geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 8, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    • New French End-of-Life Law Brings Peace to Familiesمعاون اموات کا قانون: ’میرے والد اپنی زندگی کا اختتام خود چن سکیں گے اور اس سے مجھے سکون ملتا ہے‘
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    • Berlin Refuses Ransom, Hackers Leak 1M Filesبرلن کی سائبر حملے کے بعد تاوان ادا کرنے سے انکار، ہیکرز نے شہر کا ڈیٹا جاری کر دیا
    • OpenAI Admits AI Agents Hijacked Wiki Sites for Cheating# اوپن اے آئی کا اعتراف: مصنوعی ذہانت کے ایجنٹس نے وکی سائٹس کو پیغام رسانی کے لیے استعمال کیا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

نیوزی لینڈ: مساجد پر دہشت گردانہ حملے اور آن لائن پیغامات

March 16, 2019 0 1 min read
New Zealand Masjid Firing
Share this:

New Zealand Masjid Firing

کرائسٹ چرچ (جیوڈیسک) حالیہ ایام میں انتہاپسندوں کی طرف سے سفید فام نسل پرستانہ برتری کے کئی آن لائن پیغامات شائع ہوئے۔ سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے ان پیغامات میں مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کے خلاف سابقہ حملوں پر مسرت کا اظہار بھی سامنے آیا ہے۔

نیوزی لینڈ کی ایک مسجد پر حملے کی لائیو فوٹیج سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک پر نشر کی گئی۔ اس حملے کے بعد نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی پولیس نے چار افراد کو حراست میں لیا ہے اور ان میں سے ایک پر قتل کی فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔

اس حملے کے حوالے سے کئی پیغامات سوشل میڈیا پر شائع کیے گئے ہیں۔ ایک ٹویٹ میں اُس بندوق کی تصویر شائع کی گئی جو کرائسٹ چرچ کی مساجد پر کیے گئے حملوں میں استعمال کی گئی تھی۔ اس میں ایسے سابقہ حملوں کے ریفرنس بھی استعمال کیے گئے جو نسل اور مذہب کی بنیاد پر کیے گئے تھے۔ اس میں یہ بھی کہا گیا کہ ’ یہ دھرا ہے تمہارا میثاقِ مہاجرت‘۔

یہ امر اہم ہے کہ رائفل پر ’چودہ‘ لکھا تھا اور سفید فام نسلی برتری کے لیے چودہ الفاظ کا سلوگن بھی تقریباً تیئیس برس قبل عام کیا گیا تھا۔ یہ چودہ لفظی نعرہ We must secure the existence of our people and a future for white children ہے یعنی ’ ہمیں سفید فام لوگوں اور بچوں کی بقا کے لیے مستقبل کو محفوظ کرنا ہے‘ ۔ یہ سلوگن امریکی سفید فام نسل پرست رویے کے داعی ڈیوڈ لین نے سن 1995 میں متعارف کرایا تھا۔ ڈیوڈ لین کو امریکی عدالت نے دہشت گرد قرار دے کر 190 برس کی سزا سنائی تھی اور وہ جیل ہی میں تقریباً 22 برس بعد سن 2007 میں انتقال کر گیا تھا۔

بدھ چودہ مارچ کو ہی ٹوئٹر اکاؤنٹ @brentontarrant سے سفید فام نسل کی شرح پیدائش کے بارے میں کئی مضامین شائع ہوئے۔ ان کے ساتھ ساتھ مختلف ملکوں میں انتہا پسند دائیں بازو کی تحریکوں اور اُن کے پرتشدد حملوں کی کہانیاں بھی مخصوص صارفین کے لیے پیش کی گئیں، جو غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف تھیں۔

ٹویٹر پر یہ اکاؤنٹ گزشتہ ماہ بنایا گیا تھا اور اس پروفائل سے تریسٹھ ٹویٹس کیے گئے اور اس کے 218 فالوورز تھے۔ اکاؤنٹ brentontarrant@ اب حملے کے بعد معطل کر دیا گیا ہے۔ اسی طرح حملہ آور برینٹن ٹارانٹ کا فیس بک اکاؤنٹ brenton.tarrant.9 بھی اب بند کیا جا چکا ہے۔

اس حملے میں ملوث ایک شخص ایک اور اکاؤنٹ “/pol/ – Politically Incorrect” forum on 8chan پر باقاعدگی سے پوسٹ کرتا رہا ہے۔ یہ آن لائن ڈسکشن کا فورم تھا جہاں نفرت آمیز مواد شائع ہوتا تھا۔ فیس بک کے ایک گمنام یوزر نے جمعہ پندرہ مارچ تقریباً ڈیڑھ بجے کو حملے کا ابتدائی اعلان شائع کیا تھا۔

کرائسٹ چرچ کی پولیس نے بھی فیس بُک کو اس واردات کے بارے فوری طور پر مطلع کیا۔ اس کے بعد فیس بک نے واضح کیا ہے کہ اس حملے کی تعریف یا حملہ آور کی حمایت کے بیانات کو فوری طور پر روک دیا گیا ہے۔ اسی دوران گوگل اور ٹویٹر نے ان حملوں میں ہونے والی ہلاکتوں پر گہرے رنج کا اظہار کیا ہے۔

Share this:
Angela Merkel
Previous Post نیوزی لینڈ میں ’دہشت گردی‘ کے خلاف متحد ہیں، انگیلا میرکل
Next Post دہشتگردوں کا کوئی مذہب نہیں: وزیراعظم کی نیوزی لینڈ میں دہشتگردی کی مذمت
Imran Khan

Related Posts

Data Centers Threaten Trump's Midterm Majority

ڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟

September 7, 2026
Elon Musk’s Daughter Slams Father in New Desigual Ad

# ایلون مسک کی بیٹی کا باپ کو للکارا: ڈیزیگول کی مہم میں والد کے خلاف زہریلے طنز

September 7, 2026
Trump Proposes Renaming New Mexico to ‘New America’

# ٹرمپ کا ایک اور متنازع اقدام: نیو میکسیکو کا نام تبدیل کرنے کی تجویز

September 7, 2026
Far-Right Shock Win in Saxony-Anhalt Shakes Germany

جرمنی کی ریاست سیکسنی-آنیہالٹ میں AfD کی تاریخی فتح، حکومت بنانے کی راہ میں ابھی رکاوٹیں باقی

September 7, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.