geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
March 8, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    • A new geopolitical chessboardچین کے عروج سے بدلتی عالمی طاقت کی کشمکش
    صحت و تندرستی
    • Deep Sleep May Shield Brain from Alzheimer's, Study Findsگہری نیند: الزائمر کے خلاف دماغی ڈھال کا نیا سائنسی انکشاف
    • Two New Mpox Cases Detected on Réunion Islandری یونین میں مپاکس کے دو نئے کیسز رپورٹ، احتیاطی ویکسینیشن مہم کا آغاز
    • The 'Desk Shrimp' Posture Is Wrecking Your Healthدفتری کام کرتے ہوئے ‘جھینگے’ کی طرح جھکنا آپ کی صحت کے لیے تباہ کن
    دلچسپ اور عجیب
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    • Pakistan Considers Covid-Style Remote Work to Save Energyحکومت توانائی بچانے کے لیے کورونا طرز کے دور دراز کام اور آن لائن کلاسز پر غور کر رہی ہے
    • Pakistan to Witness 'Blood Moon' in Total Lunar Eclipse Todayآج پاکستان کے آسمان پر ‘خون کے چاند’ کا نظارہ، مکمل چاند گرہن واقع ہوگا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    • Pakistan to Witness 'Blood Moon' in Total Lunar Eclipse Todayآج پاکستان کے آسمان پر ‘خون کے چاند’ کا نظارہ، مکمل چاند گرہن واقع ہوگا
    • Google Launches Nano Banana 2, Boosting AI Image Generationگوگل کا نیا آئی آرٹسٹ: ’نینو بینانا 2‘ نے جیمنی میں تصویر سازی انقلاب برپا کردیا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

شہنشاہ اجمیر

February 18, 2021 0 1 min read
Hazrat Khawaja Gharib Nawaz
Share this:

Hazrat Khawaja Gharib Nawaz

تحریر : پروفیسر محمد عبداللہ بھٹی

زندگی کا سفر ایک نازک پل صراط ہے جسے ہر زی روح نے طے کر نا ہے سکندر چنگیز خان اور تیمور لنگ نے زندگی گھوڑے کی پیٹھ پر گزاری بادشاہان وقت مسندِ اقتدار کے پایوں سے لپٹے رہے دیو جانس کلبی ایک ہی ٹب میں مراقب رہا منصور اور سرمد نے تلوار کی دھار پرچل کر موت کو گلے لگایا رانجھا و نجھلی کی تان میں مست رہا مجنوں نے صحرا نو ردی میں زندگی بتا دی سائنسدان لیبارٹریوں کے اسیرہو کررہ گئے سیاستدان کو چہ اقتدار کی راہداریوں کے میراثی بنے رہے ‘قلم کاروں نے سارا فن لیڈروں کی مدح سرائی میں غرق کر دیا جس دن سے پہلا انسان اِس دھرتی پر اترا اس دن سے چل چلا کی ریت شروع ہو گئی خدا کا پیغمبر ہو یا فاتح زمانہ سب کو موت کی گھا ٹی کو عبور کر نا ہے جہاں پنا ہ اور فقیر دونوں ایک ہی منزل کے راہی بنے کو ئی پھولوں کی سیج سے ہو کر وہاں پہنچا تو کو ئی خا ک چھانتا ہوا وہاں آکر ساری عمر ریشمی لباس کے دیوانے یا چیتھڑوں میں لپٹے ہو ئے دونوں کے حصے میں دو گز سفید لٹھا آیا کسی پنجابی شاعر نے کیا خو ب کہا ہے۔

ملک عدم توں ننگے پنڈے اِس جہانے اوندااے
بندہ اک کفن دی خاطر کناں پینڈا کر دا اے

تاریخ انسانی بادشاہوں اور شاہ نوازوں سے بھری پڑی ہے ہر دور میں ایسے نیک انسان کہ فرشتے رشک کریں اور ایسے سیاہ کار کہ شیطان بھی پناہ مانگے ۔ کروڑوں انسانوں کے ہجوم میں چند ہی ایسے افراد ہو تے ہیں جن کو تاریخ تلا ش کر تی ہے جو تاریخ کے چہرے کو ضیا بخشتے ہیں گاجر مولی کی طرح انسان کٹتے مرتے رہتے ہیں لیکن ان انسانوں میں چند ہی ایسے ہو تے ہیں جو جریدہ عالم پر ثبت رہتے ہیں انسانوں کے اِس ہجوم میں کچھ ایسے انسان بھی دھرتی پر اس شان سے طلوع ہوتے ہیں جن کا مقصد زندگی معرفت عشق الہی خدا اور اس کی خدمت ہوتا ہے یہ عظیم نفوسِ قدسیہ خدا کے عشق کے بعد اس کی مخلوق کی خدمت زند گی کا مشن بنا لیتے ہیں۔

کروڑوں آنکھیں اِن سے روشنی اور ٹھنڈک پا تی ہیں کروڑوں کا ن ان کی ریشمی با تیں سننے کو ترستے ہیں یہ لو گ کسی خاص قبیلے شہر یا ملک کے فرد نہیں ہو تے بلکہ زمین کا نمک اور پہاڑی کا چراغ اور انسانیت کا وقار ہو تے ہیں دھرتی اور انسانیت صدیوں ایسے انسانوں کا انتظار کر تی ہیں خو ش قسمت ہو تا ہے وہ زمانہ اور علاقہ جہاں قدرت اِیسے انسانوں کو عطیے کے طور پر اتارتی ہے اور پھر سزا کے طو رپر واپس لے لیتی ہے ایسا ہی تحفہ عظیم عطیہ قدرت نے سرزمین ہند اجمیر شریف میں اتارا جنہیں دنیا غریب نواز کے نام سے جانتی ہے بہت سارے لوگ آپ کو غریب نواز کے نام سے ہی جانتے ہیں آپ کی غریب نوازی کا رنگ اتنا گہرا ہے کہ بلا امتیاز مذہب سب پر خوب چڑھا حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیری جنہیں عطائے رسول نائب رسول خواجہ خواجگاں بھی کہا جاتاہے آپ کرہ ارضی کی سب سے زیادہ متا ثر کر نے والی شخصیت ہیں جنہوں نے خون کا ایک قطرہ بہا ئے بغیر اپنی وراثت میں پچاس کروڑ مسلمانوں کو چھوڑا ہندوستان کی پوری تاریخ میں غریبوں سے محبت والا شاید ہی کو ئی ہو جس نے آپ کی طرح غریبوں مسکینوں کی مسیحائی کی ہو آپ کی ذات سے پھوٹنے والی کرنوں نے دشمنوں کے قلوب بھی فتح کر لئے کو چہ تصوف کے کسی اور بزرگ کو یہ اعزاز حاصل نہیں ہے کہ مسلمانوں کے علا وہ غیر مسلم بھی آپ کے ہی سایہ شفقت میں پناہ لیتے ہیں۔

آپ کے در اقدس پر آنے والے غیر مسلموں کا ریکارڈ اگر اکٹھا کیا جا ئے توخو شگوار حیرت ہو تی ہے کروڑوں جھوٹے خداں کے پجاری ہندواپنے دیوتاں سے مایوس ہو کر در خواجہ کی چوکھٹ پر سر نیاز جھکا کر دامن مراد بھر کر چلے جا تے ہیں آپ کا درمسلمانوں اور ہندوں کے لیے عام کھلا ہے آپ کا مزارپرانوارواحد دربار ہے جہاں غریب فقیر کے سا تھ سادھو جو گی اور با دشاہ وقت بھی سرجھکا ئے کھڑا ہو تا ہے بلکہ درخواجہ پر سرجھکا نا اپنے لیے سعادت عظیم سمجھتے ہیں ہندوستان کے چپے چپے سے نان مسلموں کے قافلے در خواجہ پر آتے ہیں گلاب کی چادریں چڑھاتے ہیں در خواجہ کی خاک اپنی پیشانیوں پر ملتے ہیں الٹے قدموں واپس جاتے ہیں جیسے حقیقی سلطان الہند کے در پر آتے ہیں پڑھا لکھا ہندو اچھی طرح جانتا ہے کہ ہندو کی آن بان شان پرتھوی راج کو خواجہ پاک کی بد دعا سے ہی شکست ہو ئی تھی ہندوں کے قلعے میں شگاف خواجہ جی نے ہی ڈالا تھا لیکن پھر بھی ہندو تاریخ کو فراموش کر کے سلطان الہند کے در پر ہی آتے ہیں اِس کی ایک ہی وجہ ہے خواجہ پاک نے پسے ہو ئے انسانوں سے حقیقی محبت کی ہے اجمیر میں ایک طرف در خواجہ ہے جو ہر وقت پروانوں غلاموں سے بھرا رہتا ہے دوسری طرف پر تھوی راج کا قلعہ جہاں سناٹوں کا راج ہے کو ئی بھو لے سے بھی ادھر نہیں جاتا۔

مجھ فقیر کو بھی درخواجہ پر حاضری کی سعادت ہو ئی جہاں احقیر نے بادشاہوں شہرت کے آسمانوں پر چمکتے اداکاروں اکابرین کو فقیروں کی طرح گریہ زاری کر تے دیکھا ہے ان کی لا زوال شہرت اور محبت کی ایک ہی وجہ ہے حق تعالی اور اس کی مخلوق سے حقیقی محبت مخلوق کا درد آخرت کا خوف یہی وہ جذبہ تھا جو خالقِ کائنات نے آپ کوکن فیکون کا مقام اور سیف زبانی عطا کی تھی آپ کے لب مبارک سے جو نکلا وہ تقدیر بنا آپ کی جنبش چشم سے سیاہ کاروں کا شمار ولیوں میں ہوا آپ کے مرید خلیفہ حضرت خواجہ قطب الدین بختیار کاکی آپ کی کرامت بیان کر تے ہیں ایک دن پروانوں میں جلوہ افروز تھے کہ ایک دولت مندشرابی ہندو کا وہاں سے گزر ہواجیسے ہی وہ آ پ کے سامنے آیا تو سراپا ادب و احترام رک گیا دونوں ہاتھ احتراما جو ڑ کر سلام پیش کیا اور کہا شہنشا ہ میرا سلام قبول کر یں آپ کے قدموں کی خاک کو بوسہ دینا چاہتا ہوں مگر اپنے گناہوں کیوجہ سے جرات نہیں ہے میرا سلام قبو ل فرمائیں پھر لڑکھڑاتا ہوا چلا گیا شہنشاہ دلنواز تبسم سے بو لے اِس شخص کو غور سے دیکھواللہ کا دوست جا رہا ہے حاضرین حیرت سے سن رہے تھے کیونکہ وہ جانتے تھے ہندوشخص شرابی کبابی بد کردار انسان ہے دن رات شراب اور عیا شی میں غرق رہتا ہے۔

چند دن بعد پھر وہی ہندو جوان نشے میں دھت وہاں سے گزرا سر جھکا کر غلاموں کی طرح کھڑا ہو گیا سلام کیا اور کہا شہنشاہ میں جانتا ہوں گنا ہ گار ناپاک ہوں اِدھر اپنا ناپاک جسم نہیں لانا چاہتا لیکن کو ئی نادیدہ قوت ہے جو مجھے اِدھر کھینچ لا تی ہے میری گستاخی معاف کی جا ئے پھر وہ جھومتا ہوا وہاں سے چلا گیا شہنشاہ اجمیر پھر مسکرائے اور بو لے اللہ کے دوست کو دیکھ لو جو صاحب نعمت ہو گا اللہ کا اِس پر خاص کرم ہو گا چند دن بعد پھر وہ شخص غلاموں کی طرح ہا تھ باندھے کھڑا تھا شاہا مجھے معاف کر یں میں بھاگنے کی بہت کو شش کر رہا ہوں لیکن کو ئی چیز مجھے کھینچ کر آپ کے در پر لے آتی ہے وہ پھر چلا گیا تو حضرت خواجہ جی شفیق لہجے میں بو لے میری بات لوگوں کو اچھی نہیں لگتی لیکن یہ ہزار بار بھی آئے گا تو میں یہی کہوں گا کہ یہ اللہ کا دوست ہے اب ایک شخص اٹھا اور بو لا سرکا ر آپ جو بھی کہتے ہیں سچ ہے لیکن یہ شخص بد کردار شراب نوش سیاہ کار ہے تو شاہ چشت بو لے میں اس کی شراب نوشی سے واقف ہوں مگر تم لوگ شان رحمت سے واقف نہیں ہو جو اس پر برسنے والی ہے پھر ابر رحمت اس سیا ہ کار پر برس پڑا لوگوں نے دیکھا وہ سر جھکائے غلاموں کی طرح خانقاہ ِ چشت میں داخل ہوا۔

آج خلا ف معمول اس کے قدموں میں ہلکی سی بھی لرزش نہیں تھی آج وہ پورے ہوش میں تھاحاضرین مجلس اسے حیرت سے دیکھ رہے تھے کہ شاہ دلنواز بو لے وہ دیکھو اللہ کا دوست آگیا پھر وہ ہندو لپک کر مسیحا چشت کے قدموں سے لپٹ گیا بو سے لیتے ہوا بو لا میرے ما لک غلام حاضر ہے میں نے پو ری کو شش کی بھا گنے کی لیکن میری سوچ خوابوں پر آپ کی ہی حکومت ہے مجھے اپنے در کی غلامی عطا کریں درباری بنا لیں آپ کے قدموں کی خاک میرے لیے تاج شاہی ہے شاہ دلنواز نے اٹھا یا گلے سے لگا یا اور ہندو کی زبان سے کلمہ حق جاری کر دیا پھر اس نے شراب کے برتن توڑ دئیے ساری دولت بندگان خدا میں بانٹ دی اور کہا شاہ اجمیر کی گدائی ہی میری دولت ہے نور اسلام باطن تک اتر گیا دن رات غلاموں کی طرح خواجہ جی کے اطراف میں رہتا خواجہ پاک آرام کا کہتے تو کہتا آپ کا دیدار ہی میرا آرام ہے آپ کو دیکھتے دیکھتے میری آنکھیں پتھرا جائیں یہی میری پہلی اور آخری خواہش ہے پھر نگاہِ درویش نے اسے اکسیر بنا دیا اسے وہ نگا ہ عطا ہو ئی کہ جسے دیکھ لیتا اسے لو ہے سے سونے میں بد ل دیتا دن رات مر شد کی خدمت عبادت مجا ہدے میں گزاریں کثافت لطافت میں بدلی پھر اہل اجمیر نے اسے صاحب نعمت ہو تے دیکھا نظر بھر کر جسے بھی دیکھ اسے نور حق سے نہلا دیا شہنشاہ ِ اجمیر غریب نواز نے ہزاروں ایسے سیاہ کا روں کو نیکو کاروں میں شامل کیا اِس لیے آپ کو بندہ غریب نواز کہا جاتا ہے۔
Prof Muhammad Abdullah Khan Bhatti

تحریر : پروفیسر محمد عبداللہ بھٹی
ای میل: help@noorekhuda.org
فون: 03004352956
ویب سائٹ: www.noorekhuda.org
فیس بک آفیشل پیج: www.fb.com/noorekhuda.org

Share this:
Muhammad Ali Sadpara
Previous Post ساجد سدپارہ نے کے ٹو پر لاپتا والد محمد علی سدپارہ کی موت کی تصدیق کر دی
Next Post رنویر سنگھ کو ایوارڈ ملنے پر شاہد کپور غصے میں آپے سے باہر ہو گئے
Ranveer Singh, Shahid Kapoor

Related Posts

Green Line Appears on Paris Streets Ahead of 2026 Half Marathon

پیرس میں سبز لکیر: شہر کی سڑکوں پر نصف میراتھن کا راستہ نمایاں

March 7, 2026
Model's Street Photo Shoot Halted by Police During Paris Fashion Week

فیشن ویک کے دوران ماڈل کی پولیس کے ساتھ ’وائرل‘ گفتگو، ’کیا یہ تمہاری ماں کی سڑک ہے؟‘

March 7, 2026
France's Eurovision Entry Monroe Unveils "Regarde!" Song and Video

یوروویژن 2025: فرانس کی نمائندہ مونرو نے اپنا گانا ’ردگارڈے!‘ جاری کر دیا

March 7, 2026
Ukraine to Deploy Troops to Middle East, Aiding US Against Iranian Drones

امریکی درخواست پر یوکرین ایران کے ڈرونز سے نمٹنے کے لیے مشرق وسطیٰ میں فوج بھیجے گا

March 7, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.