geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 10, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fuel Poverty Grips France as Millions Skip Meals and Heatingفرانس میں توانائی کی غربت: 62 فیصد شہری مفلسی کے خطرے سے دوچار
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Apple Unveils First Foldable iPhone Duo Starting at $2,000ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو: 2,000 ڈالر کی قیمت، 23 اکتوبر سے دستیابی
    • OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

پاکستان کی سالمیت اور امن کی آشا

July 11, 2019 1 1 min read
Terrorism
Share this:

Terrorism

تحریر : الیاس محمد حسین

ایک عرصہ سے پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی ایک معمول بن گئی ہے خیبر پی کے اور بلوچستان دہشت گردوں کے خاص ہدف ہیں کسی پاکستانی بچے سے بھی پوچھ لیں وہ ترت جواب دے گا کہ اس دہشت گردی کے واقعاتمیں بھارت ملوث ہے ،افغانستان سے بھی پاکستان پر حملے کئے جاتے ہیں، دہشت گرد ایران کی سر زمین بھی استعمال کرہے ہیں خاص طورپر بلوچستان میں ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت حالات خراب کئے جارہے ہیں ان باتوںکا بہت سے باخبر لوگ۔محب ِ وطن پاکستانی اورعوام کی اکثریت کو بخوبی پتہ ہے یہ سب کے سب علم ِ نجوم جانتے ہیںنہ ان کو دلوں کے بھیدمعلوم ہے سیدھی سی بات یہ ہے کہ بھارت نے آج تک پاکستان کو دل سے تسلیم نہیں کیا اور انڈیا میں کسی بھی پارٹی کی حکومت ہو صدر مسلمان ہو یا وزیر ِ اعظم سکھ یا پھر ہندو۔۔اس نے پاکستان کو ہمیشہ اپنی تعصب کی عینک سے ہی دیکھا ہے ہمارے بیشتر رہنما یہ تو اکثرکہتے ہیں کہ پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی میںبیرونی ہاتھ کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا کچھ پاکستان دشمن طاقتیں ہمارے ملک کا امن بربادکرنا چاہتی ہیں ان سے پوری قوم کو خبرداررہنے کی ضرورت ہے لیکن کھل کر بھارت کا نام لینے سے وہ گھبراتے ہیں یا شرماتے ہیں۔

کیا یہ بھی عجیب بات نہیں کہ ہم اپنے ظاہری دشمن کا نام لینے سے کنی کتراتے ہیں وہ دشمن جس نے پاکستان کو دو لخت کرڈالا۔وہ دشمن ملک جس وزیر ِ اعظم اندارا گاندھی نے سقوط ِ ڈھاکہ کے وقت بڑے غرور سے کہا تھا ”ہم نے دو مسلمانوں کا دو قومی نظریہ سمندر میں ڈبو ڈالا”۔وہ دشمن ملک جو آج بھی اپنے دریائوںپر ڈیم بناکر عالمی قوانین کا تمسخر اڑارہاہے تاکہ پاکستان کو بنجر بنا ڈالے ۔یہ بھی بھارت کی دشمنی کا ہی ایک انداز ہے کہ جب اس کے ندی نالوںمیں طغیانی آجاتی ہے تو وہ پاکستانی دریائوںمیں پانی چھوڑ دیتاہے جس سے پاکستان میں سیلاب آ جانے سے قیامت ِ صغریٰ بپاہو جاتی ہے۔یہ وہی دشمن ملک ہے جس نے آج تک اقوام ِ متحدہ کی قراردادوںکا احترام نہیں کیاوادی ٔ کشمیر میں ظلم وبربریت کا بازار گرم ہے اور ایک لاکھ کشمیری مسلمان اپنے خطہ کی آزادی کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرچکے ہیں مگر بھارت نے ان کو حق ِخودارادیت دینے سے انکار کردیاہے یہ سب حقائق تاریخ کے سینے پر رستے ہوئے ناسورکی مانندہیں۔یہ بھی حقیقت ہے کہ بھارت میں کوئی حادثہ،دہشت گردی یا کوئی خوفناک واقعہ رونما ہو جائے بھارتی نیتا فٹا فٹ پاکستان پرالزام لگانا شاید اپنا مذہبی فریضہ سمجھتے ہیں۔۔۔ان تمام تر حقائق کی روشنی میں یہ عجیب بات نہیں ہمارے سابقہ کچھ حکمران بھارت سے دوستی کیلئے مرے جارہے تھے ان دنوںبھارت کو پسندیدہ ملک قرار دینے کی باتیں ہورہی تھیں اور ہمارے کچھ نام نہاد دانشور پاک و ہند کی تقسیم کے سرے ہی خلاف ہیں اور وہ بارڈر کو ایک لکیر کا درجہ دیتے ہیں ان کا خیال ہے کہ یہ دونوں ممالک کے درمیان یہ لکیرکا فرق بھی ختم ہو جانا چاہیے اس لئے وہ ہر وقت امن کی آشا کا ورد کرتے رہتے ہیں۔

ان لوگوں کو شایدیہ معلوم نہیں کہ پاکستان کے قیام کیلئے کتنی قربانیاں دی گئی تھیںکتنے ہزار لوگوںکو گاجرمولی کی طرح کاٹ دیا گیا ۔کتنی عفت مآب بیٹیوںکی عصمت کو تار تار کیا گیا بلوائیوںنے کمسن بچوں کے لاشوںکو نیزے کی انی یا کرپان کی نوک پرلہراتے پھرتے۔ رقص کیاکاش قیام ِ پاکستا ن کے وقت ایک نئے ملک میں آنے کا تصور لئے جن بچے، بوڑھوں ،جوانوں ،بیٹیوں اور بہنوں پاکستانیوںکو بے رحمی سے ٹوٹے ٹوٹے کیا گیا امرتسرسے آنے والی اس لہولہان ٹرین کو اسی حالت میں لاہور کے عجائب گھر رکھدیا جاتاتو آج کی نسل ،نام نہاد دانشوروںاوربھارت کی محبت میں راگ الاپنے والوںکو بخوبی علم ہو جاتا کہ پاکستان کیسے بنا؟۔یہ بھی کہا جارہا ہے کہ پاکستان کے حالات خراب کرنے،طے شدہ امورکومتنازعہ بنانے اور قومی اتفاق رائے میں رخنہ ڈالنے میں ہمارے پڑوسی ملک کا بہت بڑا کردارہے شنیدہے کہ کالاباغ ڈیم پر چاروں صوبوںمیں اتفاق و مفاہمت نہ ہونے میں بھی بھارت کا کلیدی کردارہے یہاں تک کہا جارہا ہے کہ کالا باغ ڈیم کے ایشوپر بھارت کئی پاکستانی سیاستدانوںکی مالی معاونت کر رہا ہے۔

اس صورت ِ حال میں ان حقائق نے کچھ نئے سوالات کو جنم دیاہے ۔کہ پاکستانی حکومتیں اس در اندازی پر بھارتی حکومت سے اس طرح احتجاج کیوں نہیں کرتیں جیسے بھارت اتنا پروپیگنڈا کرتاہے کہ عالمی سطح پر پاکستان کے خلاف ایک طوفان کھڑا ہوجاتاہے ؟ ۔ دوسرا حالات بہتر بنانے کیلئے پاکستانی حکومت نے کیا اقدامات کئے ہیں اس سے قوم کو باخبر کیا جائے۔تیسراپاکستان میں انتہا پسندی و دہشت گردی میں جو قوتیں ملوث ہیں یا ہمارے ملک میں جو انکے آلہ ٔ کارہیں ان کے بارے کیاحکمت ِ عملی طے کی گئی ہے اس پر ٹھنڈے دل و دماغ سے ٹھوس منصوبہ بندی کئے بغیر پائیدار امن کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا یہ سارے حقائق بتانے کا مقصد یہ نہیں ہے کہ ہم لٹھ پکڑ کر انڈیاکی درگت بنا ڈالیں حکومت اور صرف پاکستان کی حکومت کو یہ حق ہے بلکہ اس کا فرض ہے کہ پاکستان کے مفادات کیلئے جو ہو سکے کرے تمام قو می معاملات میں قوم کو اعتماد میں لینے کی روایت ڈالنی چاہیے۔ایک اور بات یہ ہے کہ ہم پاکستانی سب ہمسایہ ممالک کے ساتھ پرامن لیکن باوقار تعلقات برابری کی بنیادپر چاہتے ہیں ہمارا مؤقف یہ ہے کہ دنیا بھر کے تمام ممالک ہماری آزادی وخود مختاری کااحترام کریں پاکستان دوسروںسے متعلق ایسے ہی جذبات رکھتاہے۔قوم کو آج یہ طے کرناہوگا کہ ہم پاکستان کو آگ کا دریا نہیں بننے دینگے اس کی خاطر ہم قربانی کیلئے خودکو تیارکرنے کی ضرورت ہے لیکن حکمرانوںکو بھی اپنی ادائوںپر غورکرناہوگا طالبان پاکستان کی سا لمیت پر حملہ کررہے ہیںدہشتگردی کے ناسورکو سختی سے کچل دینا چاہیے وطن ِ عزیز میں دہشت گردوں کے ظلم دیکھ کر احتجاج بھی نہ کرنا عقل سے بعی دہے۔

ظلم سہہ کر کڑھتے رہنا ،ہے کام منافق کا
اگر تجھ پر ظلم ہوا ہے رولا ڈال، دہائی دے
Ilyas Mohammad Hussain

تحریر : الیاس محمد حسین

Share this:
Rana Sanaullah
Previous Post ہیں یہ بھی آپ کے ساتھی
Next Post پروردگار ابھی انسان سے مایوس نہیں ہوا
Pakistan Poverty

Related Posts

Imam Jailed Over Alleged Sexual Assault of Teen

فرانس میں مسجد کے امام کو 15 سالہ لڑکے پر جنسی حملے کے الزام میں جیل بھیج دیا گیا

September 10, 2026
Apple Unveils First Foldable iPhone Duo Starting at $2,000

ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو: 2,000 ڈالر کی قیمت، 23 اکتوبر سے دستیابی

September 10, 2026
Macron Taps Thomas Pesquet to Command 2027 ISS Mission

تھامس پیسکیٹ 2027 میں بین الاقوامی خلائی اسٹیشن مشن کی قیادت کریں گے، میکرون کا اعلان

September 10, 2026
Fuel Poverty Grips France as Millions Skip Meals and Heating

فرانس میں توانائی کی غربت: 62 فیصد شہری مفلسی کے خطرے سے دوچار

September 10, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.