geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
March 16, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    • A new geopolitical chessboardچین کے عروج سے بدلتی عالمی طاقت کی کشمکش
    صحت و تندرستی
    • Long Covid's Psychological Theory Sparks Patient Outcryطویل کووڈ: علاج کی تلاش میں نفسیاتی نظریہ متنازعہ بن گیا
    • The '777 Rule' for Couples: Viral Trend or Relationship Savior?جوڑوں کے لیے ‘777 اصول’: کیا یہ محض ایک وائرل ٹرینڈ ہے یا مفصل مشورہ؟
    • Deep Sleep May Shield Brain from Alzheimer's, Study Findsگہری نیند: الزائمر کے خلاف دماغی ڈھال کا نیا سائنسی انکشاف
    دلچسپ اور عجیب
    • Russia's S-500 Prometheus: The Next-Gen Air Defense Systemروسیہ کا ایس-500 پرومیٹھیس: ہوا سے ہوا میں مار کرنے والا نیا جنگی نظام
    • The Night Belongs to Us: Women's Complex Relationship with Darknessرات اور عورت: آزادی کی خواہش اور خوف کے درمیان محصور وجود
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Pioneer Yann LeCun's Startup AMI Raises $1 Billionیان لی کن کی اے آئی اسٹارٹ اپ اے ایم آئی نے ‘ورلڈ ماڈلز’ کے لیے ایک ارب ڈالرز کی فنڈنگ حاصل کر لی
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    • Pakistan to Witness 'Blood Moon' in Total Lunar Eclipse Todayآج پاکستان کے آسمان پر ‘خون کے چاند’ کا نظارہ، مکمل چاند گرہن واقع ہوگا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ہانگ کانگ: سینکڑوں مظاہرین گرفتار

September 7, 2020 0 1 min read
Hong Kong - Protesters
Share this:

Hong Kong - Protesters

ہانگ کانگ (اصل میڈیا ڈیسک) ہانگ کانگ کے رہنما کورونا وائرس کی وبا کو انتخابات میں تاخیر کا سبب قرار دے رہے ہیں لیکن مظاہرین کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ بیجنگ کے دباو میں کیا گیا ہے۔

اتوار کے روز بڑی تعداد میں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے۔ وہ انتخابات میں تاخیر کیے جانے سے ناراض تھے۔ پولیس نے حکومت مخالف مظاہروں کے دوران تقریباً 300 مظاہرین کو گرفتار کرلیا۔

محکمہ پولیس نے سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ بیشتر مظاہرین کو ‘غیر قانونی طورپر جمع ہونے‘ کے الزام کے تحت حراست میں لیا گیا ہے۔

خبر رساں ایجنسی ڈی پی اے کے مطابق جن افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ان میں حقوق انسانی کے لیے سرگرم دو اہم رہنما بھی شامل ہیں۔ ان میں سول ہیومن رائٹس فرنٹ گروپ کے فیگو چان اور بزرگ قانون سازلیونگ کوک ہنگ، جو ‘لمبے بالوں‘ کے نام سے معروف ہیں، شامل ہیں۔ آزادی کے حق میں نعرے لگانے پر ایک خاتون کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس نے اپنے فیس بک پیج پر لکھا ہے کہ مذکورہ خاتون نے ہانگ کانگ کے قومی سلامتی قانون کی خلاف ورزی کی تھی۔

ساوتھ چائنا مارننگ پوسٹ اخبار کے مطابق پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پر پیپر (سیاہ مرچ) بالس داغے۔

ہانگ کانگ کے چیف ایگزیکیوٹیو کیری لیم نے اپنے خصوصی ہنگامی اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے گزشتہ جولائی میں انتخابات کو اگلے سال تک کے لیے ملتوی کردیا تھا۔ انہوں نے اس کا سبب کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ بتایا تھا۔

تاہم ہانگ کانگ میں اس سال جنوری سے اب تک کورونا وائرس کے صرف 4800 کیسز سامنے آئے ہیں جو کہ دنیا کے دیگر بڑے شہروں کے مقابلے میں بہت کم ہیں۔

حکومت کے ناقدین کا کہنا ہے کہ ہانگ کانگ کی بیجنگ نواز انتظامیہ دراصل اقتدار پر اپنی گرفت مزید مضبوط کرنا چاہتی ہے۔ جمہوریت نواز اپوزیشن کو امید ہے کہ اگر بروقت انتخابات کرائے جائیں تو وہ ہانگ کانگ لیجس لیٹیو کاونسل میں متعدد سیٹیں جیت سکتی ہے۔

کاونسل کی نصف سیٹوں کے لیے براہ راست انتخابات ہوتے ہیں۔ دیگر نصف سیٹوں پر بالعموم ایسے افراد کو نامزد کیا جاتا ہے جو چینی حکومت کے وفادار ہیں۔

خیال رہے کہ ہانگ کانگ میں نئے سکیورٹی قانون کے نفاذ کے بعد سے متعدد مظاہرے ہوچکے ہیں۔ اس نئے سکیورٹی قانون کے نفاذ کے بعد متعدد ملکوں نے ہانگ کانگ کے ساتھ اپنے تجارتی تعلقات ختم کرلیے ہیں۔

Share this:
Cynthia Richie
Previous Post اسلام آباد ہائیکورٹ نے سنتھیا رچی کی ملک بدری روک دی
Next Post کورونا وائرس، روسی ویکسین کے ابتدائی نتائج مثبت
Coronavirus - Russian Vaccine

Related Posts

دبئی – ابھی تازہ ترین صورتحال

March 15, 2026
Pakistan PM Directs Export Plan for Surplus Food to Gulf States

وزیراعظم نے خلیجی ممالک کو زائد خوراک کی برآمدات کا جامع منصوبہ تیار کرنے کی ہدایت کردی

March 15, 2026
Pakistan Announces Eid ul Fitr 2026 Holidays on March 20-21

حکومت نے عید الفطر 2026 کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا

March 15, 2026
Pakistan, Saudi Arabia Lead Diplomatic Push to Avert Wider Muslim Conflict

پاکستان اور سعودی عرب نے خطے میں کشیدگی کم کرنے اور وسیع تر تصادم روکنے پر اتفاق کر لیا

March 15, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.