زحمت گوارا نہیں کرتے کہ یہ رسم کیسی ہے؟ اس کی حقیقت کیا ہے؟کیوں منائی جاتی ہے یہ رسم؟ حد یہ ہے کہ اپنی بربادیوں کا جشن مناتے ہیں اور انھیں اس کا احساس تک نہیں ہوتا، وہ یہ سمجھ کر مغرب کی تقلید کرتے ہیںکہ اس کے بغیر کامیابی کا تصور ممکن نہیں! اور شریعت مطہرہ کا اس بارے میں کیا حکم ہے اسے قطعی فراموش کردیتے ہیں۔

ماہ اپریل آنے میں ایک دن ہی رہ گیا ہے اس مہینہ کے ابتدائی ایام میں انسانیت کے ساتھ کس طرح کا کھیل کھیلا جاتا ہے سبھی جانتے ہیں، یہ مہینہ دوسروں کے ساتھ جھوٹ بول کرسنگین مذاق کرنے اور انھیں بے وقوف بنانے کا مہینہ ہے، اس رسم کا نام ہے ”اپریل فول“۔ ۔اس دن لوگ بطور تفریح جھوٹ بول کر اور دھوکا دیکر اپنے دوست و احباب کو پریشان کرتے ہیں، کوئی کسی کو فون کرکے کہتا ہے کہ آپ کے بیٹے کا ایکسیڈنٹ ہوگیا ہے یا تمہاری ماں کا انتقال ہوگیا ہے،کوئی کسی عورت کو فون کرکے کہتا ہے کہ ٓاپ کے شوہر نے آپ کو تین طلاقیں دے دی ہیںوغیرہ وغیرہ،جو کہ بعض اوقات قیمتی انسانی زندگی کے ضائع ہونے کا سبب بن جاتی ہیں۔

اسلامی نقطہ نظر سے اس طرح کی غلط بیانیاں اور جھوٹ گوئیاں فی نفسہ حرا م ہیں اور یہود و نصاریٰ سے مشابہت کی وجہ سے گناہ کبیرہ بھی ہوگاقرآن میں جگہ جگہ جھوٹ اور دھوکے بازی کی مذمت کی گئی ہے اور حدیث میں آپﷺ کا ارشاد ہے کہ جو لوگوں کو ہنسانے کیلئے جھوٹی باتیں بنائے اس کیلئے ہلاکت ہے ہلاکت ہے۔شریعت میں جھوٹ بولنے کی قطعی گنجائش نہیں ہے اور نہ ہی کسی مخصوص دن میں وہ جھوٹ بولنی کی اجازت دیتی ہے۔

افسوس ہے آج مسلمانوں پر کہ وہ اپنی تاریخ بھلا کر اپنی بربادی پر رونے اور بیدار ہونے کے بجائے مزید دوچار لوگوں کو ساتھ لےکر ٹھہاکے لگاتے ہیں!!! یہ بےوقوفی نہیں ہے تو کیا ہے بلکہ مہا بے وقوفی ہے!

اپریل فول کی حقیقت کیا ہے؟ اس میں آراء ، مختلف ہیں :
مفتی تقی صاحب مدظلہ کی تحقیق کہتی ہے کہ اس کی اصل یا تو بت پرستی ہے یا توہم پرستی یا پیغمبر خدا حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے ساتھ گستاخانہ مذاق۔

جبکہ مورخین مسلمانوں کے زوال اور ان کی بربادی کا قصہ سناتے ہیں،اس قصہ کو بیان کرنے میں تو مورخوں کا اختلاف ہواہے لیکن اکثر اس بات پر متفق ہیں کہ اسی مہینے میں مسلمانوں کو دھوکا دیکر دریا برد کیا گیا تھا۔

جس کی تفصیل یہ ہے کہ اسپین جس پر مسلمانوں نے تقریباً ہزار سال حکومت کیا اسے حاصل کرنے کے لئے عیسائی حکومتیں مسلسل جد جہد کرتی رہیں تاکہ اسلام کاخاتمہ کرسکیں،لیکن انھیں کامیابی نہ ہوئی،آخر میں انھوں نے اسپین میں اپنے جاسوس بھیجے تاکہ وہ پتا لگائیں کہ مسلمانوں کےپاس ایسی کون سی قوت ہے جو انھیں شکست کھانے سے روکتی ہے، جاسوسوں نے مسلمانوں کے ساتھ رہ کر ان کی طاقت کا جو راز معلوم کیا وہ ایمان کی پختگی تھی۔

چنانچہ جب مغرب کو اس راز کا علم ہواتو اس نے اسپین میں شرابوں کی فراہمی کا اور حسین و نوخیز لڑکیاںبھیجنے کا کام شروع کردیا، مسلمانوں کا نوجوان طبقہ خصوصیت سےاس کے نشانے پر تھا، دھیرے دھیرے مغرب کا یہ زہر مسلمانوں کے ایمان کو کمزور کرتا گیا اور بالآخر عیسائیوں نے اسپین کو فتح کرہی لیا، فتح کے بعد اسپین کی زمینوں پر مسلمانوں کا اتنا خون بہایا گیا کہ فوجی ؛ گھوڑے پر سوار ہوکر جب گلیوں سے گذرتے تھے تو ان کے گھوڑوں کی ٹانگیں مسلمانوں کے خون سے سَنی ہوتی تھیں، اس قتل عام کے بعد بھی حکومتی جاسوس گلی گلی گھومتے رہے کہ کوئی مسلمان نظر آئے تو اسے موت کے گھاٹ اتار دیا جائے، اب بظاہر اسپین میں کوئی مسلمان نظر نہیں آرہاتھالیکن عیسائیوں کو یہ یقین تھا کہ کچھ مسلمان اب بھی بھیس بدل کر چوری چھپے اسپین میں رہ رہے ہیں۔

عیسائی انھیں باہر نکال نے کی تدبیریں سوچنے لگے اور ایک منصوبہ بنایا، پورے ملک میں اعلان کردیا گیا کہ یکم اپریل کو تمام مسلمان اپنے ممالک میں بھیج دئیے جائیں گے اس لئے وہ غرناطہ میں جمع ہوجائیںچونکہ ملک میں امن و امان قائم ہوچکا تھا اس لئے مسلمانوں کو خود سامنے آنے میں کوئی خوف محسوس نہیں ہوا، ’قصر الحمراء‘ کے نزدیک ایک بڑے میدان میں خیمے لگائے گئے اور مسلمانوں کو مطمئن کرنے کی ہر ممکن کوشش کی گئی، جب مسلمانوں کو یقین ہوگیا کہ اب ہمارے ساتھ کچھ نہیں ہوگا تو وہ سب غرناطہ میں اکٹھے ہوگئے، حکومت نے ان کی ہمت افزائی کی اور یکم اپریل تک ان کی خوب مہمان نوازی کرتی رہی ا ٓخر یکم اپریل کا دن آگیا اور تمام مسلمانوں کو بحری جہازوں میں بٹھایا گیا، ان مسلمانوں میں بوڑھے، جوان، عورتیں، دودھ پیتے بچے اور کئی مریض بھی تھے۔

عیسائی جرنیلوں نے انھیں الوداع کہا اور جہاز وہاں سے چلدئیے جب جہاز سمندر کے بیچ و بیچ پہونچے تو منصوبہ بندی کے تحت ان میں بارود سے سوراخ کردئیے گئے اور یوں ہمارے اپنے مسلمان بھائی سمندر کی گہرائی میں ابدی نیند سوگئے،اس کے بعد پورے اسپین میں عیسائیوں نے جشن منایا کہ کس طرح ہم نے اپنے دشمنوں کو بے وقوف بنایاپھر رفتہ رفتہ یہ دن اسپین سے نکل کر پورے یورپ میں”فتح عظیم کا دن“ بن گیاجسے انگریزی میں کا نام دیا گیایعنی”یکم اپریل کے بےوقوف“۔

آج بھی عیسائی دنیااس دن کی یاد کو بڑے اہتمام سے مناتی ہے اور لوگوں کو جھوٹ بول کر بے وقوف بنایا جاتا ہے۔
افسوس صد افسوس!!! یہ فضول اور بے ہودہ رسم مسلم معاشرے کا جزو بن چکی ہے اور مسلمان اپنے ہی مسلمان بہن بھائیوں کی تباہی و بربادی پر خوشی کا دن مناتے ہیں!

نبی ﷺکا ارشاد ہے کہ جو کسی قوم کی مشابہت اختیار کرے گا وہ انھیں کے ساتھ قیامت میں اٹھایا جائے گا، جو مسلمان اپریل فول مناتے ہیں انھیں اس سے باز اجانا چاہئے ورنہ اندیشہ ہے کہ ان کا انجام یہود و نصاریٰ کے ساتھ ہو، مسلمانوں کو ایسی رسموں سے بچنا چاہئے اور جن کے پاس طاقت و قوت ہے انھیں اپنی طاقت کو بروئے کار لاکر اس منحوس رسم پر پابندی لگانے چاہئے۔

اللہ ہماری آنکھیں کھول دے!
Saad Farooq

تحریر : سعد فاروق

Share this:
Donald Trump
Previous Post گولان کی پہاڑیاں اسرائیلی ملکیت نہیں۔ عرب و عجم متحد، امریکی اقدام مسترد
Next Post عمران خان اور کاغذ کی کشتی
Imran Khan

Related Posts

وائٹ ہاؤس کے قریب لان پر پراسرار “86 47” کی تحریر، سکیورٹی ایجنسیاں چوکس

June 13, 2026

نیشنل مال پر پراسرار ’86 47′ کی تحریر: وائٹ ہاؤس کے قریب گھاس پر بنے اعداد صدر ٹرمپ کے لیے خطرہ یا محض علامت؟

June 13, 2026

وائٹ ہاؤس کے سائے میں پراسرار “86 47”: گھاس پر بنے اعداد نے واشنگٹن میں ہلچل مچا دی

June 13, 2026

وائٹ ہاؤس کے قریب گھاس پر پراسرار “86 47” کی انویسٹی گیشن، ٹرمپ کے خلاف خفیہ دھمکی کا شبہ

June 12, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.