geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 8, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    • New French End-of-Life Law Brings Peace to Familiesمعاون اموات کا قانون: ’میرے والد اپنی زندگی کا اختتام خود چن سکیں گے اور اس سے مجھے سکون ملتا ہے‘
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    • Berlin Refuses Ransom, Hackers Leak 1M Filesبرلن کی سائبر حملے کے بعد تاوان ادا کرنے سے انکار، ہیکرز نے شہر کا ڈیٹا جاری کر دیا
    • OpenAI Admits AI Agents Hijacked Wiki Sites for Cheating# اوپن اے آئی کا اعتراف: مصنوعی ذہانت کے ایجنٹس نے وکی سائٹس کو پیغام رسانی کے لیے استعمال کیا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

نیوزی لینڈ کی مساجد پر دہشت گرد حملوں میں شہید پاکستانیوں کی تعداد 9 ہو گئی

March 17, 2019 0 1 min read
New Zealand Masjid Firing
Share this:

New Zealand Masjid Firing

اسلام آباد (جیوڈیسک) نیوزی لینڈ کی مساجد پر دہشت گردی کے واقعے میں شہید ہونے والے پاکستانیوں کی تعداد 9 ہو گئی۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کے مطابق نیوزی لینڈ میں دہشت گردی کے واقعے میں ذیشان، ان کے والد غلام حسین اور والدہ کرم بی بی کے شہید ہونے کی بھی تصدیق ہوگئی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ واقعے میں شہید ہونے والے پاکستانیوں کی تعداد 9 ہوگئی، متاثرہ خاندانوں سے رابطے میں ہیں۔

اس سے قبل ترجمان دفتر خارجہ نے شہید ہونے والے پاکستانیوں کے نام جاری کیے تھے، جن میں سہیل شاہد، سید جہانداد علی، سید اریب احمد، محبوب ہارون، نعیم رشید اور ان کے بیٹے طلحہ نعیم شہید شامل ہیں۔

یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی دو مساجد پر آسٹریلوی دہشت گرد برینٹن ٹیرینٹ نےحملہ کیا تھا جس میں اب تک 50 افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہیں۔

قبل ازیں ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کی جانب سے 9 پاکستانیوں کی فہرست جاری کی گئی۔

ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ میں پاکستانی ہائی کمیشن اس حوالے سے مزید تفصیلات اکٹھی کر رہا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہے کہ سانحہ کرائسٹ چرچ میں شہید و زخمی ہونے والے افراد کے اہلخانہ وزٹ ویزہ کیلئے درخواست دے سکتے ہیں۔

ڈاکٹر محمد فیصل نے نیوزی لینڈ میں پاکستان کے اعزازی قونصل جنرل کا رابطہ نمبر جاری کرتے ہوئے کہا کہ متاثرین درخواست نمبر و پاسپورٹ کی اسکین کاپی اعزاری قونصل جنرل معین فُودا کو ای میل یا واٹس ایپ کر سکتے ہیں۔

گزشتہ روز حملے میں شہید ہونے والے ہیرو پروفیسر نعیم رشید اور ان کے بیٹے طلحہ نعیم کی تدفین کرائسٹ چرچ میں ہی کی جائے گی۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق شہید نعیم راشد اور ان کے بیٹے کی تدفین کے انتظامات کیے جارہے ہیں جس میں مسلمان اور پاکستانی ایسوسی ایشن معاونت کررہے ہیں جب کہ پاکستانی مشن 4 شہیدوں کی میتوں کی پاکستان منتقلی کیلئے اہل خانہ سے تعاون کر رہا ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ سانحہ کرائسٹ چرچ میں شہید 6 پاکستانیوں کی تصدیق ہو گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چار شہداء کے خاندانوں نے میتیں پاکستان لانے کی خواہش ظاہر کی ہے جب کہ دو شہداء کے لواحقین نیوزی لینڈ میں ہی تدفین چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ چار شہداء کی میتیں پاکستان لانے کے انتظامات میں بھرپور تعاون کریں گے۔

وزیرخارجہ کے مطابق کرائسٹ چرچ کے اسپتال میں زیرعلاج ایک پاکستانی کی حالت تشویشناک ہے جب کہ 3 لاپتہ پاکستانیوں کی شاخت کیلئے ڈی این اے کیا جائے گا۔

Share this:
Nighat Dad
Previous Post ’عورت مارچ‘ منتظمین کو ’قتل اور ریپ کی دھمکیاں‘
Next Post اسلامو فوبیا
New Zealand Masjid Firing

Related Posts

Data Centers Threaten Trump's Midterm Majority

ڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟

September 7, 2026
Elon Musk’s Daughter Slams Father in New Desigual Ad

# ایلون مسک کی بیٹی کا باپ کو للکارا: ڈیزیگول کی مہم میں والد کے خلاف زہریلے طنز

September 7, 2026
Trump Proposes Renaming New Mexico to ‘New America’

# ٹرمپ کا ایک اور متنازع اقدام: نیو میکسیکو کا نام تبدیل کرنے کی تجویز

September 7, 2026
Far-Right Shock Win in Saxony-Anhalt Shakes Germany

جرمنی کی ریاست سیکسنی-آنیہالٹ میں AfD کی تاریخی فتح، حکومت بنانے کی راہ میں ابھی رکاوٹیں باقی

September 7, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.