geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 8, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    • New French End-of-Life Law Brings Peace to Familiesمعاون اموات کا قانون: ’میرے والد اپنی زندگی کا اختتام خود چن سکیں گے اور اس سے مجھے سکون ملتا ہے‘
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    • Berlin Refuses Ransom, Hackers Leak 1M Filesبرلن کی سائبر حملے کے بعد تاوان ادا کرنے سے انکار، ہیکرز نے شہر کا ڈیٹا جاری کر دیا
    • OpenAI Admits AI Agents Hijacked Wiki Sites for Cheating# اوپن اے آئی کا اعتراف: مصنوعی ذہانت کے ایجنٹس نے وکی سائٹس کو پیغام رسانی کے لیے استعمال کیا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

لاہور ہائیکورٹ نے 17 اپریل تک نیب کو حمزہ شہباز کی گرفتاری سے روک دیا

April 8, 2019 0 1 min read
Lahore High Court
Share this:

Lahore High Court

لاہور (جیوڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے نیب کو حمزہ شہباز کی گرفتاری سے روک دیا اور انہیں ایک کروڑ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔

جسٹس ملک شہزاد احمد خان کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

سماعت شروع ہوئی تو حمزہ شہباز کے وکیل اعظم نذیر تارڈ نے دلائل میں کہا کہ ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کی گرفتاری سے پہلے دس دن کا وقت دینے کا حکم دیا تھا، انہیں عدالت نے رمضان شوگر مل کیس میں ضمانت دی تھی۔

حمزہ شہباز کے وکیل نے کہا ان کے موکل صوبائی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ہیں، دس دن کا وقت اس لیے دیا گیا تھا کہ مناسب فورم سے ضمانت لی جا سکے، حمزہ شہباز ضمانت قبل از گرفتاری لینا چاہتے ہیں تاکہ نیب کے سامنے پیش ہوں۔

عدالت نے نیب پراسیکیوٹر سے سوال کیا کہ آپ کس کیس میں حمزہ کو گرفتار کرنا چاہتے ہیں جس پر نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ حمزہ شہباز کے خلاف تین کیسز نیب لاہور میں زیر تفتیش ہیں۔

نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں حمزہ شہباز کو گرفتار کرنا ہے جس میں ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں جب کہ صاف پانی اور رمضان شوگر مل کیس میں اب تک وارنٹ گرفتاری جاری نہیں ہوئے۔

حمزہ شہباز کے وکیل نے کہا نیب ہمارے خلاف شواہد ہمیں دے، ہم جواب دے دیں گے، ان کے موکل بے گناہ ہیں۔

اس موقع پر نیب پراسیکیوٹر نے کہا حمزہ شہباز کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں، ان کے خلاف 3 اپریل کو انکوائری کو انویسٹی گیشن میں اپ گریڈ کیا گیا، حمزہ شہباز کی پہلی درخواست ضمانت غیر مؤثر ہو چکی ہے اور اسی معاملے پر سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا۔

عدالت نے کہا دونوں معاملات الگ ہیں جس پر نیب پراسیکیوٹر نے کہا حمزہ شہباز کے خلاف اربوں روپے کی ٹرانزیکشنز کے ثبوت ملے ہیں اور اُن کے پاس نیب کے ثبوت کا کوئی جواب نہیں ہے۔

عدالت نے فریقین وکلا کے دلائل سننے کے بعد نیب کو حمزہ شہباز کی گرفتاری سے روکتے ہوئے ایک کروڑ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض عبوری ضمانت منظور کرلی۔

عدالت نے حمزہ شہباز کی ضمانت کی درخواست 17 اپریل تک ملتوی کرتے ہوئے نیب سے جواب طلب کر لیا۔

پولیس کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ کے اطراف سخت سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے جب کہ نیب کی ٹیم بھی وہاں موجود رہی۔

یاد رہے کہ قومی احتساب بیورو نے جمعہ اور ہفتے کے روز حمزہ شہباز کی گرفتاری کے لیے شہباز شریف کی رہائش گاہ پر چھاپے مارے تاہم انہیں گرفتار نہیں کیا جاسکا جب کہ حمزہ شہباز کے وکیل امجد پرویز نے ہائیکورٹ سے رجوع کیا تو عدالت نے نیب کو آج تک کے لیے حمزہ شہباز کی گرفتاری سے روک دیا تھا۔

Share this:
Asif Zardari and Faryal Talpur
Previous Post جعلی اکاؤنٹس کیس میں اہم پیشرفت، 2 ملزم خواتین کی گواہی دینے کی درخواست
Next Post نہ دفعہ نہ سزا
Quran

Related Posts

Data Centers Threaten Trump's Midterm Majority

ڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟

September 7, 2026
Elon Musk’s Daughter Slams Father in New Desigual Ad

# ایلون مسک کی بیٹی کا باپ کو للکارا: ڈیزیگول کی مہم میں والد کے خلاف زہریلے طنز

September 7, 2026
Trump Proposes Renaming New Mexico to ‘New America’

# ٹرمپ کا ایک اور متنازع اقدام: نیو میکسیکو کا نام تبدیل کرنے کی تجویز

September 7, 2026
Far-Right Shock Win in Saxony-Anhalt Shakes Germany

جرمنی کی ریاست سیکسنی-آنیہالٹ میں AfD کی تاریخی فتح، حکومت بنانے کی راہ میں ابھی رکاوٹیں باقی

September 7, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.