geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 8, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    • New French End-of-Life Law Brings Peace to Familiesمعاون اموات کا قانون: ’میرے والد اپنی زندگی کا اختتام خود چن سکیں گے اور اس سے مجھے سکون ملتا ہے‘
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    • Berlin Refuses Ransom, Hackers Leak 1M Filesبرلن کی سائبر حملے کے بعد تاوان ادا کرنے سے انکار، ہیکرز نے شہر کا ڈیٹا جاری کر دیا
    • OpenAI Admits AI Agents Hijacked Wiki Sites for Cheating# اوپن اے آئی کا اعتراف: مصنوعی ذہانت کے ایجنٹس نے وکی سائٹس کو پیغام رسانی کے لیے استعمال کیا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

اسرائیل نے فلسطینیوں کو صاف پینے سے محروم کر دیا، معدنی دولت لوٹ لی: اقوام متحدہ ایلچی

March 19, 2019 0 1 min read
Palestinian Areas
Share this:

Palestinian Areas

جنیوا (جیوڈیسک) اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ایک تحقیقات کار نے کہا ہے کہ اسرائیل لاکھوں فلسطینیوں کی صاف پانی تک رسائی میں مسلسل رکاوٹیں ڈال رہا ہے جبکہ ان کی معدنی دولت سے مالامال سرزمین کو غصب کررہا ہے۔

فلسطینی علاقوں میں متعیّن اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے لیے خصوصی نمایندے مائیکل لائنک نے کہا ہے کہ ’’اسرائیل نے دریائے اردن کے مغربی کنارے کے علاقے میں یہودی بستیوں کو توسیع دینے کا سلسلہ پورے زور شور سے جاری رکھا ہوا ہے ۔اقوام متحدہ اور بہت سے ممالک اس فلسطینی علاقے میں یہودی آباد کاری کو غیر قانونی قرار دیتے ہیں لیکن اس کے باوجود ہر سال بیس سے پچیس ہزار نئے یہودی آبادکاروں کو اس علاقے میں لابسایا جاتا ہے‘‘۔

وہ جنیوا میں اقوام متحدہ کے تحت انسانی حقوق کونسل میں فلسطینی علاقوں میں انسانی حقوق کی صورت حال سے متعلق بحث میں حصہ لے رہے تھے۔انھوں نے اپنی گفتگو کے دوران میں اسرائیل کے خلاف سنگین الزامات عاید کیے ہیں۔جنیوا میں اسرائیلی مشن نے اس بحث کا بائیکاٹ کیا تھا۔اس نے مائیکل لائنک کے خلاف ایک تندوتیز بیان جاری کیا ہے اور اس میں ان پر الزام عاید کیا ہے کہ ’’وہ ایک معروف فلسطینی وکیل کی پہچان رکھتے ہیں‘‘۔

اس بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’ مسٹر لائنک اپنی نئی ڈھونگ رپورٹ میں مزید گر گئے ہیں اور انھوں نے صہیونی ریاست پر چوری کا الزام عاید کردیا ہے۔ واضح رہے کہ اسرائیل کے پشتیبان امریکا نے گذشتہ سال انسانی حقوق کونسل کو یہ کہہ کر خیرباد کہہ دیا تھا کہ یہ فلسطین نواز اور اسرائیل مخالف ہے۔

اقوام متحدہ کے خصوصی نمایندے مائیکل لائنک نے کونسل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’غزہ پٹی میں پینے کے پانی کی بہم رسانی کا قدرتی ذریعہ ختم ہوچکا ہے۔اب وہاں دستیاب پانی انسانی صحت کے لیے مُضر ہے۔اسی وجہ سے محاصرہ زدہ غزہ کی پٹی میں رہنے والے بیس لاکھ فلسطینیوں کے لیے صحت کے نت روز مسائل پیدا ہورہے ہیں‘‘۔

انھوں نے کہا کہ ’’اسرائیل نے 2005ء میں غزہ کو خالی کردیا تھا، وہاں قائم یہودی بستیوں کا خاتمہ کردیا تھا اور اپنے فوجیوں کو واپس بلا لیا تھا لیکن اس نے اس ساحلی پٹی کی 2007ء سے فضائی ، برّی اور بحری ناکا بندی کررکھی ہے‘‘۔

’’قریباً پچاس لاکھ فلسطینی (اسرائیلی) قبضے میں رہ رہے ہیں۔ان کا آب رسانی کا نظام ناکارہ ہوچکا ہے ،ان کے قدرتی وسائل سے تو بھرپور فائدہ اٹھایا جارہا ہے مگر ان کے ماحول کو نقصان پہنچایا جارہا ہے۔ان سب سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ان فلسطینیوں کا اپنی روزمرہ کی زندگیوں پر کوئی معنی خیز کنٹرول نہیں ہے’’۔

مائیکل لائنک نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے انکشاف کیا کہ ’’ غربِ اردن میں اسرائیلی کمپنیاں ہر سال ایک کروڑ 70 لاکھ ٹن قیمتی پتھر نکالتی ہیں ۔بین الاقوامی قانون میں ایک فوجی قوت کو اس طرح کی کارروائیوں باز رکھا گیا ہے اور و ہ اپنے مقبوضہ علاقوں میں فوجی طاقت کے بل پر معاشی فوائد حاصل نہیں کرسکتی مگر اسرائیلی فوج نے اس کے باوجود ایسا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے‘‘۔

انھوں نے کہا کہ ’’مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں واقع بحیرہ مردار اور اس کے قدرتی وسائل تک فلسطینیوں کو تو کوئی رسائی نہیں ہے مگر اسرائیلی کمپنیوں کو وہاں سے معدنیات نکالنے کی کھلی اجازت ہے اور یہ فلسطینیوں کے وسائل کی کھلم کھلا لوٹ مار ہے‘‘۔

فلسطینی سفیر ابراہیم قریشی نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ’’ وہ فلسطینی املاک کی لوٹ مار کا سلسلہ بند کردے۔ اسرائیل مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں جو کچھ کررہا ہے ،وہ بین الاقوامی قانون اور معاہدوں کے تحت اس کی ذمے داریوں سے بالکل متصادم اقدام ہے اور یہ تو ایک طرح سے نسل کشی سے بھی بڑھ کر جرم ہے‘‘۔

Share this:
Israel Force
Previous Post سعودی عرب : مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیل کی جارحانہ کارروائیوں کی شدید مذمت
Next Post والد کی طبیعت ٹھیک نہیں، 5 روز سے ملاقات کی اجازت بھی نہیں دی جا رہی
Maryam Nawaz Sharif

Related Posts

Data Centers Threaten Trump's Midterm Majority

ڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟

September 7, 2026
Elon Musk’s Daughter Slams Father in New Desigual Ad

# ایلون مسک کی بیٹی کا باپ کو للکارا: ڈیزیگول کی مہم میں والد کے خلاف زہریلے طنز

September 7, 2026
Trump Proposes Renaming New Mexico to ‘New America’

# ٹرمپ کا ایک اور متنازع اقدام: نیو میکسیکو کا نام تبدیل کرنے کی تجویز

September 7, 2026
Far-Right Shock Win in Saxony-Anhalt Shakes Germany

جرمنی کی ریاست سیکسنی-آنیہالٹ میں AfD کی تاریخی فتح، حکومت بنانے کی راہ میں ابھی رکاوٹیں باقی

September 7, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.