geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
March 8, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    • A new geopolitical chessboardچین کے عروج سے بدلتی عالمی طاقت کی کشمکش
    صحت و تندرستی
    • Deep Sleep May Shield Brain from Alzheimer's, Study Findsگہری نیند: الزائمر کے خلاف دماغی ڈھال کا نیا سائنسی انکشاف
    • Two New Mpox Cases Detected on Réunion Islandری یونین میں مپاکس کے دو نئے کیسز رپورٹ، احتیاطی ویکسینیشن مہم کا آغاز
    • The 'Desk Shrimp' Posture Is Wrecking Your Healthدفتری کام کرتے ہوئے ‘جھینگے’ کی طرح جھکنا آپ کی صحت کے لیے تباہ کن
    دلچسپ اور عجیب
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    • Pakistan Considers Covid-Style Remote Work to Save Energyحکومت توانائی بچانے کے لیے کورونا طرز کے دور دراز کام اور آن لائن کلاسز پر غور کر رہی ہے
    • Pakistan to Witness 'Blood Moon' in Total Lunar Eclipse Todayآج پاکستان کے آسمان پر ‘خون کے چاند’ کا نظارہ، مکمل چاند گرہن واقع ہوگا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    • Pakistan to Witness 'Blood Moon' in Total Lunar Eclipse Todayآج پاکستان کے آسمان پر ‘خون کے چاند’ کا نظارہ، مکمل چاند گرہن واقع ہوگا
    • Google Launches Nano Banana 2, Boosting AI Image Generationگوگل کا نیا آئی آرٹسٹ: ’نینو بینانا 2‘ نے جیمنی میں تصویر سازی انقلاب برپا کردیا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کتاب : مقالات شریف

August 22, 2021August 22, 2021 0 1 min read
Book
Share this:

Book

تحریر : میر افسر امان

آج جو کتاب زیر تبصرہ ہے اس کا نام مقالات ِ شریف ہے۔ پروفیسر میں محمد شریف نے علامہ شیخ محمد اقبال کے ساتھ کیمبرج یونیورسٹی میں فلسفہ کی تعلیم حاصل کی۔ تعلیم مکمل کر کے ١٩١٧ء کو وطن لاہور واپس آئے۔ گورنمنٹ کالج لاہور نے فلسفہ میں لیکچر شپ پیشکش کی۔عثمانیہ یونیورسٹی حیدر آباد نے اورایم اے او کالج علی گڑھ سے بھی انہیں فلسفے کی پروفیسر شپ پیش کی گئیں۔ علامہ اقبال کے مشورہ سے ایم اے او کالج علی گڑھ کی پیش کش قبول کر لی اور میاں محمد شریف ١٩١٧ء سے ١٩٤٧ء تک علی گڑھ یونیورسٹی میں فلسفے کے پروفیسر کی خدمات انجام دیتے رہے۔

پروفیسر میاں محمد شریف نے کتاب ”مقالات شریف” میں علامہ شیخ محمد اقبال فلسفی شاعر کے مقالات پر فلسفیانہ سیر حاصل تجزیہ کیاہے۔یہ پروفیسر میاں محمد شریف کے علمی مضامین کا مجموعہ ہے جو زیادہ تر مجلہ اقبال لاہور ثقافت لاہور اور کچھ دوسرے رسائل میں شائع ہوئے۔ بزم اقبال لاہورنے ان مضامین کے مسودہ کا نام ”فلسفیہ مباحث” تجویز کیا تھا۔ مگرمسودہ میں کافی غلطیاں اورتکرار تھی۔ ڈاکٹر غلام حسین ذوالفقار اعزازی سیکرٹیری بزم اقبال لاہور بیان کرتے ہیں کہ جب انہوں نے مارچ ١٩٩٤ء میں بزم اقبال لاہور کا نظام سنبھالا تو یہ کتاب کمپوزنگ کے مرحلے میں متن کی کئی الجھنوں کا شکار تھی۔

چناچہ مسودے کی از سر نوتفیح وتہذیب کرنی پڑی۔ڈاکٹر غلام حسین ذوالفقار فرماتے ہیں ”میری توجہ اس کتاب کے عنوان کی طرف گئی جو میرے نذدیک اس مجموعہ مضامین کے لیے موزوں نہیں تھا۔ اس مقصد کی خاطر میں نے چند دوستوں سے مشورہ کیا۔ پروفیسر ڈاکٹر شکور احسن پروفیسر میں محمد شریف کے حقیقی بھانجے ہیں،نے اس کتاب کا عنوان” مقالاتِ شریف” تجویز کیا اور سب دوستوں نے اس کی تاہید کی۔ چناچہ نام بدل دیا گیا” پروفیسرمیاںمحمد شریف پاکستان کے ہی نہیںبرعظیم جنوبی ایشیا کے ایک بڑے فلسفی اور قابل احترام شخصیت کے مالک تھا۔اس کتاب میںجسٹس ڈاکٹر ایس۔اے رحمن سابق چیف جسٹس پاکستان کی ایک تحریر کو دیباچہ بنایا گیا۔جسٹس مسٹر۔ ایس۔ رحمٰن فرماتے ہیں۔” علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے علمی اور انتظامی حلقوں میں میاں صاحب ایک بزرگ محترم کی حیثیت رکھتے تھے۔ ١٩١٧ء سے علی گڑھ یونیورسٹی کی خدمت کر رہے تھے۔ تقسیم کے بعد وہ آبائی وطن لاہور تشریف لے آئے۔ ادارہ ثقافت اسلامیہ لاہوراور بزم اقبال لاہور کے سہ ماہی رسالہ اقبال کے مدیر اعلی کے فرائض دیے۔ وہ فلسفی اور ادیب تھے۔

میاں صاحب نے ١٩٥٤ء میں فلاسافیکل کانگریس کی بنیاد ڈالی” جہاں تک اس کتاب کا معاملہ ہے اس کتاب میں افکار اقبال ،مسلمانوں کی علمی میراث،عمرانیت ،فلسفہ تعلیم،فلسفہ مباحث، اور فلسفہ اقتصاد پر مشتمل ہے۔ ان عنوانات کے آگے کئی ذیلی عنوان ہیں ۔ مصنف لکھتے ہیں اقبال کی تحریروں کے تین دور ہیں ۔ ان تین ادوار میں اقبال نے اپنا فلسفہ یا نظریہ کے تحت جو کچھ سمجھا اسے اس آخری دور جو ١٩٢٣ء سے ١٩٣٨ء تک بڑی سرعت کے ساتھ آٹھ تصانیف میں سمو دیا۔ فن کے متعلق اقبال کے نذدیک ایسی موسیقی جس میں خیالات،احساسات، جذبات اور قوت ارادی کی کار فرمائی موجود نہ ہو آتش افسردہ ہے۔ اس کو اقبال اپنے متعد اشعار سے ثابت کرتے ہیں۔ویسے تو پوری کتاب اقبال کے اشعار سے بھری پڑی ہے ۔چند ذیل میں پیش خدمت ہیں۔

نغمہ می باید جنوں پروردہ
آتشی در خون دل حل کردہ
اقبال پھرکہتے ہیں:۔
نقش ہیں سب ناتمام خونِ جگر کے بغیر
نغمہ ہے سودائے خام خون جگر کے بغیر

مصنف لکھتے ہیں اقبال بلاشبہ ایک طباع انسان تھے اور ان کا شمار دنیا کے عظیم ترین شعرا میں ہوتا ہے۔ اقبال اسلام کو از سرے نوتازگی دینے اور مسلمانوں کو ابطال کی ایک عظیم الشان قوم بنانے کی خواہش ستانے لگی۔برگسان نے اپنا فلسفہ نیات حسین نیچر میں لکھا۔ اقبال نے بہتر شعر کی اعلیٰ ترین صورت میں اظہار کیا۔مثلاً اقبال کہتے ہیں :۔

تیرے شب و روز کی اور حقیقت ہے کیا
ایک زمانے کی رو، جس میں نہ دن نہ رات

اس کتاب میں مصنف نے ڈاکٹر سنہاکی کتابiqbal message as a poet پر دلچسب تبصرہ بھی کیا ہے جس میں وہ فرماتے ہیں اقبال یقیناً شاعر اسلام ہیں لیکن انہوں نے ہند و،سکھ اور یورپ کے دانشوروں کے بارے میں جتنی نظمیں لکھی ہیں، اتنی کبھی کسی ہندو یا یورپی شاعر نے عالم اسلام کے بارے نہیں لکھیں۔ اقبال کی نظموں کے عنوان یہ ہیں:۔رام، سوامی رام تیرتھ،عارف ہندی،بھتری ہری،نانک، ترانہ ہندی،صدائے درد،نیا شوالہ،قومی گیت، شیکسپیئر، لاک،کانٹ،ہیگل،شوپہنار، کامتے،نپولن،گوئنے، برائوننگ، قیصر ولیم، برگساں، ٹالسٹائے،لینن، نشطے، آئن اسٹائن اور مسولینی غیرہ۔راقم کے نذدیک جس اقبال نے دنیا کے اتنے دانشورں کو پڑھ کر ان پرنظمیں لکھی ہیں اس کے علم کاموازنہ کرنا مشکل ہے۔مصنف لکھتاہے اقبال نے دنیا کے سامنے ملت اسلامہ کو ایسے انداز میں پیش کیا کہ اس کے پیرو ایسے سماجی نظام کے علمبرادر تھے جومرتبے ، رنگ و نسل اور ذات پات کی تفریق کو مٹا کر فراخ دلانہ انسانی سربلندی اثبات خودی کے لیے بے غرضی اور ایثار کی حوصلہ افزائی کرتاے۔ یہ اوصاف مغربی معاشرہ میں موجود نہیں ہیں۔

کتاب کے صفحہ نمبر ١٧٣ سے ٣٦٦ تک میاں محمد شریف کی مختلف مقالات ہیں جو مجلہ اقبال لاہور ، ثقافت اسلامیہ لاہور اور دوسرے رسالوں میں شائع ہوتے رہے۔ مصنف نے اپنے فلسفیانہ مباحث کو تقویت پہنچانے کے لیے کئی شاعروں کے شعر بھی کوٹ کیے ہیں۔ اس مقالات میںزمدگی کے ہر شعبہ پر فلسفیاہ بحث کرکے اس کا حل تلاش کیا گیا۔ مسلمان کی زندگیوں کو سنوارنے کی کوشش کی گئی۔ مغربی فلسفہ سے حاصل اچھی چیزوں کولیا گیا۔ اسلامی فلسفہ کی شریع کی گئی ہے۔ کہیں کہیں اقبال کی تعلیمات کو بھی سامنے رکھا گیا۔ اسلام کے آفاقی نظریات کی فلسفیانہ تشریع کی گئی۔ کتاب اقبالیات میں ایک گراں قدر اضافہ ہے جو ہماری لائبریری کا حصہ بنی۔ہمیں اقبال۔قائد ۔مودودی فکری فورم کو آگے بڑھانے کے لیے غذا مہیا کرے گی۔ ان شاء اللہ۔
Mir Afsar Aman

تحریر : میر افسر امان

Share this:
14th August Independence Day of Pakistan
Previous Post چودہ اگست 2021 آنکھوں دیکھا حال
Next Post ٹک ٹاک اور بازار حسن
Tik Tok

Related Posts

Green Line Appears on Paris Streets Ahead of 2026 Half Marathon

پیرس میں سبز لکیر: شہر کی سڑکوں پر نصف میراتھن کا راستہ نمایاں

March 7, 2026
Model's Street Photo Shoot Halted by Police During Paris Fashion Week

فیشن ویک کے دوران ماڈل کی پولیس کے ساتھ ’وائرل‘ گفتگو، ’کیا یہ تمہاری ماں کی سڑک ہے؟‘

March 7, 2026
France's Eurovision Entry Monroe Unveils "Regarde!" Song and Video

یوروویژن 2025: فرانس کی نمائندہ مونرو نے اپنا گانا ’ردگارڈے!‘ جاری کر دیا

March 7, 2026
Ukraine to Deploy Troops to Middle East, Aiding US Against Iranian Drones

امریکی درخواست پر یوکرین ایران کے ڈرونز سے نمٹنے کے لیے مشرق وسطیٰ میں فوج بھیجے گا

March 7, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.