geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کورونا وائرس، میرکل کا سخت حفاظتی اقدامات پر اصرار

December 10, 2020 0 1 min read
Angela Merkel
Share this:

Angela Merkel

جرمنی (اصل میڈیا ڈیسک) جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے کووڈ انیس کے پھیلاؤ کو روکنے کی خاطر سخت حکومتی اقدامات کا دفاع کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کرسمس اور سال نو کے موقع پر سخت پاببدیاں عائد کرنے کی ضرورت ہے۔

جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے پارلیمان میں اپنے خطاب میں عوامیت پسند اپوزیشن کے تحفظات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کی خاطر حکومتی اقدامات درست ہیں۔

میرکل نے یہ بیان سن دو ہزار اکیس کے مجوزہ بجٹ کی بحث کے دوران دیا۔ انہوں نے کہا کہ جرمنی اس وقت ‘انتہائی غیرمعمولی حالات‘ سے گزر رہا ہے۔ اس دوران انہوں نے حکومتی قرضوں کا بھی دفاع کرتے ہوئے کہا کہ یہ کورونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے انتہائی ضروری ہیں۔

میرکل نے مزید کہا، ”اس وائرس کے خلاف جنگ میں کامیابی کے لیے انتہائی ضروری ہے کہ ہر فرد ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرے اور تعاون کے لیے رضامندی ظاہر کرے‘‘۔ میرکل کا کہنا تھا کہ تعجب کی بات یہ ہے کہ اس پارلیمانی سیشن میں زیادہ تر ممبران نے ماسک نہیں پہنا ہوا تھا۔

جرمن چانسلر میرکل نے یہ اصرار بھی کیا کہ ان مخصوص حالات میں ہوٹل نہیں کھلنے چاہییں اور کرسمس اور نئے سال کی چھٹیوں کے دوران گھرانوں کو آپس میں گھلنا ملنا نہیں چاہیے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ اس تجویز سے متفق ہیں کہ کرسمس کے بعد دوکانیں دس جنوری تک بند رہیں۔

جرمنی میں موذی بیماریوں پر کنٹرول اور تحقیق کے ادارے رابرٹ کوخ انسٹی ٹیوٹ نے بدھ کو نئے اعداد وشمار جاری کیے ہیں، جن کے مطابق کووڈ کی وجہ سے یومیہ ہونے والی ہلاکتیں ریکارڈ سطح پر پہنچ چکی ہیں۔

جرمنی میں اس عالمی وبا کی وجہ سے مجموعی ہلاکتوں کی تعداد تقریباً بیس ہزار ہو چکی ہے جبکہ ایک اعشاریہ دو ملین افراد اس سے متاثر ہو چکے ہیں۔

جرمنی میں ابھی تک اس موضوع پر بحث جاری ہے کہ کورونا کی دوسری لہر سے مقابلے کے لیے کیا حکمت عملی اختیار کی جائے۔ اس صورتحال میں بالخصوص عوامیت پسند اپوزیشن پارٹی ‘متبادل برائے جرمنی‘ (اے ایف ڈی) میرکل کی پالیسیوں کو سخت تنقید کا نشانہ بنا رہی ہے۔

اے ایف ڈی کی رہنما ایلس ویلس نے زور دیا ہے کہ ‘غیرتعمیری لاک ڈاؤن‘ کو ختم کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس عالمی وبا پر قابو پانے کی خاطر میرکل ‘مضحکہ خیز اور بے مقصد‘ طریقے اختیار کر رہی ہیں۔

جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے خبردار کیا ہے کہ کووڈ انیس کی وجہ سے پیدا شدہ صورتحال ابھی تک تشویشناک ہے جبکہ آئندہ سال کی پہلی سہ ماہی کے اختتام تک بھی سبھی لوگوں کو ویکسین نہیں دی جا سکے گی۔

تاہم انہوں نے کہا کہ اگر درست اقدامات پر عمل کیا جائے گا تو اس وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں سے بچا جا سکتا ہے۔

انگیلا میرکل نے یہ عہد بھی کیا کہ ان کی حکومت اسکولوں اور نرسریز کو کھلا رکھنے کی خاطر تمام تر ممکنہ صلاحتیں بروئے کار لائیں گی۔ تاہم انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ اپنی سطح پر احتیاط برتیں اور حکومتی ہدایات پر عمل پیرا رہیں۔

Share this:
US Army
Previous Post امریکی فوج کا ’سب سے زیادہ جرائم زدہ اڈہ‘: دو جنرل اور بارہ کمانڈر برطرف یا معطل
Next Post یورپی یونین کی پابندیاں ترکی کو بہت زیادہ متاثر نہیں کریں گی: رجب طیب ایردوان
Recep Tayyip Erdogan

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.