geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 12, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

یوم مزدور منانا ہے مگر خیال مزدوراں ذرا سا بھی نہیں

May 1, 2019May 1, 2019 0 1 min read
labor Day
Share this:

labor Day

تحریر : اے آر طارق

یکم مئی مزدوروں کے دن کے حوالے سے جانا جاتا ہے۔اسی مناسبت سے اس دن کو ”یوم مزدور ڈے“ کہتے ہیں۔اس روز پوری دنیا میں یوم مزدور ڈے کے نام پر مزدوروں کے حقوق کے حوالے سے مختلف سیمینار،کانفرنسز،تقریبات منعقد کی جاتی ہیں،جس میں تقاریراور مباحثے ہوتے ہیں۔مزدوروں کے حقوق کے حوالے سے سیر حاصل گفتگو کی جاتی ہے۔ان کے حقوق کے متعلق آگاہی اور ادائیگی حقوق کے سلسلے میں کافی باتیں کی جاتی ہیں۔مزدوروں کے حقوق پر زور دیا جاتا ہے۔مزدوروں کے معاشی استحصال اورمحرومیوں کا رونا رویا جاتا ہے،ان کے حقوق ادا کرنے اور حق تلفی نہ ہو،کادرس دیا جاتا ہے۔ اور آئندہ کے لیے سہانے سپنے دکھانے اور سجانے کے بعد مزدوروں کے ساتھ یکجہتی کے لیے فوٹوسیشن بھی کیے جاتے ہیں۔ مقررین کی طرف سے مزدوروں کے حقوق کے حوالے سے تیز و تندفقروں،اعلیٰ سوچ و وچار پرمبنی خیالات اور آسمان کی حدوں کو چھوتے بلندوبانگ دعوے اور اب ”ایسا نہیں چلے گا“جیسی باتیں،انتہائی دلفریب،دل کو موہ لینے والے انداز سے ایسے کی جاتی ہے،جیسے اب سب ٹھیک ہوجائے گا۔مزدور خوشحال ہو گا۔

بے روزگاری و مہنگائی کم ہوگی۔ہرطرف خوشحالی کا دوردورہ ہوگا،باالخصوص مزدور کو اس کے جملہ حقوق ملنے لگیں گے،ناانصافی نہیں ہوگی،حق تلفی کا تو ذرا سا بھی شائبہ نہ ہوگا،ترقی وخوشحالی کی نہریں بہنے لگے گی،مزدور کا استحصال اب نہیں ہوگا۔ مگر حقیقت میں ایسا نہیں ہوتااور نہ ہی ایسی کسی سوچ کو پذیرائی اور تعبیرملتی۔نہ ہی مزدور کے دن بدلتے،نہ ہی مزدور کے آنگن میں خوشحالی آتی،نہ ہی مزدور کے حقوق کا خیال رکھا جاتا،نہ ہی مزدور خوشحالی دیکھتا۔وہی جگہ،وہی ماحول،تبدیلی اور بہتری ناپید۔بس ایک ڈرامہ،ڈھونگ ہے۔

مزدور ڈے کے نام پر،انٹرنیشنل لیول پربزنس مینوں،مقتدر حلقوں کامزدوروں کو طفل تسلیاں اور حالات اب سدھرے گیں،کے سہانے سپنے دکھائے،بچھایاہوا ایک تاش وشطرنج کا کھیل ہے،جس کے سارے پتے اور ساری گوٹیاں اب کے باربھی مزدور کے گھر پر ہی بجلیاں بن کر گرے گی اور فائدہ پہلے کی طرح اب بھی سرمایہ دار ہی اٹھائے گا۔مزدور کے حصے میں کڑکتی،چلچلاتی دھوپ میں دن رات پسینہ ایک کیے صرف چند ٹکے ہی ہاتھ آئیں گے۔جن کو ہر ماہ بطور مزدوری ادا کرتے وقت بھی اکثر مالکان کے ہاتھ کانپتے ہیں۔اکثر کو تو تنخواہ کی یہ ادائیگی بھی ”بارعظیم“اور جان جوکھوں والا کا م لگتا۔اس موقع پر بعض کا تو بس نہیں چلتا کہ دے کر چھین لیں۔ایسے لوگ باتیں کرتے ہیں تو آسمان میں قلابازیاں تک لگا جاتے ہیں۔جوتی کپڑا اچھا پہنا ہو یا امارت کے غرور میں مبتلا ہوتواپنے مخاطب کو طنزا ایسی باتیں کر جاتے ہیں کہ انسان کے رتبے اور شان کے بھی منافی ہوتی ہیں اور زبان چلاتے ہوئے پل بھر کے لیے بھی نہیں سوچتے کہ کیا کہے جارہے ہے اور کیوں کہے جا ہے ہیں۔

اللہ نے ایسے لوگوں کو پیسہ کیا دے رکھا ہے،بعض اس وجہ سے اوقات اور آپے سے باہر نظر آتے ہیں۔بعض فیکٹریوں /یونٹوں /دفاترزمیں تو تنخواہ بھی ایسے دیتے ہیں جیسے تنخواہ نہ سہی،خیرات دے رہے ہیں۔بس ان پیٹ بھرے خاص ٹولے کابس نہیں چلتا، ورنہ اس سے بھی محروم کردیں یا تنخواہ دینا جھوٹ ہوجائے۔ایسے لوگ جب بات کرنے پر آجائیں،خاص طور پر یوم مزدورپر تقریر کرنا ہوتو ایسی ایسی لچھے دار،دل کو لبھا دینے والی باتیں کرتے ہیں کہ،وہ مزدور جو ایسے بندوں کے ماضی حال مستقبل سے خوب واقف ہوتے،بھی ان کی شاندار تقریر سن کر شرما جاتے۔

مزدوروں کے حقوق پر ”کنڈلی مارے سانپ“ کی طرح بیٹھے ہوتے ہیں مگر باتیں بڑی دل لبھادینے والی کریں گے اوراگرسننے والے اپنی گھریلو مجبوریوں کے باعث ا نتہائی مجبور ہوتو پھر ایسے لوگوں کے وارے نیارے ہوجاتے ہیں۔اس کے علاوہ تنخواہ بناتے ایک ایک منٹ کا حساب رکھتے،اکثر کم ہی بناتے اور مزدور نے اضافی ٹائم لگایا ہوتا ہے،اس بابت اوورٹائم دینے کی بات آجائے تو بیمار پڑجاتے۔(اس موقع پر اگر کسی وجہ سے ایسے لوگوں پر قہرالہیٰ نازل ہوجائے تو پھر خانہ کعبہ،مدینہ منورہ میں جا کر درستگی حالات کی دہائیاں،التجائیں،دعائیں کرتے نظر آتے،مگر حقوق مزدوراں ادا کرنے کی طرف نہیں آتے)اگر کوئی تنخواہ میں کٹوتی /کمی بیشی یا اوور ٹائم سے محرومی پر صدائے احتجاج بلند کرے یا کوئی بات /اختلاف کرے تو اسے گیٹ بند اور نو انٹری کا تحفہ دیکر وہاں سے چلتا کرتے ہیں۔ایسے لوگ بڑے سیاہ کار،مکار،دغاباز ہوتے ہیں،کسی ناگہانی/ آسمانی ا ٓفت کے نتیجے میں تباہ وبرباد ہوجاتے ہیں مگر بندوں کا حق جو ان کے ذمے ہے،ادا نہیں کرتے۔مزدور کے حقوق ادا نہ کرنے اور اس کے معاشی استحصال پر لمحہ بھر کے لیے بھی شرمندہ نہیں ہوتے۔انسانیت کے احساسات سے عاری لوگ،سمجھتے ہیں کہ شاید وہ اللہ کے حضور”غضب حقوق،بندگان خدا“پرجیسے جوابدہ ہی نہ ہو۔
A R Tariq

تحریر : اے آر طارق
03074450515
03024080369

Share this:
Darbar Pir Habat Khan Khandhari
Previous Post بابا پیر ہیبت خان قندہاری
Next Post رمضان المبارک دولت نہیں نیکیاں کمانے کا مہینہ
Ramadan Mubarak

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.