geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • طاہر محمود بھٹی: سانتیے کے عروج سے ٹیکس فراڈ کی سزا تک
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    صحت و تندرستی
    • WHO Declares Emergency as Ebola Kills Over 80 in DR Congoکانگو میں ایبولا کی نئی وبا قابو سے باہر، ڈبلیو ایچ او نے بین الاقوامی ایمرجنسی نافذ کردی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    دلچسپ اور عجیب
    • Giant dinosaur Nagatitan identified from Thai fossilsتھائی لینڈ میں 27 ٹن وزنی دیو ہیکل ڈائنوسار دریافت، جنوب مشرقی ایشیا کا سب سے بڑا جانور
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

جرمن الیکشن: سوشل ڈیموکریٹس کو مختصر برتری حاصل، سی ڈی یو کی بدترین کارکردگی

September 27, 2021 0 1 min read
German Elections
Share this:

German Elections

جرمنی (اصل میڈیا ڈیسک) جرمنی میں عام انتخابات کے ابتدائی نتائج کے مطابق سوشل ڈیموکریٹک پارٹی نے سبقت حاصل کرلی ہے۔ کرسچن ڈیموکریٹک پارٹی کے مقابلے میں انہیں دو فیصد ووٹوں کی برتری حاصل ہے۔

جرمنی میں عام انتخابات کے ابتدائی نتائج کے مطابق صورتحال غیر واضح ہے، دونوں اہم پارٹیاں یورپ کی سب سے بڑی معیشت کی قیادت کے دعوے کررہی ہیں۔ الیکشن کے دوران کانٹے کے مقابلے میں دونوں اہم جماعتیں کامیابی کے دعوے کر رہی ہیں لیکن یہ سوال بہر حال برقرار ہے کہ انگیلا میرکل کی جانشینی کون سنبھالے گا۔

جرمنی کے الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ کے مطابق ابتدائی نتائج میں سوشل ڈیموکریٹک پارٹی (ایس پی ڈی) کو سب سے زیادہ 25.7 فیصد ووٹ حاصل ہوئے ہیں۔ چانسلر انگیلا میرکل کی قدامت پسند جماعت سی ڈی یو – سی ایس یو اتحاد کو اب تک صرف24.1 فیصد ووٹ مل سکے ہیں۔ یہ گزشتہ سات عشروں میں اس کی اب تک کی سب سے بدترین کارکردگی ہے۔ گرین پارٹی 14.8فیصد ووٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ وفاقی ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے جلد ہی باضابطہ اعلان کیے جانے کی توقع ہے۔

ایس پی ڈی کے چانسلر کے امیدوار، وزیر خزانہ اور نائب چانسلر اولاف شولس بئاور میرکل کی کنزرویٹیو پارٹی کے آرمین لاشیٹ دونوں نے ہی نئی حکومت کے لیے مینڈیٹ حاصل ہونے کے دعوے کیے ہیں۔ دونوں جماعتیں حکومت سازی کے لیے اپنے اپنے دعووں کو مضبوط کرنے کے لیے ممکنہ اتحادی پارٹنرس تلاش کررہی ہیں۔

جرمنی، جہاں چانسلر انگیلا میرکل کی شاندار قیادت میں 16برسوں تک سیاسی استحکام رہا، میں آنے والے ہفتوں اور مہینوں کے دوران سیاسی اتھل پتھل دیکھنے کو مل سکتی ہے۔

جرمنی کے مغربی اتحادی اس پر قریبی نگاہ رکھے ہوئے ہیں۔ انہیں اس بات کا اندازہ ہے کہ اس ملک کے داخلی حالات بین الاقوامی سطح پر جرمنی کے کردار کو نقصان پہنچاسکتے ہیں اور یورپ میں قیادت کا خلاء پیدا ہوسکتا ہے۔

ساٹھ سالہ آرمین لاشیٹ اور 63 سالہ اولاف شولس دونوں نے ہی کہا ہے کہ وہ کرسمس سے قبل ایک نئی حکومت تشکیل دینا چاہتے ہیں۔

ابتدائی نتائج کے بعد ایس پی ڈی کے رہنما اولاف شولس نے کہا کہ جرمن عوام نے تبدیلی کے حق میں ووٹ دیا ہے۔

جرمن اخبار بلڈ نے لکھا، ”شولس اقتدار میں آنا چاہتے ہیں اور لاشیٹ کی بھی یہی خواہش ہے۔ پوکر گیم شروع ہوگیا ہے دیکھیے کس کے پاس بہتر پتے ہیں۔”

مابعد میرکل دور میں ایک منقسم سیاسی منظر نامے میں تین جماعتوں کے اتحاد کا غالب امکان ہے۔ جس کے ساتھ ہی دو جماعتی اتحاد حکومت کا دور ختم ہوجائے گا۔

شولس اور لاشیٹ دونوں ہی پارلیمان میں اپنی اکثریت کے لیے اراکین کی ضروری تعداد حاصل کرنے کے خاطر گرین پارٹی اور لبرل جماعت فری ڈیموکریٹک پارٹی (ایف ڈی پی)کی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔

لوگوں کی نگاہیں اب تینوں چھوٹی جماعتوں پر لگی ہیں۔ گرین پارٹی کی چانسلر کی امیدوار انالینا بیئربوک نے حالانکہ ا ب تک واضح نہیں کیا ہے کہ وہ کس پارٹی کے ساتھ اتحاد کرنا پسند کریں گی۔ انہوں نے صرف اتنا کہا کہ جرمنی میں ”ایک نئے آغآز‘‘ کا وقت آگیا ہے۔

Share this:
Israeli Army Firing
Previous Post اسرائیلی فوج نے چار فلسطینیوں کو ہلاک کر دیا
Next Post حکومت اور الیکشن کمیشن میں جوڈو کراٹے کا ماحول کم ہو رہا ہے: شیخ رشید
Sheikh Rashid

Related Posts

Cannes’ Longest Ovation Masks an Awkward Truth

کان فلم فیسٹیول: 16 منٹ کی تاریخی تالیاں، لیکن کیا یہ پام ڈی اور کی ضمانت ہے؟

May 23, 2026
France Bans Israeli Minister Over Gaza Flotilla Incident

فرانس نے اسرائیلی وزیر بن گویر کی ملک میں انٹری پر پابندی لگا دی، یورپی پابندیوں کا مطالبہ

May 23, 2026
Actor Momina Iqbal Seeks FIR Against PML-N MPA

اداکارہ مومنہ اقبال کی ایم پی اے ثاقب چدھڑ کے خلاف ہراسگی کی درخواست، وزیراعلیٰ نے سیاسی دباؤ ڈالنے پر سخت کارروائی کی وارننگ دے دی

May 23, 2026
Pakistan Busts Ring Selling Officials' Data

چند ہزار روپے میں سرکاری افسران کا ڈیٹا فروخت کرنے والا نیٹ ورک بے نقاب، چار ملزمان گرفتار

May 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.