geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

آسٹریلیا ورلڈکپ ٹائٹل کے دفاع میں ناکام، انگلینڈ فائنل میں پہنچ گیا

July 12, 2019 3 1 min read
Australia vs England
Share this:

Australia vs England

برمنگھم (جیوڈیسک) کرکٹ ورلڈکپ 2019 کے دوسرے سیمی فائنل میں میزبان انگلینڈ نے دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کو باآسانی 8 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی۔

آسٹریلیا نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 224 رنز کا ہد ف دیا جو اس نے 32.1 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

انگلینڈ کا مقابلہ فائنل میں 14 جولائی کو نیوزی لینڈ سے ہوگا، دونوں ہی ٹیمیں اب تک کوئی ورلڈکپ نہیں جیت سکی ہیں اور اس بار دنیائے کرکٹ کو نیا ورلڈ چیمپئن ملے گا۔

مینز ورلڈکپ کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ آسٹریلیا کو سیمی فائنل میچ میں شکست ہوئی ہے۔

1992 کے بعد انگلینڈ نے پہلی بار فائنل میں جگہ بنائی ہے، 1992 میں انگلینڈ کو پاکستان سے شکست ہوئی تھی۔

برمنگھم کے ایجبیسٹن گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلوی کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

اننگز کے آغاز پر قسمت نے آسٹریلیا کا ساتھ نہ دیا اور اس کی پہلی وکٹ 4 کے مجموعے پر گری اور فنچ بغیر کوئی رن بنائے آرچر کی گیند پر پویلین لوٹ گئے، ان کے بعد وارنر 9 کے مجموعے پر کرس ووکس کی گیند پر سلپ پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

پیٹر ہینڈسکومب بھی پچ پر ٹک نہ سکے اور 4 رنز بنا کر کرس ووکس کی گیند پر پویلین کا رُخ کرلیا۔

اسمتھ نے 85 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور بٹلر کے ہاتھوں رن آؤٹ ہو گئے—فوٹو بشکریہ آئی سی سی
چوتھی وکٹ پر ایلکس کیری اور اسٹیو اسمیتھ نے ٹیم کو سہارا دیا اور اسکور کو آگے بڑھایا لیکن 117 کے مجموعے پر کیری 46 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے جن کےبعد آنے والے اسٹوئنس بغیر کوئی رن بنائے عادل رشید کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔

جب ٹیم کا مجموعی اسکور 157 تک پہنچا تو گلین میکسویل بھی 22 رنز بنا کر آرچر کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے جس کے بعد اسٹیون اسمیتھ نے ذمہ درانہ بیٹنگ کی لیکن وہ بھی 217 کے مجموعی اسکور پر ٹیم کا ساتھ چھوڑ گئے، اسمتھ نے 85 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور بٹلر کے ہاتھوں رن آؤٹ ہو گئے۔

آخری اوورز میں مچل اسٹارک کے 29 رنز کی بدولت پوری آسٹریلوی ٹیم49 اوور میں 223 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔

انگلینڈ کی جانب سے کرس ووکس اور عادل رشید نے 3،3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ آرچر نے 2اور مارک ووڈ نے 1 وکٹ حاصل کی۔

جیسن رائے اور بیئراسٹو نے انگلینڈ کو 124 رنز کی اوپننگ پارٹنرشپ فراہم کی اور آسٹریلیا کو ٹائٹل کی دوڑ سے دور کردیا— فوٹو: آئی سی سی
جواب میں انگلینڈ کی جانب سے اننگز کا آغاز جیسن رائے اور جونی بیئراسٹو نے کیا۔ دونوں نے شروع ہی سے پراعتماد انداز سے بیٹنگ کی۔

جیسن رائے جارحانہ موڈ میں نظر آئے اور تیزی سے رنز بنائے۔ جیسن رائے اور بیئراسٹو نے انگلینڈ کو 124 رنز کی اوپننگ پارٹنرشپ فراہم کی اور آسٹریلیا کو ٹائٹل کی دوڑ سے دور کردیا۔

انگلینڈ کی پہلی وکٹ 124 کے مجموعی اسکور پر گری جب جونی بیئراسٹو 34 رنز بناکر مچل اسٹارک کا شکار بن گئے۔

اس کے بعد 147 کے مجموعی اسکور پر جیسن رائے امپائر کمار دھرماسینا کے غلط فیصلے کا شکار بن گئے۔ اس موقع پر جیسن رائے اور امپائر کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی تاہم ریویو نہ ہونے کی وجہ سے انہیں واپس جانا پڑا۔ وہ 65 گیندوں پر 85 رنز بناکر پویلین لوٹے۔

اس کے بعد کپتان اوئن مورگن کریز پر آئے جنہوں نے جو روٹ کے ساتھ مل کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرادیا۔

اوئن مورگن 45 اور جو روٹ 49 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک اور پیٹ کمنز نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔کرس ووکس کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

یاد رہے گزشتہ روز مانچسٹر میں پہلا سیمی فائنل کھیلا گیا جس میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو شرمناک شکست دے کر فائنل میں اپنی جگہ بنائی، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ 14 جولائی اتوار کو لارڈز میں فائنل میچ کھیلیں گے۔

Share this:
Hasil Bizenjo
Previous Post اپوزیشن نے حاصل بزنجو کو چیئرمین سینیٹ کا متفقہ امیدوار نامزد کر دیا
Next Post کشمیریوں کے حق خود ارادیت کا احترام کیا جائے، اقوام متحدہ
Kashmir Protest

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.