geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 13, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

آسیان سمٹ میں میانمار کی فوجی حکومت کے سربراہ کی شرکت

April 24, 2021 0 1 min read
Jakarta ASEAN Gipfel zu Situation in Myanmar
Share this:

Jakarta ASEAN Gipfel zu Situation in Myanmar

جکارتہ (اصل میڈیا ڈیسک) جنوب مشرقی ایشیائی ملکوں کی تنظیم آسیان کا سربراہ اجلاس انڈونیشی دارالحکومت جکارتہ میں آج سے شروع ہے۔ اس اجلاس میں شرکت کے لیے میانمار کی فوجی حکومت کے سربراہ بھی جکارتہ پہنچ گئے ہیں۔

رواں برس پہلی فروری سے میانمار کی جمہوری طور پر منتخب حکومت کو ملکی فوج نے فارغ کر کے اقتدار پر قبضہ کر رکھا ہے۔ حکومتی انتظام میں اس غیر معمولی تبدیلی کے بعد سے میانمار میں پرتشدد سیاسی افراتفری جاری ہے۔ عوام جمہوری حکومت کی بحالی کے لیے احتجاجی ریلیوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ اقتدار فوجی حکومت کے سربراہ جنرل من آنگ ہلینگ کے ہاتھ میں ہے۔

جنرل من آنگ ہلینگ جنوبی ایشیائی ممالک کی تنظیم آسیان کی سمٹ میں خطے کے سربراہوں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ یہ پہلا انٹرنیشنل فورم ہے، جس میں جنرل ہلینگ کو اپنے ملک میں پیدا انتشار، بحران اور پرتشدد صورت حال کی وضاحت کرنا ہو گی۔

میانمار کے ہمسایہ ملکوں میں چین، بھارت اور تھائی لینڈ شامل ہیں اور یہ دس رکنی تنظیم آسیان کا حصہ ہیں۔ کورونا وبا کے باوجود سربراہ اجلاس میں رکن ممالک کے سربراہان ذاتی طور پر شریک ہو رہے ہیں، اس طرح یہ ورچوئل سمٹ نہیں ہے۔

جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم اپنے اس خصوصی سربراہ اجلاس میں میانمار کے بحران پر فوکس کر رہی ہے۔ یہ ایک منی مگر خصوصی سمٹ ہے اور اس میں جنرل من آنگ ہلینگ اقتدار پر قبضے کے حوالے سے اپنا موقف بیان کریں گے۔

اس مناسبت سے انڈونیشی وزیر خارجہ ریتنو مارسودی نے کہا ہے کہ یہ سربراہ اجلاس واضح کرتا ہے کہ آسیان تنظیم میانمار کے بحران پر گہری تشویش رکھتی ہے اور آسیان کا یہ عزم ہے کہ وہ اس ملک کو اس بحرانی صورت حال سے باہر نکالنے میں مدد کرے۔ مارسودی نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ اتوار کے روز ایسا معاہدہ تشکیل پا سکتا ہے، جو میانمار کی عوام کے لیے اچھا ہو گا۔ فلپائنی وزیر خارجہ نے بھی اس سمٹ کے موقع پر میانمار کے حوالے سے اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔

آسیان سمٹ میں میانمار کی فوجی حکومت کے سربراہ کی شرکت کو معمول سے ہٹ کر اقدام قرار دیا گیا ہے۔ جنرل من آنگ ہلینگ کی اپنے ملک سے روانگی کی فوٹیج انڈونیشیا کے صدارتی پیلس کے سرکاری ویڈیو چینل پر نشر کی گئی۔ یہ ان کا پہلا غیر ملکی دورہ ہے۔ بعض سفارت کاروں اور حکومتی اہلکاروں نے نام مخفی رکھنے کی شرط پر بتایا کہ سمٹ میں جنرل ہلینگ سے کمٹمنٹ بھی لی جا سکتی ہے کہ وہ احتجاجی جلوسوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کے استعمال کو کنٹرول کریں گے۔

میانمار میں فوجی حکومت مخالف ریلیوں میں ساڑھے سات سو کے قریب افراد سکیورٹی اہلکاروں کی گولیوں سے ہلاک ہو چکے ہیں۔

Share this:
Lahore Ploice
Previous Post لاہور میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر کارروائیاں جاری
Next Post یبلجیم کے ہسپتالوں کی صورتحال سنگین: مریضوں کی جرمنی منتقلی
Belgium Patients

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.