geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

مقبوضہ کشمیر، اذیت ناک مظالم کا ایک ماہ مکمل

September 5, 2019 0 1 min read
Indian Army
Share this:

Indian Army

تحریر : سعد فاروق

قابض بھارتی فوج کی جانب سے مقبوضہ وادی کشمیر میں کرفیو کا ایک ماہ مکمل ہوگیا، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور بدترین صورت حال پر یورپی یونین سمیت دیگر اہم تنظیموں کی جانب سے بھارت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ اسی لاکھ کشمیری دنیا کی سب سے بڑی جیل میں قید ہیں۔ بھارتی قابض فوج کے ازادی کے متوالوں سے ڈر اور خوف کا یہ عالم ہے کہ گلی گلی محلے محلے کی ڈرون کیمروں سے نگرانی کی جا رہی ہے۔ مساجد پر تالے اور کشمیری گھروں میں محصور ہیں، مقبوضہ کشمیر دنیا کا انوکھا خطہ بن گیا قبرستان آباد اور شہر ویرانی کا منظر پیش کر رہے ہیں۔ مقبوضہ وادی میں نظام زندگي مکمل مفلوج ہے، جبکہ کھانا اور دوائیں بھی ختم ہوگئيں۔ گھر گھر تلاشي کے بہانے نوجوانوں پر تشدد کے واقعات بھي سامنے آرہے ہيں ليکن اس کے باوجود کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی زوروں ہے۔

بھارت کی جانب سے لہو رنگ وادی میں نو لاکھ فوجی اور نیم فوجی دستوں کو تحریک آزادی روکنے کیلئے تعینات کیا گیا ہے۔ پوری وادی چھاؤنی کا منظر پیش کر رہی ہے، ہر گلی، سڑک، شاہراہ پرقابض فوجیوں کی موجودگی باوجود کشمیری شہریوں نے زبردست احتجاج کیا اور بھارت مخالف نعرے لگائے۔ قابض فوج کی جانب سے تحریک کو روکنے کیلئے نہتے افراد پر پیلٹ گنز کا استعمال کیا گیا، جس سے نوجوان بھی زخمی ہوئے ہیں۔ احتجاج اور مظاہرے روکنے کیلئے بھارتی فوج پیلٹ گنز اور آنسو گیس سے نہتے کشمیریوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔ دس ہزار سے زائد افراد جیل میں قید ہیں۔ جنہیں مختلف جگہوں پر رکھا گیا ہے۔

جیلیں بھرنے کے بعد گھروں کو ہی جیل کا درجہ دیا گیا ہے۔ وادی میں کیبل، ٹی وی، موبائل فون، لینڈ لائن سمیت دیگر سروسز تاحال بند ہیں۔ اخبارات 5 اگست سے جاری نہیں ہوئے۔ تعلیمی ادارے تاحال بند ہیں۔ قابض انتظامیہ نے ڈرامہ کے طور پر اسکولوں کھولے ہوئے ہیں تاہم والدین اپنے بچوں کو اسکول نہیں بھیج رہے اور گھروں پر ہی پڑھنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔ بھارت اور دنیا کے دیگر ممالک میں مقیم کشمیریوں کے زریعے پہنچنے والی اطلاعات کے مطابق ان 30 دنوں کے دوران بھارتی فوج کی جانب سے ہزاروں کشمیری لڑکیوں کو گھروں سے اٹھا کر زیادتی کا نشانہ بنایا جا چکا ہے اور تاحال یہ سلسلہ جاری ہے، کشمیریوں پر اذیت ناک مظالم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں، کشمیری نوجوانوں پر تشدد کے واقعات میں کئی ایک نوجوان تشدد کی بجائے گولی مار کر شہید کرنے کا مطالبہ کرتے رہے، ایک طرف مقبوضہ کشمیر میں نسل کشی کا کام تیزی سے جاری ہے تو دوسری طرف پاکستانی حکومت بھارتی مظالم روکنے کے لیے اقوام متحدہ جیسے مردہ گھوڑے سے اپیل کر رہی ہے۔

یہ وہی اقوام متحدہ ہے جس کے کہنے پر قبائلی افراد کو واپس بلا کر کشمیر کی لائن آف کنٹرول قائم کی گئی، یہ وہی اقوام متحدہ ہے جس نے مقبوضہ کشمیر میں استصواب رائے کے لیے 70 سال سے قرار دادیں منظور کر رکھی ہیں، یہ وہی اقوام متحدہ ہے جو 70 سالوں سے کشمیریوں کا قتل عام رکوا نہ سکی، جو اتنے طویل دورانیے میں مسلہ کشمیر حل نہ کروا سکی وہ اب کیا کردار ادا کرئے گی ؟ کشمیری پاکستان کی محںت میں مسلسل کٹے جا رہے ہیں، عزتیں پامال کروا رہے ہیں، بینائی کھو رہے ہیں، زندگی بھر کے لیے معذور ہو رہے ہیں لیکن الحاق پاکستان کے لیے آج بھی آزادی کی صدا بلند کر رہے ہیں، بھارتی جانب سے مسلسل ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کے وسائل کو لوٹا جا رہا تھا ، اب بھارتی فوج نے دفعہ 370 ختم کرکے مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرکے مقبوضہ کشمیر کو اپنا اٹوٹ انگ بنانے کا فیصلہ کر رکھا ہے۔ کشمیریوں کی جانب سے مسلسل مطالبات کے باوجود پاکستان حکومت کوئی عملی قدم تاحال نہ اٹھا سکی، کشمیریوں کے خون پر نمک چھڑکنے کے مترادف نام نہاد احتجاج کرکے اقوام عالم سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرکے اپنا نام نہاد کردار ادا کیا جا رہا ہے، موجودہ دور کے ہٹلر نریندر مودی کو ان کشیدہ حالات کے باوجود پاکستان سے گزرنے کی اجازت دی گئی، دہشت گرد کلبھوشن یادیو کو قونصلر رسائی دے دی گئ کیا اسکے بدلے پاکستان سید علی گیلانی یسین ملک ، آسیہ اندرابی، مسرت عالم ، شبیر شاہ ، ڈاکٹر قاسم فکتو تک بھی قونصلر رسائی کا مطالبہ کرئے گا؟

جو لوگ کشمیر کا پرچم نہ اٹھا سکے وہ کشمیر کے لیے کیا قدم اٹھائیں گے۔ ایک مہینہ گزرنے کے باوجود کشمیریوں کے لیے کوئی عملی قدم نہ اٹھانا اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان اپنے دورہ امریکہ کے دوران مقبوضہ کشمیر کی ڈیل کر چکے ہیں، تحریک انصاف کے وزراء ، عہدیدار مسلسل وزیراعظم عمران خان کی خوشامد میں لگے ہوئے ہیں، روزانہ اخباری بیان جاری کرکے اور بیرون ممالک فون کرکے اپنا نام نہاد فرض پورا کیا جا رہا ہے۔ یاد رکھیے کشمیریوں کو آپکے بیانات، ٹی وی پر آکر تحریک آزادئ کی تعریفوں کی ضرورت نہیں بلکہ انہیں محمد بن قاسم کی ضرورت ہے جو آکر انہیں قابض فوج کے مظالم سے آزادی دلوائے، جب کسی بھی جاندار کی شہ رگ کٹنے لگے تو وہ اپنی ساری توانائیاں اس بچانے میں صرف کر دیتا ہے، پاکستان کی حکومت سے اچھے تو بکرے ہی نکلے جو عید الاضحی پر اپنی شہ رگ کٹتے وقت ٹانگوں رو چلاتے رہے، پاکستان کی شہ رگ کٹنے کے باوجود حکومت کی بےبسی مردہ گھوڑے کی طرح ہی دیکھائی دے رہی ہے۔
Saad Farooq

تحریر : سعد فاروق
saadifarooqpk@gmail.com
0321-1065575

Share this:
Pilots
Previous Post جرمن فضائیہ میں طیارے نہیں بلکہ پائلٹس بھی کم
Next Post الخدمت فاءونڈیشن اور فوجی فرٹیلائزر سونا ویلفیئر کے درمیان معائدے کی یاداشت پر دستخط
Alkhidmat

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.