geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کیا کافی صحت کے لیے مفید ہے؟

September 1, 2020 0 1 min read
Caffe
Share this:

Caffe

کافی آپ کو بیدار کرنے کے ساتھ ساتھ آپ کے موڈ کو بھی خوشگوار بناتی ہے۔ لیکن کیا یہ صحت کے لیے بھی اچھی ہے؟ اس حوالے سے کیے جانے والے مطالعات و تحقیقات کے نتائج حیران کن ہیں۔

ایک مشین کے قریب کھڑے جاویر رومان کا پسندیدہ مشغلہ کافی بھوننا ہے۔ وہ کافی کے کچے بیج اپنے جاننے والے چھوٹے درجے کے کسانوں سے خریدتے ہیں۔ ان کا ڈی ڈبلیو سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا، ”ڈرم میں پاناما کے کافی بیج ہیں۔ انہیں بھوننے کے لیے تقریبا بیس منٹ درکار ہوتے ہیں۔ ایک منٹ کم نہ زیادہ، لیکن فیصلہ کن کردار دل اور لگن کا ہوتا ہے۔‘‘ جاویر رومان کے مطابق کافی ان کی زندگی کا لازمی جزو بن چکی ہے ۔ وہ نہ صرف کافی بیچتے ہیں بلکہ خود بھی شوق سے پیتے ہیں۔ کئی دیگر یورپی باشندوں کی طرح ان کا بھی کافی کے بغیر گزارہ ناممکن ہے۔

جرمنی میں طب غذائیت کی ماہر زابینے کوربر بھی کافی بہت ہی شوق سے پیتی ہیں۔ ان کے لیے کافی کا ذائقہ ہی نہیں بلکہ اس میں موجود قیمتی اجزا بھی نہایت اہم ہیں۔ کافی کی افادیت بیان کرتے ہوئے انہوں نے بتایا، ”کافی کے تیل اور ایسڈ دونوں کے ہی مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ خاص طور پر کافی ایسڈ کے، جو جسم میں اینٹی آکسیڈینٹ کام کرتا ہے۔ یعنی نقصان دہ مادوں کو کم کرتا ہے اور یہ بہتر صحت کا ایک اہم پہلو ہے۔‘‘

کافی کے بیجوں کو بھوننے سے نہ صرف کافی ایسڈ بنتا ہے بلکہ اس سے بننے والی دیگر مصنوعات بھی کئی خصوصیات کی حامل ہوتی ہیں۔ مثلا اینٹی آکسیڈینٹ شربت، جو کئی بیماریوں کے خلاف موثر ہے۔

ڈاکٹر زابینے کوربر کے مطابق، ’’ایسا دیکھنے میں آیا ہے اور کئی غذائی مطالعات سے بھی پتا چلا ہے کہ درمیانی عمر میں یعنی تیس برس کے بعد باقاعدگی سے یومیہ تین سے پانچ کپ کافی پینے والوں میں الزائمر کی بیماری کا خطرہ ساٹھ فیصد تک کم ہو جاتا ہے۔‘‘ اور کافی پینے کا شوق جتنا زیادہ ہوتا جائے گا، جگر کی خرابی کا خطرہ اتنا ہی کم ہوتا جائے گا۔ یومیہ تین کپ کافی پینے سے حفاظتی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

ڈاکٹر زابینے کوربر بتاتی ہیں، ’’اس کا تعلق بھی کلوروگین ایسڈ یعنی کافی ایسڈ سے ہے۔ جگر میں سوزش، ادویات اور شراب وغیرہ سے جو نقصان دہ مادے پیدا ہوتے ہیں، کافی انہیں کم کرتی ہے۔‘‘

کافی پینے والے افراد کو ذیابیطس ٹائپ ٹو بیماری بھی کم لگتی ہے۔ کیفین زیادہ کیلوریز جلاتی ہے۔ اگر ایسا نہ ہو تو کیلوریز شوگر بن کر خون میں چلی جاتی ہیں۔ یعنی آپ جب بھی میٹھا کھائیں تو بہتر ہے ساتھ کافی بھی پئیں۔

Share this:
Xinjiang - Digital Police Estate
Previous Post لاک ڈاؤن کے نام پر سنکیانگ ’ڈیجیٹل پولیس اسٹیٹ‘ بن گیا
Next Post بزدار حکومت کا 2 سالہ کارکردگی عوام کے سامنے پیش کرنے کا اعلان
Meeting

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.