geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 13, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

قزاقستان میں غداری کے شبے میں سابق انٹیلیجنس سربراہ گرفتار

January 9, 2022 0 1 min read
Kazakhstan Police
Share this:

Kazakhstan Police

قزاقستان (اصل میڈیا ڈیسک) قزاقستان میں ملکی خفیہ ادارے کے سابق سربراہ کریم ماسیموف کو غداری کے شبے میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ان پر الزام عائد کیا جا رہا ہے کہ ملک میں حالیہ پرتشدد واقعات کے پس پردہ انہی کا ہاتھ ہے۔

قزاقستان میں پولیس اور فوج کی بھاری تعداد سڑکوں پر دکھائی دے رہی ہے، جب کہ ملکی خفیہ ادارے کے سابق سربراہ کریم ماسیموف کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ خفیہ ادارے نیشنل سکیورٹی کمیٹی نے ہفتے کے روز ماسیموف کی گرفتاری کا اعلان کیا۔ ماسیموف اسی قومی ادارے کے سربراہ رہے ہیں اور انہیں بدھ کے روز صدر قاسم جومارت توکائیف نے اس وسطی ایشیائی جمہوریہ میں شدید مظاہروں کے تناظر میں برطرف کر دیا تھا۔

دوسری جانب صدارتی دفتر کے مطابق ملکی صورت حال کے تناظر میں قاسم جومارت توکائیف نے روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔ صدارتی دفتر سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں اب صورت حال استحکام کی جانب بڑھ رہی ہے۔ تاہم اس بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اب بھی کچھ ‘دہشت گرد‘ آزاد پھر رہے ہیں۔

ماسکو حکومت کی جانب سے بھی ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں صدور کی اس بات چیت میں پوٹن نے توکائیف کے اس خیال کی تائید کی کہ روس اور سابق سوویت یونین کی ریاستوں کے مشترکہ سلامتی اتحاد CSTO کا آن لائن اجلاس طلب کیا جائے۔ یہ بات اہم ہے کہ اسی دفاعی اتحاد کے تحت قیام امن کے لیے روس اور چار دیگر ممالک نے اپنے فوجی قزاقستان بھیجے ہیں۔

قزاقستان میں مائع قدرتی گیس کی قیمتوں میں اضافے کے بعد بڑے پیمانے پر مظاہرے پھوٹ پڑے۔ بدھ پانچ جنوری کو الماتی میں مظاہرین نے صدارتی رہائش گاہ اور میونسپل عمارت پر دھاوا بول دیا اور دونوں عمارتوں کو آگ لگا دی۔ حالیہ دنوں میں، پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس، سٹن گرینیڈ، واٹر کینن اور یہاں تک کہ براہ راست فائرنگ کا بھی استعمال کیا۔

نئے سال کے موقع پر قزاقستان میں پٹرولیم مصنوعات کی بہت زیادہ قیمتوں کے خلاف احتجاج کا آغاز ہوا تھا، جو فوراﹰ ہی ملک بھر میں پھیل گیا اور اس نے پرتشدد رنگ اختیار کر لیا تھا۔ امریکا اور مغربی ممالک کا مطالبہ ہے کہ قزاقستان کی حکومت مظاہرین کے خلاف طاقت کے استعمال کے بجائے بات چیت اور مکالمت کا راستہ نکالے۔

اس سے قبل گزشتہ رات اپنے خطاب میں قزاقستان کے صدر نے ایک مرتبہ پھر مظاہرین سے بات چیت کے مطالبات کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے سکیورٹی فورسز کو ‘بغیر انتباہ کے گولی چلانے‘ کے احکامات دے دیے ہیں۔ خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق چند روز کے انتشار کے بعد اب حکومتی فورسز ملک کے سب سے بڑے شہر الماتی کی سڑکوں کا بہ ظاہر کنٹرول سنبھالے نظر آ رہی ہیں۔

Share this:
Guantanamo Bay Prison
Previous Post صدر بائیڈن گوانتانامو بے جیل بند کرنے کا اپنا وعدہ پورا کریں، ایمنسٹی انٹرنیشنل
Next Post جرمنی اور روس کے تعلقات: سیاسی اختلافات کا انبار
Olaf Schulz and Vladimir Putin

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.