geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

چین کے حوالے سے جرمنی کا ‘دوغلا پن‘ تنقید کی زد میں

July 9, 2020 1 1 min read
Merkel in China
Share this:

Merkel in China

جرمنی (اصل میڈیا ڈیسک) جرمن چانسلر میرکل پر دباؤ بڑھ رہا ہے کہ وہ چین کی انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں کے خلاف آواز کیوں نہیں اٹھاتیں۔

چانسلر انگیلا میرکل ڈیڑھ دہائی سے جرمنی کی قیادت کر رہی ہیں۔ اس دوران انہوں نے چین اور جرمنی کو قریب لانے کے لیے بیجنگ کے بارہ دورے کیے۔ لیکن جوں جوں چین کی مغرب کے ساتھ کشیدگی بڑھ رہی ہے، میرکل پر تنقید ہو رہی ہے کہ وہ چین کی متنازعہ پالیسیوں کے خلاف سخت موقف اختیار کرنے سے کیوں گریزاں ہیں۔

جرمنی چین کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں رہا ہے، جس کی بڑی وجہ اس کے اپنے معاشی مفادات ہیں۔ دونوں ملکوں کے درمیان پچھلے سال 233 ارب ڈالر کی تجارت ہوئی۔ جرمنی چین کے ساتھ سب سے زیادہ تجارت کرنے والا ملک ہے جبکہ امریکا کے بعد یورپی یونین چین کے ساتھ تجارت کرنے والا دوسرا بڑا خطہ ہے۔

ایسے میں جب بھی چین کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق خبریں آتی ہیں تو جرمنی اس کی مذمت میں بظاہر سُستی دکھاتا ہے۔ پھر چاہے معاملہ ایغور مسلمانوں کے ساتھ زیادتیوں کا ہو یا پھر ہانگ کانگ میں چین کے کڑے قوانین متعارف کرنے کی بات، جرمنی چین پر کھل کر تنقید کرنے سے کتراتا نظر آیا ہے۔

ناقدین کی نظر میں شاید یہ دوغلا پن ہو۔ لیکن دراصل یہ سب جرمن حکومت کی پالیسی کے عین مطابق ہے، جس کا نعرہ ہے ”تجارت کے ذریعے تبدیلی‘‘۔

جرمن حکام کے نزدیک اس حکمت عملی کی منطق یہ ہے کہ آپ چین جیسے بڑے ملک سے لڑنے جھگڑنے کی بجائے اس کے ساتھ کاروبار کے فروغ پر توجہ رکھیں، اِس امید کے ساتھ کہ جوں جوں تجارت بڑھے گی، آپ کا اُن پر اثر بڑھے گا اور پھر آپ انہیں سیاسی روش کی اصلاح پر بھی آمادہ کر سکتے ہیں۔

دنیا میں جرمنی کی مایہ ناز کمپنی سیمنز کے سربراہ جو کیزر نے پچھلے سال ستمبر میں جرمن چانسلر میرکل کے دورہ چین کے بعد حکومت کو یہی مشورہ دیا۔ انہوں نے کہا جرمنی پر تنقید کرنے کی بجائے اُس کے ساتھ ”سوچ سمجھ کر اور عزت کے ساتھ‘‘ پیش آنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ، ”اگر چین کے ساتھ متنازعہ معاملات چھیڑنے سے جرمنی میں لوگوں کا روزگار داؤ پر لگتا ہے تو ہمیں اس سے گریز کرنا ہو گا‘‘ اور سب کا موقف سمجھنے کی کوشش کرنا ہو گی۔

لیکن دنیا میں جمہوری حقوق کے داعی ملک کے لیے چین کی مبینہ زیادتیوں پر یوں آنکھیں بند کر لینا بھی آسان نہیں۔ جرمن تھنک ٹینک کونسل آف فارن ریلیشنز سے وابستہ تجزیہ نگار دیدی ٹاٹلوکے مطابق اگر صرف ہانگ کانگ میں چین کی مبینہ زور زبردستی کو دیکھا جائے تو ان کے نزدیک جرمن حکومت کمزوری کا مظاہرہ کرتی رہی ہے۔

ڈی ڈبلیو سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ “حالیہ مہینوں میں ہانگ کانگ کے لوگ جرمنی کے رویے سے مایوس ہوئے ہیں۔ انہیں لگتا ہے کہ جرمنی ان کی توقعات پر پورا نہیں اترا اور وہ یہ سوچنے پر مجبور ہیں کہ چین کے آگے جمہوریت کے دعویدار ملکوں پر کتنا اعتبار کیا جا سکتا ہے؟‘‘

چین کے حوالے سے جرمنی کے لیے ایک اور بڑا مسئلہ یہ ہے کہ وہ واشنگٹن اور بیجنگ کے درمیان لڑائی کا حصہ نہیں بننا چاہتا۔ اس تنازعہ میں یورپی ممالک کا کیا کردار ہونا چاہیے؟ اس پر خود یورپی یونین میں بھی ابھی تک اتفاق نہیں اور شاید کئی ممالک اب اس انتظار میں ہیں کہ دیکھتے ہیں کہ امریکا میں نومبر کے صدارتی انتخابات میں کیا ہوتا ہے۔

جرمنی میں بعض سیاسی رہنماؤں کا اصرار ہے کہ حکومت کو چاہیے کہ چین کے خلاف سخت موقف اپنائے، اس کے ساتھ تجارت پر پابندیوں پر غور کرے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا معاملہ عالمی عدالت انصاف میں لے جائے۔ اس موقف کی حامی شخصیات کے مطابق تجارت کی خاطر جرمنی کی ”اقدار برائے فرخت نہیں۔‘‘

لیکن جرمنی کی پروفیسر کیتھرین کِنزلباخ کے مطابق صرف جرمنی ہی اس المیے سے دوچار نہیں بلکہ دیگر ملک بھی اس طرح کی مخمصے سے دوچار ہیں۔

ان کے مطابق، ”چین کے حوالے سے تمام ملکوں کو اپنے مفادات سامنے رکھ کر چلنا ہوتا ہے۔ ایسے میں یہ سمجھنا ضروری ہے کہ جرمن چانسلر بیجنگ میں کیے جانے والے فیصلے بدل نہیں سکتیں۔ لیکن اگر وہ بولیں تو اس کا بہرحال اپنا وزن ہوتا ہے۔‘‘

Share this:
Turkey Coronavirus
Previous Post ترکی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 22 افراد ہلاک
Next Post پاکستانی حکام بیرون ملک صحافیوں کو دھمکیاں دینے سے باز رہیں
Reporters

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.