geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 9, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    • New French End-of-Life Law Brings Peace to Familiesمعاون اموات کا قانون: ’میرے والد اپنی زندگی کا اختتام خود چن سکیں گے اور اس سے مجھے سکون ملتا ہے‘
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    • Berlin Refuses Ransom, Hackers Leak 1M Filesبرلن کی سائبر حملے کے بعد تاوان ادا کرنے سے انکار، ہیکرز نے شہر کا ڈیٹا جاری کر دیا
    • OpenAI Admits AI Agents Hijacked Wiki Sites for Cheating# اوپن اے آئی کا اعتراف: مصنوعی ذہانت کے ایجنٹس نے وکی سائٹس کو پیغام رسانی کے لیے استعمال کیا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ایک نظر کرم ادھر بھی

April 13, 2019 0 1 min read
Law
Share this:

Law

تحریر : شیخ توصیف حسین

ایک لیکچرار کلاس روم میں اپنے سٹوڈنٹ کو قانون کے بارے آگاہی دیتے ہوئے کہنے لگا کہ قانون کی ڈگری حاصل کر لینا کوئی بڑی بات نہیں قانون کی بالادستی کیلئے مظلوم کو عدل و انصاف کے ساتھ ساتھ قانون شکن عناصر کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن جانا بہت بڑی بات ہے اسی لیکچر کے دوران مذکورہ لیکچرار نے اپنے ایک سٹوڈنٹ کو بلاوجہ کلاس روم سے نکل جانے کو کہا حالانکہ اس دوران مذکورہ سٹوڈنٹ نے لیکچرار کی کافی منت سماجت کی کہ میرا کوئی قصور نہیں مجھے کیوں نکالا جا رہا ہے لیکن لیکچرار باضد رہا اور اُس نے بالآ خر اس سٹوڈنٹ کو کلاس روم سے سخت بے عزت کرنے کے بعد نکال دیا مذکورہ سٹوڈنٹ کو کلاس روم سے نکالنے کے بعد لیکچرار نے دوبارہ لیکچر دینا شروع کر دیا کہ قانون کی ڈگریاں حاصل کرنے والے ظالم و جابر بااثر افراد کے ظلم و زیادتی کا شکار ہونے والے مظلوم اور بے بس غریب افراد کو نوٹوں کی چمک سے مرعوب ہو کر عدل و انصاف نہیں دلوا سکتے تو وہ در حقیقت نہ صرف قانون بلکہ انسانیت کے نام پر ایک بد نما داغ ہیں اگر آپ حقیقت کے آ ئینے میں دیکھے تو آج کے اس پر آشوب معاشرے میں لاتعداد افراد قانون کی بڑی بڑی ڈگریاں قانونی و غیر قانونی طور پر حاصل کر کے بڑے بڑے عہدوں پر فائز ہو کر حرام کی کمائی کے پجاری بن کر ملک وقوم کی عظمت کو پامال کر کے اپنی عاقبت خراب کر رہے ہیں اور ہاں بعض افراد ایسے بھی ہیں جو بڑے بڑے عہدوں پر فائز ہونے کے باوجود ملک وقوم کی بقا کے ساتھ ساتھ انسانیت کی عظمت کی خاطر اپنے فرائض و منصبی صداقت امانت اور شرافت کا پیکر بن کر ادا کر رہے ہیں درحقیقت تو یہ ہے کہ انہی اعلی ظرف افراد کی وجہ سے پاکستان زندہ باد اور پائندہ باد ہے۔

اس لیکچر کے بعد مذکورہ لیکچرار نے اپنے سٹوڈنٹ سے پوچھا کہ میں نے جو آپ کے ساتھی کو بلاوجہ کلاس روم سے نکالا کیا یہ میرا اچھا اقدام ہے یا غلط جس پر متعدد سٹوڈنٹ مارے ڈر کے خاموش رہے جبکہ چند ایک سٹوڈنٹ نے مذکورہ لیکچرار کے اس اقدام کو غلط قرار دے دیا جسے سن کر مذکورہ لیکچرار نے اُن چند ایک سٹوڈنٹ کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ تمھارا زندگی کا یہی مقصد ہے کہ تم حق و باطل کی تمیز رکھتے ہوئے عدل و انصاف کی تاریخ رقم کرو تاکہ تمھاری دنیا بھی سنور جائے اور عاقبت بھی یہ کہہ کر مذکورہ لیکچرار نے سٹوڈنٹ کو کہا کہ آج کا آپ کا یہی سبق ہے جسے آپ ہمیشہ یاد رکھنا چونکہ زندگی کا مقصد صرف دولت کمانا نہیں زندگی کا مقصد انسانیت کی خدمت ہے لہذا تم مجھ سے وعدہ کرو کہ تم انسانیت کی بقا کے حصول کی خا طر دن رات کوشاں رہو گے بالکل اسی طرح آپ یقین کریں یا نہ کریں لیکن یہ ایک مسلمہ حقیقت ہے کہ گزشتہ روز مجھے اطلاع ملی کہ سی او ہیلتھ جھنگ رائے سمیع اللہ انسانیت کی بقا کے حصول کی خا طر اپنے فرائض و منصبی ادا کرنے میں دن رات کوشاں ہیں اور وہ بھی ایسے حالات میں جس میں ہر دوسرا شخص دولت کی ہوس کے حصول کی خا طر نفسا نفسی کا شکار ہو کر حرام و حلال کی تمیز کھو بیٹھا ہے یہ اطلاع پا کر مجھے انتہائی خوشی ہوئی اور حیرت بھی خوشی اس بات کی کہ لوٹ کھسوٹ کے اس بے لگام معاشرے میں کوئی مسیحا تو ایسا آیا ہے جو حرام کی کمائی سے زیادہ انسانیت کی خدمت کو ترجیح دیتا ہے۔

حیرت اس بات کی ہوئی کہ وہ ابھی تک مفاد پرست سیاست دانوں جو ضلع جھنگ کو اپنی جاگیر جبکہ یہاں کی انتظامیہ کو اپنے گھر کی لونڈی سمجھتے ہیں کے نرغے میں نہیں آیا بہرحال میں مذکورہ سی او ہیلتھ جھنگ رائے سمیع اللہ کی اس جرات مندانہ اقدام کو مد نظر رکھتے ہوئے میں نے یہ فیصلہ کیا کہ میں مذکورہ آفیسر کی توجہ سٹی ہسپتال جھنگ کی جانب ضرور کروانے میں اپنا اہم کردار ادا کروں گا سٹی ہسپتال جھنگ جس کے گردونواح کی آبادی ہزاروں نہیں بلکہ لاکھوں پر پہنچ گئی ہے لیکن افسوس کہ مذکورہ ہسپتال میں ایمر جنسی وارڈ تو ہے لیکن عوام میڈیکل سر ٹیفکیٹ حاصل کرنے سے قاصر ہیں یہاں پر ڈینٹل سرجن تو ہے لیکن افسوس کہ مشینری کے نہ ہونے کے سبب مذکورہ سرجن ڈاکٹر ہاتھ پر ہاتھ رکھے اپنے فرائض و منصبی ادا کرنے میں مصروف عمل ہے مذکورہ ہسپتال میں ایمبولینس کا ڈرائیور تو ہے لیکن ایمبو لینس کے نہ ہونے کے سبب مذکورہ ڈرائیور ہاتھ پر ہاتھ رکھے اپنے فرائض و منصبی ادا کرنے میں مصروف عمل ہے۔

مذکورہ ہسپتال میں زچگی کے لاتعداد مریض تو ہیں لیکن مذکورہ ہسپتال میں نشہ دینے والے سرجن ڈاکٹر کے نہ ہونے کے سبب متعدد مریض بر وقت طبی امداد نہ ملنے کے سبب اپنی زندگی کی بازی ہار چکے ہیں مذکورہ ہسپتال میں ریڈیا لوجسٹ ڈاکٹر کے نہ ہونے کے سبب لاتعداد غریب مریض بے بسی اور لاچارگی کی تصویر بن کر رہ گئے ہیں مذکورہ ہسپتال میں آپریشن تھیٹر تو ہے جو اب ٹی روم بن چکا ہے جہاں پر مذکورہ ہسپتال کے ڈاکٹرز و لیڈی ڈاکٹرز کے علاوہ خوشامدی عملہ دس بجے تک ٹی پارٹی کرتے رہتے ہیں جبکہ دوسری جانب غریب مریض بے بسی اور لا چارگی کی تصویر بن کر ٹی روم کی جانب حسرت بھری نظروں سے دیکھتے رہتے ہیں مذکورہ ہسپتال کی ایکسرے مشین کی حالت زار بدتر ہو چکی ہے۔

مذکورہ ہسپتال میں آئی سپیشلسٹ کا کہیں نام و نشان نہیں ملتا مذکورہ ہسپتال کے آر تھو پیڈک سرجن ڈاکٹر قیصر علیانہ اپنے فرائض و منصبی چھوڑ کر مذکورہ ہسپتال کے ایم ایس کے فرائض ادا کرنے میں مصروف عمل ہیں یہاں افسوس ناک پہلو تو یہ ہے کہ مذکورہ ہسپتال میں ادویات تو ہیں لیکن مذکورہ ہسپتال کے باہر بنے ہوئے پرائیویٹ میڈیکل سٹور آباد ہیں اور وہ بھی غریب مریضوں کی بھرمار سے مذکورہ ہسپتال میں ہر سال تعمیر و مرمت کے نام پر کروڑوں روپے کے فنڈز آتے ہیں لیکن نظر کہیں نہیں آتے قصہ مختصر مذکورہ ہسپتال بے بسی اور لاچارگی کی منہ بولتی تصویر ہے جس کو آپ جیسے مسیحا کی ضرورت ہے۔

بک گیا دوپہر تک بازار کا ہر ایک جھوٹ
اور میں شام تک بس ایک سچ کو لیے یونہی کھڑا رہا
Touseef Hussein

تحریر : شیخ توصیف حسین

Share this:
Floods
Previous Post جنوبی وزیرستان: باراتیوں کی گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ گئی، 6 خواتین جاں بحق
Next Post کچھ مختلف ہوں لیکن انسان تو ہوں میں
Children

Related Posts

Data Centers Threaten Trump's Midterm Majority

ڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟

September 7, 2026
Elon Musk’s Daughter Slams Father in New Desigual Ad

# ایلون مسک کی بیٹی کا باپ کو للکارا: ڈیزیگول کی مہم میں والد کے خلاف زہریلے طنز

September 7, 2026
Trump Proposes Renaming New Mexico to ‘New America’

# ٹرمپ کا ایک اور متنازع اقدام: نیو میکسیکو کا نام تبدیل کرنے کی تجویز

September 7, 2026
Far-Right Shock Win in Saxony-Anhalt Shakes Germany

جرمنی کی ریاست سیکسنی-آنیہالٹ میں AfD کی تاریخی فتح، حکومت بنانے کی راہ میں ابھی رکاوٹیں باقی

September 7, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.