geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 8, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    • New French End-of-Life Law Brings Peace to Familiesمعاون اموات کا قانون: ’میرے والد اپنی زندگی کا اختتام خود چن سکیں گے اور اس سے مجھے سکون ملتا ہے‘
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    • Berlin Refuses Ransom, Hackers Leak 1M Filesبرلن کی سائبر حملے کے بعد تاوان ادا کرنے سے انکار، ہیکرز نے شہر کا ڈیٹا جاری کر دیا
    • OpenAI Admits AI Agents Hijacked Wiki Sites for Cheating# اوپن اے آئی کا اعتراف: مصنوعی ذہانت کے ایجنٹس نے وکی سائٹس کو پیغام رسانی کے لیے استعمال کیا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کرائسٹ چرچ میں دہشت گردی، حملہ آور ایک ہی تھا

March 18, 2019 0 1 min read
Christchurch Terrorism Attack
Share this:

Christchurch Terrorism Attack

کرائسٹ چرچ (جیوڈیسک) نیوزی لینڈ کی پولیس نے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ کرائسٹ چرچ میں دو مساجد پر دہشت گردانہ حملے برینٹن ٹیرنٹ نے اکیلے ہی کیے۔ جمعے کے دن ہوئے ان حملوں میں نو پاکستانیوں سمیت ہلاک شدگان کی تعداد اب پچاس ہو گئی ہے۔

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس نے بتایا کہ کرائسٹ چرچ میں جمعے کے روز دو مساجد پر کیے گئے حملوں کے نتیجے میں ہلاک شدگان کی تعداد پچاس تک پہنچ گئی ہے جبکہ زخمی ہونے والوں کی تعداد بھی پچاس ہی ہے، جن میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔

پولیس کمشنر مائیک بش نے سترہ مارچ کو کرائسٹ چرچ میں صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ ابتدائی چھان بین سے واضح ہوا ہے کہ دونوں مساجد پر ایک ہی حملہ آور نے کارروائی کی تھی تاہم دیگر امکانات کو رد نہیں کیا جا رہا۔ اٹھائیس سالہ برینٹن ٹیرنٹ کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ خود کو سفید فام برتری کے نظریے کا حامی قرار دیتا ہے۔ اس نے اپنی اس خونریز کارروائی کو فیس بک پر لائیو اسٹریم بھی کیا تھا۔

بش نے بتایا کہ ان حملوں کے بعد فوری طور پر مجموعی طور پر چار مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا تھا تاہم ایسے شواہد نہیں ملے کہ دیگر تین افراد کسی طرح اس دہشت گردی میں ملوث تھے۔ بتایا گیا ہے کہ ہفتے کے دن مرکزی ملزم پر فرد جرم بھی عائد کر دی گئی تھی جبکہ اب اسے دوبارہ پانچ اپریل کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

تصدیق کر دی گئی ہے کہ ٹیرنٹ آسٹریلیا میں پیدا ہوا تھا اور شروع سے ہی دائیں بازو کے انتہا پسندانہ نظریات کی طرف راغب تھا۔ تاہم اس کا کوئی مجرمانہ ریکارڈ نہیں تھا۔ پولیس کے مطابق ملزم مہاجرت کے خلاف تھا اور اس نے تارکین وطن کے خلاف ایک باقاعدہ منشور بھی تحریر کیا تھا۔ وہ تارکین وطن کو ’حملہ آور‘ قرار دیتا تھا۔

دوسری طرف وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے کہا ہے کہ دہشت گردی کی اس کارروائی کے خلاف ان کا ملک متحد ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہلاک شدگان کی تدفین کی خاطر حکومت امداد فراہم کرے گی اور لواحقین کو زرتلافی بھی ادا کیا جائے گا۔ آرڈرن نے کہا کہ اس حملے میں ہلاک ہونے والوں کی لاشیں ان کے لواحقین کے حوالے کرنے کا کام شروع کر دیا گیا ہے اور یہ عمل آئندہ بدھ تک مکمل کر لیا جائے گا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ان کی کابینہ کا پیر کو ایک خصوصی اجلاس بھی ہو گا، جس میں دیگر اہم معاملات کے علاوہ گن کنٹرول کے قوانین پر نظر ثانی بھی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ منگل کو ملکی پارلیمان ان حملوں میں مارے جانے والوں کو خراج عقیدت بھی پیش کرے گی۔

ادھر پاکستانی حکام نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ میں ہوئے حملوں میں ہلاک ہونے والوں میں نو پاکستانی بھی شامل ہیں۔ وزارت خارجہ کے مطابق ان میں ایک پاکستانی خاتون بھی شامل ہے۔ ان دونوں مساجد پر ہوئے دہشت گردانہ حملوں میں چار پاکستانی زخمی بھی ہوئے۔

Share this:
Jaffar Express Accident
Previous Post پٹڑی پر بم دھماکا، جعفر ایکسپریس حادثے کا شکار
Next Post نئی پاک بھارت جنگ کا حالیہ خطرہ امریکی مداخلت سے ٹلا
Lt Gen Asim Munir - Ajit Doval

Related Posts

Data Centers Threaten Trump's Midterm Majority

ڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟

September 7, 2026
Elon Musk’s Daughter Slams Father in New Desigual Ad

# ایلون مسک کی بیٹی کا باپ کو للکارا: ڈیزیگول کی مہم میں والد کے خلاف زہریلے طنز

September 7, 2026
Trump Proposes Renaming New Mexico to ‘New America’

# ٹرمپ کا ایک اور متنازع اقدام: نیو میکسیکو کا نام تبدیل کرنے کی تجویز

September 7, 2026
Far-Right Shock Win in Saxony-Anhalt Shakes Germany

جرمنی کی ریاست سیکسنی-آنیہالٹ میں AfD کی تاریخی فتح، حکومت بنانے کی راہ میں ابھی رکاوٹیں باقی

September 7, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.