geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 9, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    • New French End-of-Life Law Brings Peace to Familiesمعاون اموات کا قانون: ’میرے والد اپنی زندگی کا اختتام خود چن سکیں گے اور اس سے مجھے سکون ملتا ہے‘
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    • Berlin Refuses Ransom, Hackers Leak 1M Filesبرلن کی سائبر حملے کے بعد تاوان ادا کرنے سے انکار، ہیکرز نے شہر کا ڈیٹا جاری کر دیا
    • OpenAI Admits AI Agents Hijacked Wiki Sites for Cheating# اوپن اے آئی کا اعتراف: مصنوعی ذہانت کے ایجنٹس نے وکی سائٹس کو پیغام رسانی کے لیے استعمال کیا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

جوتہ صاحب آخری موقعہ ہے

April 22, 2019 0 1 min read
IG Arif Nawaz Khan
Share this:

IG Arif Nawaz Khan

تحریر : روہیل اکبر

9 ڈویژن اور 36 اضلاع پر مشتمل گیارہ کروڑ سے زائد آبادی والا پنجاب ہمیشہ سے ہی لاقانونیت کا شکار رہا ہے صوبہ میں موجود 712 پولیس تھانوں کو عقوبت خانے کہا جاتا ہے اور ہماری حفاظت پر موجود 1 لاکھ 80 ہزار پولیس فورس عوام میں اس حد تک گرگئی تھی کہ مجبورا پچھلی حکومت کو 2017 میں پولیس وردی جو نفرت کی علامت بن چکی تھی کو تبدیل کرنا پڑا کالے رنگ پر زیتون سبز رنگ کردیا گیااور اب ایک بار پھر اس وردی کو تبدیل کرنے کا سوچا جارہا ہے کیونکہ وردی کے اندر انسان نما بھیڑیے کو بدلنے کی کوشش نہیں کی گئی صرف اسکی کھال کا رنگ بدلا گیا مگر اندر سے وہی سرمایہ دار وں ،جاگیرداروں اور حکمرانوں کی انگلیوں پر ناچنے والا عوام بیزاراور حکم کا غلام موجود تھا جو اپنے آقاؤں کے پرندے اور جانوروں کے شکار کرنے کی نقل کرتے ہوئے کبھی ساہیوال میں کبھی مظفر گڑھ میں کبھی راجن پور میں کبھی کہیں تو کبھی کہیں انسانوں کو اپنی گولیوں سے شکار کے زریعے بھون رہے ہیں اور رہی بات تھانوں کو جہاں ان محافظوں نے اپنی ظلم و بربریت کے لیے الگ سے ہی ایک ریاست قائم کررکھی ہے جہاں پر سوائے ظلم ،تشدد اور بربریت کے نظام کے کچھ اور ہوتا ہی نہیں ہے اور جیسے جیسے دن ڈھلتا جاتا ہے ویسے ویسے وہاں پر موجود گناہ گار اور بے گناہوں کے دل ڈوبنا شروع ہوجاتے ہیں۔

کیونکہ تشدد کے انسانیت سوز واقعات کا ایک نہ رکنے والا سلسلہ جو شروع ہونے والا ہے جو صبح صادق تک قائم رہے گا مگر جب سے عدلیہ کا کچھ نہ کچھ ڈر قائم ہوا ہے تب سے ہمارے شہری علاقوں کے تھانوں میں ایسادیکھ بھال کر ہوتا ہے مگر اسکے متبادل کے طور پر ہمارے جوانوں نے اپنے پرائیوٹ ٹھکانے بنا کر اپنے شکاروں کو وہاں پر رکھنا شروع کردیا ہے رہی بات دیہاتی علاقوں کے تھانوں کی وہاں پر توجانا دور کی بات ہے ان مقامات کے سامنے جہاں پر تھانے کا وجود ہوں کے قریب سے گذرتے ہوئے بھی ایک شریف انسان ڈرتا ہے اور اگر کوئی خاتون بے سمجھی میں اپنی کوئی شکایت لکھوانے ان تھانوں میں چلی جائے تو پھر جو حشر اسکے ساتھ یہ درندے کرتے اسکے بعد تو وہ خود کشی کرنے کا سوچتی ہے آج اگر ہمارے گلی محلوں میں شراب ،چرس ،ہیرؤن ،آئس سمیت دنیا بھر کے نشے سرے عام فروخت ہورہے ہیں تو اس میں بھی ہمارے انہی شیر جوانوں کا کردار ہے جی ہاں یہ وہی شیر جوان ہے جنہوں نے شیر کے نشان پر الیکشن لڑنے والے حمزہ شہباز کی گرفتاری میں بھی روڑے اٹکائے اور نیب کو ناکام واپس لوٹنا پڑا۔

کیونکہ یہ موقعہ تھا اپنی اپنی وفاؤں کے نبھانے کا اور اس موقعہ پر انکے نمک خواروں نے حق نمک ادا بھی کیا جسکے بعد اس وقت کے آئی جی امجد سلیمی کا بھی جانا پڑا کیونکہ ہماری پولیس فورس کے جوان بے گناہوں کو گھروں سے تو کیا پاتال سے بھی ایسے گھسیٹ لاتے ہیں جیسے بلی چوہے کو گھسیٹتی ہے مگر آفرین ہے ہماری پنجاب پولیس پر کہ انہوں نے ملک و قوم کا پیسہ بے دردری سے لوٹنے والے پر اپنی چھاؤں کیے رکھی یہ ہمارے پولیس کلچر کا حسن بھی ہے شان بھی ہے اور اب تو حصہ بھی بن چکا ہے کیونکہ جب تک حکمرانوں کے تلوے نہ چاٹے جائیں اس وقت تک نہ آپ بھرتی ہوسکتے ہیں نہ ٹرانسفر ہوسکتی ہے نہ تعیناتی ہوسکتی ہے اور تو اور نہ ہی اس محکمہ میں ترقی ہوسکتی ہے اسی لیے پولیس دہشت کی علامت بنی ہوئی ہے کیونکہ ظالم لوگ پولیس کو ہی استعمال کرکے عام انسانوں پر ظلم کے پہاڑ توڑتے رہے ہیں جب دل چاہا جسکو مرضی پولیس مقابلے میں پار کروادیا عابد باکسرابھی بھی پولیس کلچر کی زندہ مثال ہمارے سامنے موجود ہے مگر ایک اکیلا عمران خان کیا کرے وہ چوروں کو پکڑے یا چوروں کی نانیوں کو ہر طرف اور ہر محکمہ کا نظام ایک جیسا ہے مگر پولیس ان سب سے بازی لے گئی پولیس میں ہی محافظ کے نام سے جوان ہماری حفاظت کے لیے گشت کررہے ہوتے ہیں مگر شریف شہری ان کو دیکھ کر سہم جاتا ہے ڈولفن فورس ہماری حفاظت کے لیے بنائی گئی مگرشریف شہریوں کا شکار انکا بھی پسندیدہ مشغلہ بن چکا ہے۔

پولیس میں ان تمام خرابیوں کی وجہ ہمارے سیاستدان ،سرمایہ دار ،جاگیر دار ،منشیات فروش اور جواری لوگ ہیں جنکی پولیس ملازم بنی ہوئی جنکے کہنے پر کام ہوتے ہیں ورنہ تو ڈبل ذلالت والا کام ہوجاتا ہے پولیس میں بہت کم لوگ ایسے ہوتے ہیں جنکی مثال دی جاسکتی ہو کہ حقیقت میں یہی لوگ ہیں جو اس نظام کا چہرہ ہیں جو حضرت عمر فاروق نے متعارف کروایا تھا اور انہی میں ایک نام سابق ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ جناب طاہر انور پاشا کا بھی ہے جنہوں اس محکمہ میں رہتے ہوئے بھی اپنے آپ کو پولیس کے رنگ میں نہیں ڈھالا اصل میں انکے اندر ایک ایسا سیروسیاحت کا دلدادہ انسان بیٹھا ہوا تھا جو انسان کی قدر اور عزت بطور انسانیت کرتا ہے وہ بھی یہ کہنے پر مجبور ہوگئے کہ آپ پولیس والوں کی بار بار وردی تبدیل کرنے کے بعد آخر میں انہیں احرام بھی باندھ دیں تو وہ تب بھی نہیں بدلیں گے جب تک کہ اس وردی کے اندر موجود انسان کو تبدیل نہ کیا جائے اور ہمارے موجودہ آئی جی عارف نواز خان جوتہ کو دوبارہ پنجاب پولیس کی سربراہی کا موقعہ مل رہا ہے اور آپ کا تعلق ایک پڑھے لکھے اور شریف گھرانے سے ہے اللہ تعالی نے آپکو پنجاب پولیس کی تقدیر بدلنے کا موقعہ دیا ہے توحقیقی چوروں ،ڈاکوؤں اور لٹیروں کو پکڑنے میں موجودہ حکومت کا ساتھ دیکر قرضوں میں جکڑی ہوئی مظلوم قوم کی تقدیر بدلنے میں آپ اپنا بھی حصہ ڈالیں اپنی ٹیم میں سفارشیوں کی بجائے قوم کا درد دل رکھنے والوں کو ترجیح دیں کیونکہ یہ آپکے پاس بھی آخری موقعہ ہے اور حکمرانوں کے لیے بھی اسکے بعد پھر وہی دلدل ہوگی جہاں ہم گردن تک دھنس چکے ہیں۔
Rohail Akbar

تحریر : روہیل اکبر
03004821200

Share this:
Ghulam Sarwar Khan,Ali Amin Gandapur,Fawad Chaudhary
Previous Post کیا وزراء کی تبدیلی سے حقیقی تبدیلی ممکن ہے؟
Next Post خودکشی حصہ اول
Suicide

Related Posts

Data Centers Threaten Trump's Midterm Majority

ڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟

September 7, 2026
Elon Musk’s Daughter Slams Father in New Desigual Ad

# ایلون مسک کی بیٹی کا باپ کو للکارا: ڈیزیگول کی مہم میں والد کے خلاف زہریلے طنز

September 7, 2026
Trump Proposes Renaming New Mexico to ‘New America’

# ٹرمپ کا ایک اور متنازع اقدام: نیو میکسیکو کا نام تبدیل کرنے کی تجویز

September 7, 2026
Far-Right Shock Win in Saxony-Anhalt Shakes Germany

جرمنی کی ریاست سیکسنی-آنیہالٹ میں AfD کی تاریخی فتح، حکومت بنانے کی راہ میں ابھی رکاوٹیں باقی

September 7, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.