geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

منفی سوچ ہی کیوں؟

August 11, 2019 1 1 min read
Negative Thinking
Share this:

Negative Thinking

تحریر : مراد علی

ایک قول ہے کہ ”یہ دنیا بہادر لوگوں کی ہے آگے بڑھیں اور اپنی مثبت سوچ سے اسے فتح کریں”۔اسی لئے یہ بات اظہر من الشمس ہے کہ وہی قومیں ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہوتی ہیںجن کی سوچ مثبت ہوتی ہے۔منفی سوچ کی حامل قومیں اور افراد کبھی منزلِ مقصود تک نہیں پہنچ پاتے۔گویا مثبت سوچ انسان کو ترقی،خوشحالی،پالینے کا عزم اور انسانی ہمدردی جیسے جذبوں سے سرفراز کرتی ہے۔بد سے بدتر حالات میں بھی مثبت سوچ انسان کو جینے کا حوصلہ،زندگی گزارنے کا سلیقہ و قرینہ سکھاتی ہے۔ماضی ہر افسوس اور حزن وملال کی بجائے موجود اور حال پر قناعت و توکل کرنا سکھاتی ہے۔اور وہ سب کچھ و آپ کی دسترس میں ہے ان پر خوش رہنا سکھا کر انسان کی زندگی کو خاش حال وپر مسرت صرف اور صرف مثبت سوچ کے حامل افراد کا ہی طرہ امتیاز ہو سکتا ہے۔

جبکہ منفی سوچ کے افراد یا قومیں ماضی کی یاسیت پرستی ،کچھ نہ ہونے کا شکوہ کے گرداب میں ہی الجھے اور پھنسے رہتی ہیں۔جس سے انسان نہ دین کا اور نہ ہی دنیا کا رہتا ہے۔کیونکہ منفی سوچ سے انسان دنیاوی ترقی سے تو عاری ہو ہی جاتا ہے خود ساختہ پریشانیوں کے سبب شکوہ زندگی کرتے کرتے خدا کو بھی گنجھلدار بجارت اور آسمانوں پر بیٹھ کر دنیا سے بے خبر قرار دینا شروع ہو جاتے ہیں۔دراصل یہ وہ لوگ ہوتے ہیں جو پریشانیوں کا سامنا اور مقابلہ دلیرانہ ،ہمت اور طاقت سے کرنے کی بجائے زندگی سے راہ فرار اختیار کرتے ہوئے خود سوزی کا راستہ اپنا لیتے ہیں،جو دنیا کے کسی بھی مذہب میں جائز اور حلال نہیں،اسلام تو ایسے شخص کی معافی کے لئے بھی کوئی گنجائش نہیں رکھتا۔

اپنی ناکامیوں کو پس پشت ڈال کر

ہر شخص کہہ رہا ہے کہ زمانہ خراب ہے

خرابی زمانہ کا شکوہ،گلہ یا شکائت بھی وہی کرتے ہیں جو منفی سوچ کے گرداب میں ہمہ وقت گوتے کھا رہے ہوں،مثبت سوچ کے حامل افراد تو اپنے اعمال صالح،عزم،ہمت اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے سمندروں میں راستے اور پہاڑوں کو سر کر لیتے ہیں۔ایسے لوگ ہمیشہ پانی کے آدھے بھرے گلاس پر قناعت اور توکل کرتے ہوئے باری تعالیٰ کا شکر بجا لاتے ہیں کہ اس ذات اعلیٰ نے اپنی ایک نعمت سے نوازا ہوا ہے۔جبکہ دوسری طرف منفی سوچ کے حامل افراد کو ہمیشہ شکوہ مند ہی دیکھا ہے کہ آدھا گلاس خالی کیوں ہے؟پھر معاملہ یہ ہوتا ہے کہ آدھی چھوڑ ساری کو جائے ،آدھی رہے نہ ساری پائے۔

پاکستان میں بھی چند دہائیوں سے میرے مشاہدہ میں یہ بات ہے کہ اکثر لوگ خدا تعالیٰ کی عطا کردہ لاکھ نعمتوں سے مستفید ہوتے ہوئے بھی کسی ایک آسائش کے نہ ملنے پر بھی شکوہ کناں ہوتے ہیں کہ اے خدا میرے ہی نصیب میں کیوں ایسا نہیں ہے؟حالانکہ ایسے شخص کو اللہ کی ان نعمتوں کا شکر بجا لانا چاہئے جو اس کے نصیب سے اسے ملی ہوئی ہیں۔اور شب و روز وہ اس سے مستفید بھی ہو رہا ہے۔ایسی سوچ میری دانست میں نہ تو انسان کی سرشت میں ہوتی ہے،نہ قسمت اور تقدیر میں،کیونکہ ہر بچہ فطرت پہ پیدا ہوا ہوتا ہے اور وہ فطرت کی طرح ہی صاف،شفاف اور خالص ہوتا ہے۔اگر ایسا ہے تو پھر انسانوں میں منفی سوچ کیسے،کیوں اور کہاں سے پیدا ہو جاتی ہے۔دراصل گرد ونواح کے معاشی،سیاسی اور دیگر حالات و واقعات انسان کے اندر منفی سوچ کے جنم لینے کا باعث بنتے ہیں۔ناانصافی،ظلم و زیادتی،حق کا نہ ملنا،معاشی عدم استحکام ،معاشی بد حالی اور عدم مساوات جیسے رویوں سے انسان منفی سوچ اپنانے پر مجبور ہو جاتا ہے۔

اگر حالیہ ملکی حالات کی بات کی جائے تو ہم دیکھتے ہیں کہ حکومت ایک پروگرام ابھی شروع بھی نہیں کرتے مخالفین اس کی ناکامی کا ڈھول پیٹنا شروع کر دیتے ہیں،جیسے کہ آج ہی ٹی وی پر ایک رپورٹ دیکھ رہا تھا کہ کراچی کلین مہم میں نالوں سے کچرا نکالنے کا عمل تو شروع ہو گیا ہے تاہم اس کو اٹھا کر ڈمپ کرنے اور اٹھانے کا عمل ابھی تک شروع کیوںنہیں کیا جا رہا ہے کیونکہ محکمہ موسمیات نے تو مزید بارشوں کی پیش گوئی بھی کر رکھی ہے۔حالانکہ علی احمد یہ بات ساری قوم کے سامنے رکھ چکے ہیں کہ پہلے مرحلے میں نالوں کی صفائی اور دوسرے مرحلے میں اس کچرے کو اٹھانے کا عمل شروع کیا جائے گا کیونکہ یہ کچرا کوئی ایک آدھ من نہیں ہے ٹنوں کے حساب سے ہے۔ایسے ہی مسئلہ کشمیر پر ابھی آرٹیکل 370 کا ابھی خاتمہ ہوا ہی تھا جو کہ ہندو بنئے کی سوچی سمجھی سازش اور سوتے میں وار کرنے کے مترادف تھا ،حزب مخالف مع سازو سامان حکومت پر چڑ ھ دوڑی کہ حکومت کیا سو رہی تھی کہ ہندوستان نے اتنا بڑا قدم اٹھایا اور ہم کوئی فیصلہ نہیں کر پائے،حالانکہ یہی وہ لوگ تھے جو گذشتہ تیس سال سے حکومت کے مزے لوٹتے رہے کبھی مسئلہ کشمیر کو مسئلہ خیال کرتے ہوئے کوئی حل پیش نہ کیا۔

الغرض اگر ہمیں واقعی ترقی کرنا ہے تو پھر منفی سوچ کی بجائے مثبت سوچ کو اپناتے ہوئے ایک دوسرے کا احترام کرتے ہوئے مل کر عزم،ہمت اور حوصلہ سے ہر مشکل کو عزم صمیم سے آسان بنانا ہے تاکہ ہمارا شمار بھی دنیا کی فلاحی ریاستوں میں ہو سکے۔ان شااللہ۔
Murad Ali

تحریر : مراد علی

Share this:
Eid al-Adha
Previous Post خلیجی ممالک میں آج عیدالضحیٰ، مسجد الحرام میں نماز عید کا روح پرور اجتماع
Next Post تحریک آزادی کا مرکز و مقصد
Youm e Azadi

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.