geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کینیڈین وزیر اعظم کی کیتھولک چرچ پر کڑی تنقید

June 6, 2021 1 1 min read
Justin Trudeau
Share this:

Justin Trudeau

کینیڈا (اصل میڈیا ڈیسک) کینیڈا میں ایک اسکول کی عمارت میں سے 215 بچوں کی نعشیں برآمد ہونے کے واقعے پر لوگوں میں غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ مقامی قدیمی لوگوں کے بچوں کی نعشیں ایک گرجا گھر کی زیر نگرانی چلنے والے اسکول میں سے ملی ہیں۔

کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کیتھولک چرچ کے ایک بورڈنگ ہاؤس اسکول میں سے دو سو سے زائد بچوں کی باقیات ملنے پر کہا ہے کہ اس واقعے کی ذمہ داری کا اعتراف چرچ کو کرنا چاہیے۔ اس مناسبت سے انہوں نے کیتھولک عقیدے کے روحانی مرکز ویٹیکن سے بھی کہا کہ وہ آگے بڑھے اور اس واقعے کی ذمہ داری قبول کرے۔

بچوں کی باقیات کینیڈین صوبے برٹش کولمبیا کے ایک بورڈنگ ہاؤس اسکول سے ملی ہیں۔ کیملوپس انڈین بورڈنگ اسکول میں نعشوں کی دریافت رواں برس اختتامِ مئی میں ہوئی تھی۔

ابھی تک بچوں کی باقیات ملنے پر چرچ نے کوئی بیان جاری نہیں کیا اور خاموشی کی چادر تان رکھی ہے۔ اس تناظر میں کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے جمعہ چار جون کو ایک پریس کانفرنس میں چرچ کی خاموشی پر تنقید کی ہے۔ انہوں نے چرچ کی نگرانی میں قائم بورڈنگ اسکولوں کی تفصیلات عام کرنے کے معاملے میں مسیحی مذہبی رہنماؤں کی مداخلت اور رکاوٹ پیدا کرنے کی مذمت کی ہے۔

جسٹن ٹروڈو کے مطابق چار برس قبل جب وہ ویٹیکن گئے تھے تب بھی انہوں چرچ کی زیادتیوں کا نوٹس لینے کی بات کی تھی لیکن اس معاملے میں ابھی تک کوئی پیش رفت نہیں ہوئی اور مزاحمت کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ کینیڈین وزیراعظم نے متنبہ کیا کہ اگر کیتھولک حکام بورڈنگ ہاؤس اسکول کی تفصیلات عام نہیں کرتا تو سخت تادیبی اقدامات اٹھانے سے گریز نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ کہ وہ بھی کیتھولک عقیدے کے حامل ہیں اور انہیں چرچ کے رویے سے مایوسی ہوئی ہے۔

کینیڈا میں سن 1840ء سے لے کر سن 1996ء کے دوران حکومت اور مذہبی اداروں کی زیرنگرانی قائم بورڈنگ ہاؤس اسکولوں کی تعداد ایک سو سے زائد تھی اور کیملوپس انڈین بورڈنگ اسکول ان میں شامل تھا۔ سارے کینیڈا میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد بچوں کو تعلیم دینے کے لیے والدین سے جدا کیا گیا اور انہیں بورڈنگ ہاؤس اسکولوں میں منتقل کر دیا گیا۔ اس کا مقصد مقامی قدیمی آبادی کے بچوں اور آباد کاروں کے بچوں میں یورپی نو آبادیاتی کلچر کا فروغ تھا۔

ان بورڈنک اسکولوں میں تشدد اور جنسی زیادتیاں عام تھیں۔ اس دوران بچوں کو زبردستی مسیحی مذہب اپنانے پر مجبور کیا جاتا تھا۔ اس تناظر میں کینیڈین حکومت نے ازالہ کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔ اُس دور میں بچوں کے ساتھ روا رکھے جانے والے سلوک پر یونائیٹڈ، پریسبیٹیرین اور اینجلیکن چرچ معذرت پیش کر چکے ہیں۔ ابھی تک کیتھولک چرچ نے خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔

جسٹن ٹروڈو کے مطابق چار برس قبل جب وہ ویٹیکن گئے تھے تب بھی انہوں چرچ کی زیادتیوں کا نوٹس لینے کی بات کی تھی لیکن اس معاملے میں ابھی تک کوئی پیش رفت نہیں ہوئی اور مزاحمت کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

ایک مثبت پیش رفت یہ ہے کہ کینیڈین شہر وینکوور کے کیتھولک آرچ بشپ نے بدھ دو جون کو کیملوپس انڈین بورڈنگ ہاؤس اسکول میں بچوں کی باقیات ملنے پر افسوس کے اظہار کے ساتھ معذرت پیش کی۔ دوسری جانب رومن کیتھولک چرچ یا ویٹیکن کی جانب سے اس بابت کچھ بھی نہیں کہا گیا۔

سن 2018ء میں کینیڈین کیتھولک بشپس کی کانفرنس میں کہا گیا تھا کہ بورڈنگ ہاؤس اسکولوں میں ہونے والی زیادتیوں پر پاپائے روم ذاتی طور پر معذرت پیش کرنے کے پابند نہیں ہیں۔

Share this:
Vaccination
Previous Post کووڈ ویکسین: بھارتی طلبہ ایک نئی مصیبت میں گرفتار
Next Post ترکی کو بحیرہ اسود میں گیس کے مزید ذخائر مل گئے
Recep Tayyip Erdogan

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.