geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
October 18, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Six Autumn Escapes in France You Can Reach Without a Carفرانس میں بغیر گاڑی کے خزاں کی سیر: چھ خوبصورت مقامات جہاں پبلک ٹرانسپورٹ سے پہنچا جا سکتا ہے
    • The Spoon Revolution: Why a Growing Community Is Ditching the Forkچمچ بمقابلہ کانٹا: کھانے کی میز پر خاموش انقلاب کیوں برپا ہے؟
    • Drought and Heatwaves Halve Ardèche Chestnut Harvest as Europe Braces for Price Risesخشک سالی اور گرمی کی لہروں نے فرانس میں شاہ بلوط کی فصل کو تباہ کر دیا
    صحت و تندرستی
    • Six Autumn Escapes in France You Can Reach Without a Carفرانس میں بغیر گاڑی کے خزاں کی سیر: چھ خوبصورت مقامات جہاں پبلک ٹرانسپورٹ سے پہنچا جا سکتا ہے
    • The Spoon Revolution: Why a Growing Community Is Ditching the Forkچمچ بمقابلہ کانٹا: کھانے کی میز پر خاموش انقلاب کیوں برپا ہے؟
    • Salt Stomping: TikTok's Viral Sleep Hack That Experts Say Doesn't Workسالٹ اسٹامپنگ: کیا نمک پر چلنا واقعی نیند کو بہتر بناتا ہے؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Justice Takes the Wheel: French Electro Duo to Score GTA VI Soundtrackجسٹس فرانسیسی الیکٹرو جوڑی جی ٹی اے 6 کی ساؤنڈ ٹریک تیار کرے گی
    • Drought and Heatwaves Halve Ardèche Chestnut Harvest as Europe Braces for Price Risesخشک سالی اور گرمی کی لہروں نے فرانس میں شاہ بلوط کی فصل کو تباہ کر دیا
    • Salt Stomping: TikTok's Viral Sleep Hack That Experts Say Doesn't Workسالٹ اسٹامپنگ: کیا نمک پر چلنا واقعی نیند کو بہتر بناتا ہے؟
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Justice Takes the Wheel: French Electro Duo to Score GTA VI Soundtrackجسٹس فرانسیسی الیکٹرو جوڑی جی ٹی اے 6 کی ساؤنڈ ٹریک تیار کرے گی
    • Ukraine's Drone Campaign Against Russian Data Centers Rattles Kremlin's Digital Infrastructureیوکرین کے ڈرون حملے: روسی ڈیٹا سینٹرز پر نئی جنگ کا محاذ
    • Sophie Adenot Returns to Earth After Record-Breaking 235 Days in Spaceسوفی ایڈینو کا ریکارڈ مشن: 235 دن بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر گزارنے کے بعد واپسی کا سفر شروع
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

بحریہ کی کثیر القومی امن مشقوں کا آغاز

February 9, 2019 4 1 min read
Navy Peace Exercise
Share this:

Navy Peace Exercise

تحریر : رانا اعجاز حسین چوہان

گہرے پانیوں میں موجود رہ کر پاک سرزمین کی حفاظت کرنے والی پاک بحریہ نے 2007 ء سے کثیر القومی امن مشقوں کے انعقاد کا آغاز کیا تھا جو ہر دو سال بعد منعقد ہوتی ہیں۔ پاک بحریہ کی چھٹی کثیر القومی امن مشقیں رواں ماہ کراچی میں منعقد ہورہی ہیں، جس کا مرکزی عنوان ”امن کے لیے متحد ”رکھا گیا ہے۔ اس میںرواں سال چین ، روس، امریکہ ، جاپان اور برطانیہ سمیت 46سے زائد ملکوں کی فورسز اور مبصرین اپنے بحری اثاثوں کے ساتھ متحدہورہے ہیں۔ جہاں عالمی بحری افواج امن کی غرض سے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو کر مشترکہ آ پریشنز کرنے اور تجربات کا تبادلہ کریں گی۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق یہ مشق میری ٹائم تعاون کو مستحکم کرنے ، محفوظ میری ٹائم ماحول کو فروغ دینے اور علاقائی اور عالمی بحری امن و استحکام کے قیام میں اہم کردار ادا کرے گی۔امن مشق بحری سفارتکاری ، علاقائی بحری سلامتی، تعاون اور اشتراک میں مدد گار، اور باہمی تجربات سے استفادہ کرنے سمیت تمام چیلنجزسے نمٹنے،خطرات کیخلاف مشترکہ آپریشنز کی استعداد کاراور جوابی کارروائیوں کی صلاحیتوں میں اضافے کی کلیدی اہمیت کی حامل ہوگی۔ بندرگاہوں کے تحفظ ، کھلے سمندر میں خطرات سے نمٹنے اور امدادی آپریشنز کیلئے مشترکہ مشقیں بھی کی جائیں گی۔ مشقوں کا آغازانٹرنیشنل میری ٹائم کانفرنس سے ہوگا۔ اور پاک بحریہ کی امن مشقوں کے پرومو میں گزشتہ تمام امن مشقوں میں ہونے والے سرگرمیوں کو بھی نمایاں کیا گیا ہے۔

پاک بحریہ کے زیر اہتمام ہر دوسال کے بعد اتحادی ممالک کے ساتھ ملکر امن مشقوں کے انعقاد کا مقصد سمندری خطرات و دہشت گردی سے نمٹنے کی صلاحیتوں کے مظاہرے کے ساتھ ساتھ شرکاء کو امن و استحکام کے فروغ کے لیے اپنی صلاحیتوں میں اضافے کے لئے ایک پلیٹ فارم فراہم کرنا ہوتا ہے۔ بحیرہ عرب میں جاری ان عظیم الشان مشقوں میں پا کستان سمیت46 ممالک شرکت کررہے ہیں۔ بحری مشقوں میں آسٹریلیا، چین، انڈونیشیا، ترکی، جاپان، ملائیشیا، مالدیپ، سری لنکا، امریکہ، سعودی عرب، برطانیہ، متحدہ عرب امارات، ایران، روس، آذربائیجان، بحرین، بنگلہ دیش، برازیل،ڈنمارک، مصر، فرانس، اٹلی، قازقستان، کویت، مراکش، میانمار، نائجیریا، شمالی سوڈان، اومان، فلپائن، پولینڈ، قطر اور جنوبی افریقہ کے فوجی دستے بحری اثاثوں کے ساتھ شریک ہیں۔ بلاشبہ امن مشقوں کے ذریعہ پاک بحریہ نے سمندری حدود میں ایک پل کا کردار ادا کرتے ہوئے مشرق اور مغرب کی بحری افواج کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا ہے۔

یقینا امن 2019 ء مشقوں کے دوران قائم ہونے والے روابط اور حاصل شدہ تجربا ت شریک ممالک کے باہمی تعاون میں اضافے کا باعث اوربحری افواج کے کثیر القومی ماحول میں آپریشنز کے انجام دینے کی صلاحیتوں میں اضافے کا باعث بنیںگے۔ کھلے سمندر میںبحری قذاقوں، اسلحے، انسانوں اور منشیات کی سمگلنگ وغیرہ کی صورتحال نے عالمی امن کی صورتحال کو خطرات سے دوچار کر رکھا ہے، اس صورتحال میں میر ی ٹائم سکیورٹی چیلنجز کثیرالقومی توجہ و یکجہتی کا تقاضا کرتے ہیں۔ پاکستان کو اسکے محل وقوع کے باعث کئی میری ٹائم چیلنجز کا سامنا ہے، دنیا کے تین اہم خطوں مشرق وسطی، سینٹرل ایشیاء اور جنوبی ایشیاء کے سنگم پر واقع اور انرجی گلوبل ہائی وے خلیج عمان اور آبنائے ہرمز کی قربت کی وجہ سے پاکستان خصوصی اہمیت کا حامل ہے جبکہ اسکے ساتھ ساتھ پاک چین اقتصادی راہداری اور گوادر بندرگاہ کے آپریشنل ہونے کے بعد شمالی بحیرہ عرب میںسمندری سرگرمیاں کئی گنا بڑھنے کا قوی امکان ہے۔

علاقائی میری ٹائم تحفظ کیلئے پاک بحریہ نے اپنے اتحادیوں کے ساتھ روابط کو مضبوط کیا ہے اور بین الاقوامی سطح پر اپنی کاوشوں سے سمندری تجارت کے تحفظ کو بھی یقینی بنایا ہے۔ پاک بحریہ کے جہاز شمالی بحیرہ عرب کے ساتھ ساتھ خلیج عدن کے پانیوں میں بھی عالمی سمندری تجارت کو یقینی بنارہے ہیں۔ سی پیک منصوبہ کی خاص طورپر سمندری حدود میں اہمیت ہے، جس سے پاکستان کی جغرافیائی اہمیت بڑھ گئی ہے۔ سمندری راستوں پر بڑھتے ہوئے انحصار اور معاشی فوائد کی وجہ سے اس بات کی ضرورت ہے کہ سمندر کے اندر محفوظ ماحول کو برقرار رکھاجائے۔

بحرہند میں بحری سکیورٹی کے چیلنجز کے پیش نظربحری افواج کے درمیان تعاون لازمی ہو چکا ہے تاکہ خطرات کا سدباب کیا جائے۔ پاکستان بحیرہ عرب میں سمندری سفر کو محفوظ بنانے اور قانونی سمندری نظم کو برقرار رکھنے اور آزادانہ سمندری نقل و حرکت کو یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہے۔ بلاشبہ یہ مشقیں اس بحر ہند کو دہشت گردی، سمگلنگ اور دیگر خرابیوں سے پاک رکھنے کیلئے منعقد کی جا رہی ہیں ، جبکہ پاکستان کے کسی بھی ملک کیخلاف کبھی جارحانہ عزائم نہیں رہے۔

پاکستان میں عالمی فوجی مشقوں کا مقصد اپنے دفاع کو اس دشمن کے مقابلے میں مضبوط کرنا ہے جو روایتی و غیرروایتی اسلحہ و بارود کے انبار لگا رہا ہے۔بھارت کا رویہ ہمیشہ سے پاکستان کیخلاف جارحانہ رہا ہے لیکن ہماری بحریہ مضبوط اور سمندر پر حاوی جبکہ ہمارے دیگر ممالک کے ساتھ انتہائی خوشگوار اور مضبوط ہیں۔
Rana Aijaz Hussain

تحریر : رانا اعجاز حسین چوہان

ای میل:ranaaijazmul@gmail.com
رابطہ نمبر:03009230033

Share this:
Defense Budget
Previous Post دفاعی بجٹ بڑھانے کا عندیہ: کیا سماجی ترقی متاثر ہو گی؟
Next Post لندن کے مہنگے علاقوں میں علیم خان کے 4 اپارٹمنٹس کا انکشاف
Aleem Khan

Related Posts

Six Autumn Escapes in France You Can Reach Without a Car

فرانس میں بغیر گاڑی کے خزاں کی سیر: چھ خوبصورت مقامات جہاں پبلک ٹرانسپورٹ سے پہنچا جا سکتا ہے

October 17, 2026
The Spoon Revolution: Why a Growing Community Is Ditching the Fork

چمچ بمقابلہ کانٹا: کھانے کی میز پر خاموش انقلاب کیوں برپا ہے؟

October 17, 2026
Strasbourg to Deploy Airport-Style Security Scanners at Christmas Market for the First Time

اسٹراسبرگ کرسمس مارکیٹ میں پہلی بار سیکیورٹی گیٹ نصب کیے جائیں گے

October 17, 2026
Johannesburg Lions Lock Hyron Andrews Dies at 31 on Eve of Champions Cup Clash

جنوبی افریقی رگبی کھلاڑی ہائرون اینڈریوز فرانس کے ہوٹل میں انتقال کر گئے

October 17, 2026

Popular Posts

1 Vladimir Putin

امریکی میزائل تجربے کا جواب دیا جائے، پوٹن کی ہدایات

2 Imad Wasim

قومی کرکٹر عماد وسیم بھی رشتہ ازدواج میں منسلک

3 Meeting

انجینئر افتخار چودھری نے ریاٹرڈ جرنیل ڈاکٹر محمد مصطفی الجہنی سے ملاقات کی

4 Shah Mahmood Qureshi - António Guterres

شاہ محمود قریشی اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے درمیان رابطہ طے پا گیا

5 Khamisani Socail Welfare Trust

محمد سلیم خمیسانی کا سیفی ویلفیئر سوسائٹی کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد

6 Indian Army in Kashmir

کرفیو اور لاک ڈاؤن کے باوجود ہزاروں کشمیریوں کا بھارت کیخلاف مظاہرہ

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.