geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 10, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fuel Poverty Grips France as Millions Skip Meals and Heatingفرانس میں توانائی کی غربت: 62 فیصد شہری مفلسی کے خطرے سے دوچار
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Apple Unveils First Foldable iPhone Duo Starting at $2,000ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو: 2,000 ڈالر کی قیمت، 23 اکتوبر سے دستیابی
    • OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کشمیریوں کے حق خود ارادیت کا احترام کیا جائے، اقوام متحدہ

July 12, 2019 2 1 min read
Kashmir Protest
Share this:

Kashmir Protest

کشمیر (جیوڈیسک) اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمشن کی کشمیر میں غیر مشروط رسائی کے سوال پر کشمیری نمائندوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ پاکستان کے پاس چھپانے کو کچھ نہیں اور اسے اخلاقی برتری حاصل ہو گی۔

یہ رپورٹ مئی سن 2018 سے اپریل سن 2019 تک کے حالات و واقعات کا احاطہ کرتی ہے اور جون ۲۰۱۸ میں جاری کی جانے والی پہلی رپورٹ کا تسلسل ہے۔ رپورٹ میں تجویز کیا گیا کہ افسپاک (آرمڈ فورسز سپیشل پاورز ایکٹ-۱۹۹۰ ) کو فورا ختم کرے اور انسانی حقوق کی پامالیوں کے مرتکب سیکورٹی اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے وفاقی حکومت سے اجازت لینے کی شرط فورا واپس لی جائے، سن 2014 کے بعد سے ہونے والی تمام تر شہری ہلاکتوں کے آزادانہ تحقیقات کرئی جائیں، کشمیری خواتین پر ہونے والے جنسی حملوں کی تحقیقات کرائی جائیں اور مجرموں کو سزا دی جائے، پیلٹ گن کا استعمال فوری طور پر ختم کیا جائے اور سیکورٹی فورسز کی جانب سے طاقت کے استعمال کو عالمی قانون کے معیارات کے مطابق لایا جائے، پبلک سیفٹی ایکٹ-1968 میں ترامیم کی جائیں، اب تک دریافت ہونے والی اجتماعی قبروں کی آزادانہ تحقیقات کرائی جائیں، بھارت شہریوں کے جبری گمشدگی اور تشدد اور غیر قانونی سزاؤں کے خلاف عالمی دستاویزات پر دستخط کرے اور عالمی قانون کے مطابق کمشیریوں کے حق خود ارادیت کا مکمل احترام کرے۔

آزاد کشمیراور گلگت بلستستان کے حوالے سے حکومت پاکستان سے کہا گیا ہے کہ وہ، ‘دہشت گردی مخالف قوانین کے غلط استعمال کو ترک کرتے ہوئے ان میں عالمی معیارات کے مطابق ترامیم کرے، آزاد کشمیر کے عبوری آئین کی ان شقوں میں ترامیم کی جائیں جو شہریوں کے حق آذادی رائے اور حق تنظیم سازی پر قدغنیں عائد کرتی ہیں، اظہار رائے کی پاداش میں گرفتار صحافیوں، سیاسی ورکروں اور انسانی حقوق کے کارکنوں کو رہا کیا جائے، مذہبی اقلیتوں سے امتیازی سلوک ختم کیا جائے، پاکستان جبری گمشدگیوں اور غیر انسانی سزاؤں اور تشدد کے خلاف کنونشنوں پر دستخط کرے، جبری گمشدگیوں کے خلاف قائم تحقیقاتی کمشن کو مکمل بااختیار کرے اور کشمیریوں کے حق خود ارادیت کا مکمل احترام کرے۔‘

یہ رپورٹ لشکر طیبہ، جیش محمد، حزب المجاہدین اور حرکت المجاہدین کی مبینہ کارروائیوں کا ذکر کرتی ہے اور ایف اے ٹی ایف کا حوالہ دیتے ہوئے داعش، القاعدہ، جماعت الدعوہ، فلاح انسانیت فاؤنڈیشن، حقانی نیٹ ورک اور طالبان سے منسلک افراد کے خلاف کارروائیوں کے حوالے سے پاکستان سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ اپنی، ‘تزویراتی خامیوں‘ کو دور کرے اور اپنے ایکشن پلان پر مکمل عمل درامد کرے۔‘

ڈی ڈبلیو اردو سے بات کرتے ہوئے، جموں کشمیر سول سوسائٹی اتحاد کے سربراہ اور جبری گمشدگیوں کے خلاف ایشیائی فیڈریشن کے صدر، خرم پرویز کا کہنا تھا کہ ‘اگر بھارت کہتا ہے کہ یہ رپورٹ حقائق کے برخلاف اور جانبدار ہے تو اسے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کشمن کو کشمیر میں رسائی دینی چاہیے تاکہ سچ سامنے آ سکے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ، ‘اس رپورٹ نے کشمیریوں کےمسائل اور انکی جدوجہد کو آواز دی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر اجاگر ہو گا وگرنہ کشمیریوں کے انسانی حقوق کو عموما نظر انداز کر دیا جاتا ہے۔‘

جموں و کشمیر کے معروف اخبار کشمیر ٹائمز کی ایڈیٹر، انورادھا بھسین نے ڈی ڈبلیو اردو سے بات کرتے ہوئے کہا، ‘یہ رپورٹ حقیقت کی عکاسی کرتی ہے اور بہت متوازن ہے کیونکہ اس میں دہشت گردی کی بھی مذمت کی گئی ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ اگر بھارت اپنی جمہوریت اور آئین کی روح کو بچانا چاہتا ہے تو اسے کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کو ختم کرنا ہو گا۔‘‘

حالیہ انتخابات کے تحت یورپی پارلیمنٹ میں منتخب ہونے والے واحد کشمیری نژاد رکن شفیق محمد نے بات کرتے ہوئے تجارتی تعلقات کو انسانی حقوق کے احترام سے منسلک کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ اس رپورٹ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا، ‘میں اس رپورٹ کا خیرمقدم کرتا ہوں اور اس تجویز کو سراہتا ہوں کہ کشمیر کے دونوں حصوں میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمشن کو غیر مشروط رسائی حاصل ہونی چایے۔ کشمیر کونسل ای یو کے سربراہ علی رضا سید نے بھی شفیق محمد کے موقف کی حمایت کی۔

Share this:
Australia vs England
Previous Post آسٹریلیا ورلڈکپ ٹائٹل کے دفاع میں ناکام، انگلینڈ فائنل میں پہنچ گیا
Next Post ٹرین حادثہ: جاں بحق افراد کی تعداد 24 ہو گئی، ٹرینوں کا شیڈول بری طرح متاثر
Train Crash

Related Posts

Imam Jailed Over Alleged Sexual Assault of Teen

فرانس میں مسجد کے امام کو 15 سالہ لڑکے پر جنسی حملے کے الزام میں جیل بھیج دیا گیا

September 10, 2026
Apple Unveils First Foldable iPhone Duo Starting at $2,000

ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو: 2,000 ڈالر کی قیمت، 23 اکتوبر سے دستیابی

September 10, 2026
Macron Taps Thomas Pesquet to Command 2027 ISS Mission

تھامس پیسکیٹ 2027 میں بین الاقوامی خلائی اسٹیشن مشن کی قیادت کریں گے، میکرون کا اعلان

September 10, 2026
Fuel Poverty Grips France as Millions Skip Meals and Heating

فرانس میں توانائی کی غربت: 62 فیصد شہری مفلسی کے خطرے سے دوچار

September 10, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.