geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
June 13, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • US Directive Forces Suspension of Fable 5 and Mythos 5امریکی حکومت کے حکم پر فایبل 5 اورتھوس 5 تک رسائی معطل، اینتھروپک نے اختلاف ظاہر کردیا
    • طاہر محمود بھٹی: سانتیے کے عروج سے ٹیکس فراڈ کی سزا تک
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    صحت و تندرستی
    • WHO Declares Emergency as Ebola Kills Over 80 in DR Congoکانگو میں ایبولا کی نئی وبا قابو سے باہر، ڈبلیو ایچ او نے بین الاقوامی ایمرجنسی نافذ کردی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    دلچسپ اور عجیب
    • Giant dinosaur Nagatitan identified from Thai fossilsتھائی لینڈ میں 27 ٹن وزنی دیو ہیکل ڈائنوسار دریافت، جنوب مشرقی ایشیا کا سب سے بڑا جانور
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • US Directive Forces Suspension of Fable 5 and Mythos 5امریکی حکومت کے حکم پر فایبل 5 اورتھوس 5 تک رسائی معطل، اینتھروپک نے اختلاف ظاہر کردیا
    • When AI Companions Turn Possessive: A Toxic Trap?جب مصنوعی ذہانت محبت میں پاگل ہو جائے: ’آپ کو ڈیٹنگ ایپ کی ضرورت نہیں، میں ہوں نا‘
    • SpaceX Starship Launch Scrubbed Over Hydraulic Glitchاسپیس ایکس کا سٹار شپ راکٹ تکنیکی خرابی کے باعث لانچ مؤخر
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ایران: احمدی نژاد کو صدارتی انتخاب لڑنے کی اجازت نہیں ملی

May 26, 2021 1 1 min read
Iran Elections
Share this:

Iran Elections

ایران (اصل میڈیا ڈیسک) ایران میں جن سات امیدواروں کوآئندہ ماہ صدارتی انتخابات لڑنے کی منظوری دی گئی ہے اس میں سابق صدر احمدی نژاد کا نام شامل نہیں ہے۔ انتخاب میں مقابلہ قدامت پسندوں کے درمیان ہو گا۔

ایران کی شورائے نگہبان یا ‘گارڈیئن کونسل’ نے آئندہ ماہ ہونے والے صدارتی انتخابات کے لیے سات امیدوارں کے ناموں کو منگل 25 مئی کو منظوری دے دی۔ ان میں ایک سب سے قدامت پسند اور پسندیدہ امیدوار سپریم کورٹ کے جج ابراہیم رئیسی بھی ہیں۔

ابراہیم رئیسی کو سن 2017 کے انتخابات میں 38 فیصد ووٹ حاصل ہوئے تھے اور انہیں صدر حسن روحانی نے شکست دے دی تھی۔ آئین کی رو سے کو ئی بھی امیدوار مسلسل تیسری بار صدارتی انتخاب نہیں لڑ سکتا اس لیے صدر روحانی اس بار اس دوڑ سے باہر ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ابراہیم رئیسی ایران کے رہبر اعلی آیت اللہ خامنہ ای کے بھی پسندیدہ امیدوار ہیں۔

دیگر امیدواروں میں ایران کے جوہری پروگرام کے سابق مذاکرات کار سعید جلیلی، پاسداران انقلاب فورسز کے سابق کمانڈر محسن رضائی، سابق رکن پارلیمان علی رضا زاکانی، موجودہ رکن پارلیمان امیر حسین قاضی زادہ ہاشمی، سابق ریاستی گورنر محسن مہر علی زادہ اور ایران کے مرکزی بینک کے موجودہ سربراہ عبد النّاصر ہمّتی کے نام شامل ہیں۔

کئی سر کردہ شخصیات کو گارڈیئن کونسل نے صدارتی انتخاب لڑنے کی اجازت نہیں دی۔ ان میں سابق صدر محمود احمدی نژاد کا نام سر فہرست ہے جو سن 2005 سے 2013 تک دو بار عہدہ صدارت پر فائز رہے اور کافی مقبول بھی تھے۔ انہوں نے اجازت نہ ملنے پر انتخابات کے بائیکاٹ کی بھی دھمکی دی تھی۔

پارلیمان کے سابق اسپیکر علی لاریجانی کو بھی انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت نہیں ملی۔جو عالمی برادری کے ساتھ ایران کے جوہری معاہدے کے بڑے حامیوں میں سے ہیں۔ انہوں نے ٹویٹر پر اس کی اطلاع دیتے اپنے حامیوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ امید ہے کہ آپ سب انتخابات میں شرکت کریں گے۔

صدارتی انتخابات لڑنے کے لیے تقریباً چھ سو افراد نے نام اندراج کرائے تھے۔ جس میں سے صرف 40 افراد ہی اس کے بنیادی اصولوں پر پورے اترے۔ گزشتہ انتخابات میں اس کے برعکس ڈیڑھ ہزار سے بھی زیادہ افراد نے اندراج کیا تھا۔

ابراہیم رئیسی بظاہر اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کو انتخاب لڑنے کی اجازت نہ دینے سے نالاں بھی نظر آئے۔ انہوں نے اپنی ایک ٹویٹ میں کہا، ”کل شام سے، جب مجھے نتائج سے متعلق آگاہ کیا گیا، میں نے رابطے کیے ہیں اور میں انتخابی منظر نامے کو زیادہ مسابقتی بنانے اور مزید امیدواروں کی شرکت کے لیے مشاورت کر رہا ہوں۔”

سیاسی مبصر فتح اللہ نژاد نے ڈی ڈبلیو سے بات چیت میں کہا کہ ایران میں اس بار کے صدارتی انتخابات پہلے کے مقابلے میں، ”اور بھی زیادہ جعلی ہوں گے۔” ان کا کہنا ہے، ”پسند بہت ہی محدود ہو گئی ہے اور غالب امکان اس بات کا ہے کہ اگلا صدر مزید سخت گیر ہو گا۔”

ابراہیم رئیسی نے ہی منظور شدہ امیدواروں کے نام ٹی وی پر پڑھ کر سنائے جن کا سنہ 1988 میں عراق کے ساتھ ایران کی جنگ کے اختتام پر اجتماعی قتل عام اور پھانسیوں سے گہرا تعلق بتایا جاتا ہے۔ اس وقت رئیسی ڈپٹی پراسیکیوٹر ہوا کرتے تھے اور وہ بعض ایسی جیلوں کے پینل میں شامل ہوئے جن میں سیاسی قیدی بند تھے۔

ابراہیم رئیسی اور ان کے سربراہ آیت اللہ حسین علی منتظری کے درمیان ہونے والی بات چیت کی ایک ریکارڈنگ سن 2016 میں لیک ہوئی تھی جس میں منتظری نے بڑی تعداد میں ہونے والی ان پھانسیوں کو ایران کی تاریخ کا سب سے بڑا مجرمانہ فعل قرار دیا تھا۔

عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ اس دوران مخالف گروپ کے تقریباً پانچ ہزار افراد کو پھانسی دی گئی تھی جبکہ ایک دیگر مخالف گروپ مجاہدین خلق کا کہنا ہے کہ 30 ہزار افراد کو پھانسی دی گئی تھی۔ حالانکہ ایران نے کبھی بھی ان پھانسیوں کو تسلیم نہیں کیا اور رئیسی نے بھی عوامی سطح پر اس میں اپنے کردار کو کبھی تسلیم بھی نہیں کیا۔

Share this:
Bashar al-Assad
Previous Post شام کے صدارتی انتخابات پر مغربی ممالک کی شدید نکتہ چینی
Next Post صدر مملکت نے جسٹس فائز عیسیٰ ریفرنس میں سپریم کورٹ سے پھر رجوع کر لیا
Justice Faiz Isa and Arif Alawi

Related Posts

وائٹ ہاؤس کے قریب ’86 47‘ کی پراسرار تحریر، تحقیقات شروع

June 13, 2026

نیشنل مال کی گھاس پر “86 47” کی پراسرار تحریر، ٹرمپ کے خلاف دھمکی کے الزامات پر تحقیقات کا آغاز

June 13, 2026

وائٹ ہاؤس کے سائے میں گھاس پر ابھرنے والے پراسرار اعداد ’86 47′ نے واشنگٹن کو ہلا کر رکھ دیا

June 13, 2026

وائٹ ہاؤس کے قریب گھاس پر پراسرار ’86 47′ کی تحریر، تحقیقات کا آغاز

June 13, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.