geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 10, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fuel Poverty Grips France as Millions Skip Meals and Heatingفرانس میں توانائی کی غربت: 62 فیصد شہری مفلسی کے خطرے سے دوچار
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Apple Unveils First Foldable iPhone Duo Starting at $2,000ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو: 2,000 ڈالر کی قیمت، 23 اکتوبر سے دستیابی
    • OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ہیں یہ بھی آپ کے ساتھی

July 11, 2019 1 1 min read
Rana Sanaullah
Share this:

Rana Sanaullah

تحریر : کرامت مسیح

وہ جو دیا کرتے تھے دوا درد دل کی
آج اپنی دوکان بڑا بیٹھے

پاکستان کی تاریخ میں یہ پہلی حکومت منظرِ عام پر آئی ہے جس نے پاکستان کے اداروں کو مکمل آزاد کیا ہے یہی وجہ ہے کہ ہر ادارہ بغیر کسی دبائو کے اپنے فرائض انجام دے رہا ہے عدلیہ اور نیب جیسے ادارے بلا امتیاز اور بغیر کسی خوف کے اپنا کام کررہے ہیں موجودہ دور میں حکومتی اور اپوزیشن کے ارکان کے کیس عدالت اور نیب میں ہیں اور دونوں کے ساتھ آئین و قانون کے مطابق کارروائی کی جارہی ہے تاریخ میں پہلی بار پاکستان کی نامور اور طاقت وار شخصیات پر ہاتھ ڈالا گیا ہے ورنہ 71سالہ دور میں ہمیشہ غریب کا احتساب ہوتا تھا اور طاقتور سے کوئی حساب نہیں لے سکتا تھا۔

صدر مسلم لیگ( ن) میاں شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اگر جیل میں رانا ثنا اللہ کو کچھ ہوا تو اس کی ذمہ داری حکومت پر ہو گی جیسے گھن گرج سے میاں شہباز شریف یہ بات کہہ رہے تھے تو مجھے وہ وقت یاد آ گیا جب جمشید دستی سابقہ ایم این اے گرفتارہو ا تو اس کے ساتھ انسانیت سوز رو یہ رکھا گیا بقول جمشید دستی کے اس کی بیرک میں سانپ اور بچھو تک چھوڑے گئے بھوکا پیاسا رکھا گیا یہاں تک کہ جمشید دستی کا پروٹیکشن آرڈر تک جاری نہیں گیا اور اس وقت مسلم لیگ کی حکومت کا سورج پورے آب و تاب پر تھا تو کیا یہ عمل انتقامی نہیں تھا ؟ وقت وقت کی بات ہے خداوند کریم کا قانون بڑا واضح ہے اور وہ یہ کہ”جیسی کرنی ویسی بھرنی” 2جولائی کو موجودہ ایم این اے اور سابقہ صوبائی وزیر کی گرفتاری کی خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیلی ہر ٹی وی چینل کی ہیڈنیوز رہی قصہ کچھ اس طرح سے ہے کہ رانا ثنا اللہ فیصل آباد سے لاہور کی طرف آرہے تھے کہ اینٹی نارکوٹکس نے کارروائی کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کی گاڑی سے ہیروین برآمد کی مختلف چینلز میں تو ہیروین کی مقدار مختلف بتائی جارہی ہے مگر ایف آئی آر کے مطابق رانا ثنا اللہ سے 21کلو ہیروین پکڑی گئی ہر کوئی اس خبرسے دنگ ہوگیاعوامی تحریک کا کہنا ہے کہ رانا ثنا اللہ اس وقت خد ا پاک کی گرفت میں ہے کیونکہ جو ظلم اس نے ماڈل ٹائون کے بے گناہ لوگوں کو شہید کر کے کیا ہے اس کا حساب ذات الٰہی نے ہر صورت لینا تھا۔

جبکہ مسلم لیگ ن کا بیانیہ ہے کہ موجودہ حکومت کی انتقا می کارروائی کا نتیجہ ہے جبکہ حکومت کا کہناہے کہ ان کا گرفتاری سے کوئی لینا دینا نہیں رانا ثنا اللہ مجرم ہیں یا نہیں اس کا فیصلہ عدالت کرے گی فی الحال تو وہ اے این ایف کی حراست میں ہیں اور ریمانڈ پر ہیں اس کے ساتھ ساتھ مجھے ایک اور واقع یاد آرہا ہے جو کہ کچھ اس طرح سے ہے کامران مائیکل جو کہ مسلم لیگ ن کا جیالا ہے اس کی تما م تر وفاداریاں مسلم لیگ ن کے ساتھ وابستہ تھیں اور اب بھی ہیں مگر مسلم لیگ ن کے قائدین کا دوہرا معیار اس طرح ظاہر ہو رہا ہے کہ اک طرف رانا ثنا اللہ کے لیے ساری جماعت سرگرم ہے اس کے خاندان سے مل کر تسلیاں دے رہی ہے رانا ثنا اللہ کی صحت کے لیے فکرمند ہے اس کے لیے قانونی چارہ جوئی کررہی ہے اور دوسری جانب کامران مائیکل ہے جو 8فروری 2019کو گرفتا رہوا مگر مسلم لیگ کی قیادت کی جانب سے نہ تو کامران مائیکل کے حق میں کو ئی بیان آیا نہ ہی اس کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کیا گیا میرے خیال میں مسلم لیگ ن کی جماعت کو کامران مائیکل کا نام تک یاد نہیں ہے وہ کس حال میں ہے اس کی قانونی معاونت ہو رہی ہے یا نہیں اس کی صحت کیسی ہے اس کے گھروالوں کی کیا حالت ہے اس کے بچوں پر کیسا وقت گزرر ہا ہے۔

پوری جماعت کو اس کی کوئی فکر نہیں ہے کامران مائیکل نے اپنے قائدین کی بہت خدمت کی ہے اس لیے اس کا حاصل بھی پا رہا ہے کاش اتنی خدمت ملک اور قوم کی ہوتی تو یقینا اس کا ثمر بھی بہترین ہوتا خیر میں دعویٰ سے کہہ سکتا ہوں جتنی سرگرم مسلم لیگ ن میاں نوازشریف، رانا ثنا اللہ ،خواجہ برادرز،حمزہ اور شہباز شریف کے لیے ہے کا ش کبھی کامران مائیکل کے لیے بھی ہوتی تو کم سے کم دوہرا معیار ختم ہو جاتا حالانکہ وہ بھی تو اس جماعت کا حصہ ہے اور وفا دار ساتھی ہے مگر اس دوہرے معیار کی وجہ سے صورت حال یہ ہے مسلم لیگ ن کی جماعت کے باقی ممبران قومی و صوبائی اسمبلی اپنی وفا داریاں تبدیل کرنے پر تل چکے ہیں جو کہ مسلم لیگ کی جماعت کے لیے بڑا دھچکا ہے سو ایسے نازک حالات میں ضرورت اس امر کی ہے کہ صدر ونائب صدرمسلم لیگ ن ایک پیچ پر آئیں اپنی گرتی ہوئی وکٹوں پر توجہ کریں کہیں ایسا نہ ہو کہ آپ اپنوں کو بچانے کے چکر میں رہیںاور دوسرے ساتھیوں کی پرو ا نہ کریں تو پھر وہ وقت دور نہیں جب اک اک کرکے ساری جماعت کلین بولڈ ہو جائے گی۔
Karamat Masih

تحریر : کرامت مسیح

Share this:
Arif Alvi, Imran Khan and Shahbaz Sharif
Previous Post صدر، وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کا ٹرین حادثے پر اظہار افسوس
Next Post پاکستان کی سالمیت اور امن کی آشا
Terrorism

Related Posts

Imam Jailed Over Alleged Sexual Assault of Teen

فرانس میں مسجد کے امام کو 15 سالہ لڑکے پر جنسی حملے کے الزام میں جیل بھیج دیا گیا

September 10, 2026
Apple Unveils First Foldable iPhone Duo Starting at $2,000

ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو: 2,000 ڈالر کی قیمت، 23 اکتوبر سے دستیابی

September 10, 2026
Macron Taps Thomas Pesquet to Command 2027 ISS Mission

تھامس پیسکیٹ 2027 میں بین الاقوامی خلائی اسٹیشن مشن کی قیادت کریں گے، میکرون کا اعلان

September 10, 2026
Fuel Poverty Grips France as Millions Skip Meals and Heating

فرانس میں توانائی کی غربت: 62 فیصد شہری مفلسی کے خطرے سے دوچار

September 10, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.