geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 12, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

بھارت: عام انتخابات کے لیے فیس بک کی نئی پالیسی

February 9, 2019 0 1 min read
Facebook
Share this:

Facebook

ممبئی (جیوڈیسک) بھارت میں رواں برس مئی میں ہونے والے انتخابات سے قبل فیس بک نے اپنے پلیٹ فارم پر شائع ہونے والے سیاسی اشتہارات کے لیے نئی پالیسی کا اعلان کیا ہے۔ اس پالیسی کا اطلاق 21 فروری سے ہو گا اور یہ انسٹاگرام پر بھی لاگو ہو گی۔

فیس بُک نے اپنی اس نئی پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ اس سے دنیا کے سب سے بڑے جمہوری ملک بھارت کی انتخابی مہم میں زیادہ شفافیت آئے گی۔ اکیس فروری سے نافذ ہونے والی اس نئی پالیسی کا اطلاق اس کمپنی کی ایک اور مقبول ایپ انسٹاگرام پر چلائی جانے والی سیاسی مہم پر بھی ہوگا۔

امریکی آن لائن سوشل میڈیا اور سوشل نیٹ ورکنگ سروس کمپنی فیس بک نے اس حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے، ’’مشتہرین کی بے نامی کو ختم کرنے اور انتخابی مہم میں شفافیت لانے کے لیے اب اس کے صارفین سیاسی اشتہارات کے ساتھ ’شائع کردہ‘ یا ’رقم ادا کرنے والا‘ جیسے الفاظ دیکھ سکیں گے۔ ا س سے لوگوں کو زیادہ بہتر طور پر یہ پتہ چل سکے گا کہ مذکورہ اشتہار دینے والا کون ہے۔‘‘

نئی پالیسی کے تحت فیس بک سیاسی اشتہارات کو دکھانے والے پیج کی پرائمری لوکیشن بھی بتائے گا تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ اس پلیٹ فارم پر صرف حقیقی مہم ہی چلائی جارہی ہے۔ یوزر ایک سرچ ایبل لائبریری تک رسائی حاصل کرکے یہ بھی معلوم کرسکیں گے کہ ا ن کو کتنے لوگوں نے دیکھا ہے۔ فیس بک اس سے قبل یہ طریقہ امریکا، برازیل اور برطانیہ میں اپناچکا ہے۔

اکیس فروری سے نافذ ہونے والی اس نئی پالیسی کا اطلاق فیس بک کی ایک اور مقبول ایپ انسٹاگرام پر چلائی جانے والی سیاسی مہم پر بھی ہوگا۔

بھارت میں فیس بک، ٹوئٹر اور واٹس ایپ کواپنے سوشل نیٹ ورکنگ پلیٹ فارم پر پوسٹ ہونے والے فرضی اور غیر مصدقہ خبروں پر قابو پانے میں ناکام رہنے کی وجہ سے گزشتہ چند ماہ کے دوران زبردست تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ خاص طورپر فیس بک کی گزشتہ سال ہجومی تشدد کے متعدد واقعات وائرل ہونے کی وجہ سے اس پر خاصی نکتہ چینی ہوئی تھی۔ اس کے علاوہ حکومت نے بھی پچھلے دنوں سوشل میڈیا کمپنیوں کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر ان کے ذریعہ غلط طریقے سے انتخابی عمل کو متاثر کرنے کی کوشش کی جاتی ہے تو ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

فیس بک انڈیا کے پبلک پالیسی ڈائریکٹر شیو ناتھ ٹھکرال نے نئی پالیسی کے اعلان کے دوران میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا، ’’انتخابات میں ایمانداری کو یقینی بنانا فیس بک کی اولین ترجیح ہے۔ فیس بک پر سیاسی اشتہارات اور پیجز میں مزید شفافیت لانے سے ہمیں امید ہے کہ مشتہرین کے احتساب میں بھی اضافہ ہوگا اور لوگ جس مواد کو دیکھ رہے ہوں گے، انہیں اس کا تجزیہ کرنے میں مدد ملے گی۔‘‘ ٹھکرال کا مزید کہنا تھا، ’’اس نئی پالیسی میں وہ تمام اشتہارات شامل ہوں گے جن میں سیاسی شخصیات، سیاسی جماعتوں اور الیکشن کا حوالہ ہوگا۔‘‘

خیال رہے کہ بھارت میں فیس بک کے تین سو ملین سے زیادہ یوزر ہیں جب کہ وائٹس ایپ استعمال کرنے والوں کی تعداد دو سو ملین ہے۔ یہی وجہ ہے کہ سیاسی جماعتیں سوشل نیٹ ورکنگ کے ان پلیٹ فارموں کے ذریعہ ووٹروں تک پہنچنے اور انہیں متاثر کرنے کے لیے تمام طرح کے حربے اپناتی ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ 2014ء کے عام انتخابات میں نریندر مودی کی مقبولیت اور ہندو قوم پرست جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کی زبردست کامیابی میں سوشل میڈیا کے نہایت پیشہ ورانہ اور مہارت کے ساتھ استعمال نے اہم رول ادا کیا تھا۔

اس سال ہونے والے عام انتخابات کے لیے بھی سیاسی جماعتیں سوشل میڈیا کے استعمال کے اپنے اپنے طریقوں کو حتمی شکل دے رہی ہیں۔ بھارتی صنعت کے اندازے کے مطابق سیاسی جماعتیں 2019ء کے عام انتخابات میں تقریباً تیس ارب روپے یا چارسوبیس ملین ڈالر خرچ کریں گی جو 2014ء کے الیکشن پر ہونے والے اخراجات کا تقریباً دوگنا ہے۔ ایڈورٹائزنگ سے وابستہ اداروں کے اندازوں کے مطابق تقریباً آٹھ ارب روپے ڈیجیٹل میڈیا میں اشتہارات پر خرچ کیے جائیں گے اور اس معاملے میں بی جے پی اس بار بھی دیگر جماعتوں پر سبقت لے جائے گی۔

بھارت میں فرضی اور غیر مصدقہ خبروں پر قابو پانے میں ناکام رہنے کی وجہ سے گزشتہ چند ماہ کے دوران فیس بک کو زبردست تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

بھارت میں سوشل میڈیا پر اشتعال انگیز اور گمراہ کن اشتہارات کے خلاف کارروائی کے لیے یوں تو انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ کے تحت ضابطے موجود ہیں، لیکن ان پر شاذ ونادر ہی عمل ہوپاتا ہے۔ واٹس ایپ کے کمیونیکیشن ہیڈ کارل ووگ نے گزشتہ دنوں یہاں ایک پروگرام کے دوران کہا تھا کہ سیاسی جماعتوں کے ذریعے ان کے پلیٹ فارم کا غلط استعمال کرنے کے کئی معاملے سامنے آئے ہیں: ’’کمپنی سیاسی جماعتوں سے اس سلسلے میں بات چیت کر رہی ہے اور انہیں بتا رہی ہے کہ اس طرح کے غلط استعمال سے ان کے اکاونٹ بند کیے جاسکتے ہیں۔‘‘

نئی دہلی سے سرگرم ایڈوکیسی گروپ انٹرنیٹ فریڈم فاونڈیشن کے ڈائریکٹر اپار گپتا کا کہنا ہے، ’’سوشل میڈیا کے ذریعے گمراہ کن اطلاعات اور بھارتی جمہوریت پر پڑنے والے اس کے مضمرات کا جائزہ لینے کے لیے ہمیں پہلے سیاسی جماعتوں کو دیکھنا ہوگا، سوشل میڈیا کا اس پورے معاملے میں رول بہت زیادہ نہیں ہے۔ سب سے پہلے سیاسی جماعتوں کے کنٹریکٹروں اور آئی ٹی سیل کو منضبط کرنے کی ضرورت ہے۔‘‘ جس سے دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے انتخابات میں شفافیت اپنے آپ جائے گی۔

دریں اثنا الیکشن کمیشن آف انڈیا نے وفاقی حکومت سے کہا ہے کہ اسے انتخابی عمل کو متاثر کرنے کے لیے سوشل میڈیا کا غلط استعمال کرنے والوں کے خلاف براہ راست قانونی کارروائی کرنے کے اختیارات دیے جائیں۔ سوشل میڈیا کمپنیوں کے حوالے سے انفارمیشن ٹیکنالوجی قانون میں بعض ترامیم ان دنوں زیر غور ہیں۔

Share this:
Imran Khan
Previous Post اسلامی تاریخ اور اقبالیات کو نصاب میں شامل کیا جائے، وزیراعظم
Next Post امریکا اور طالبان کے مذاکرات میں پاکستان کا ’پس پردہ‘ کردار
US and Taliban Talks

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.