geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کورونا وباء کے مکمل خاتمے تک پورے باہمی اتحاد کے ساتھ کام کرنے کی ضرورت ہے۔ صدر ایردوان

March 15, 2021 0 1 min read
Recep Tayyip Erdogan
Share this:

Recep Tayyip Erdogan

ترکی (اصل میڈیا ڈیسک) ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ وباء کے مکمل خاتمے تک پورے باہمی اتحاد کے ساتھ کام کرنے کی ضرورت ہے۔

صدر ایردوان نے 14 مارچ یومِ طب کی مناسبت سے صحت کے عملے کے نام ایک مراسلہ رقم کیا ہے۔

معاشرتی موضوعات میں شعور پیدا کرنے کی خاطر قائم کئے گئے “برائے مہربانی” پلیٹ فورم کی طرف سے یومِ طِب کی مناسبت سے “آئیے داستان رقم کرنے والوں کو خط لکھیں ” کے سلوگن سے شروع کی گئی ڈیجیٹل خط مہم کا پہلا خط صدر ایردوان نے لکھا ہے۔

“عزیز بہنو اور بھائیو” کے الفاظ سے شروع کر کے صدر ایردوان نے رقم کردہ مراسلے میں

مارچ یومِ طب کی مبارکباد پیش کی اور کہا ہے کہ ” اپنی ملت اورپوری انسانیت کی خدمت پر میں آپ کا اور آپ کے تمام ساتھیوں کا شکر گزار ہوں۔

انہوں نے کہا ہے کہ تاریخ بھر میں ضرورت پڑنے پر اپنی جانوں کی قیمت پر ملت کی خدمت کرنے والے ڈاکٹروں نے کورونا وائرس وباء کے خلاف جاری جدوجہد میں بھی ہراول دستے کی خدمات سرانجام دی ہیں۔

صدر ایردوان نے کہا ہے کہ شہریوں کی کورونا وائرس سے جلد از جلد نجات کےلئے ہمارے ڈاکٹر، نرسیں اور دیگر صحت کے عملے کے افراد کو دن رات کی تمیز کئے بغیر کام کرنا پڑا ، اپنے بچوں اور عزیزوں سے دور رہنا پڑا۔ کورونا وائرس کے خلاف جدوجہد میں ترکی کے دنیا بھر میں مثالی کردار اختیار کرنے میں آپ کی محنت اور قربانیوں کا بڑا حصہ ہے۔ اس وقت تک کورونا وائرس کی وجہ سے 30 ہزار کے لگ بھگ افراد موت کے منہ میں جا چکے ہیں۔ ہماری جدوجہد ابھی ختم نہیں ہوئی۔ جب تک یہ وباء مکمل طور پر ختم نہیں ہو جاتی ہمارا پورے باہمی اتحاد کے ساتھ کام کرنا ضروری ہے”۔

خط کے آخر میں صدر ایردوان نے صدی کی اس سب سے بڑی تباہی میں پوری تن دہی سے قوم کی خدمت کرنے پر شعبہ صحت کے تمام افراد کا شکریہ ادا کیا اور 14 مارچ یومِ طب کی مبارکباد پیش کی ہے”۔

واضح رہے کہ “آئیے داستان رقم کرنے والوں کو خط لکھیں ” مہم 14 مارچ یومِ طب سے شروع ہوئی ہے اور اپریل تک جاری رہے گی۔ اس دوران ہر کوئی dijitalmektup.lutfenplatformu.org ایڈریس سے اپنے جذبات و احساسات کو ڈاکٹروں اور دیگر صحت کے عملے تک پہنچا سکے گا۔ یہ خطوط ترکی بھر میں پورے صحت کے عملے کو پہنچائیں جائیں گے۔

Share this:
Netanyahu
Previous Post نیتان یاہو نے دورہ منسوخ کرنے کی وجہ بتا دی: میں سعودی فضائی حدود سے نہیں گزرنا چاہتا تھا
Next Post پاکستان: کورونا سے 29 اموات، 2200 سے زائد نئے کیسز رپورٹ
Pakistan Corona Cases Report

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.