geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
October 18, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Six Autumn Escapes in France You Can Reach Without a Carفرانس میں بغیر گاڑی کے خزاں کی سیر: چھ خوبصورت مقامات جہاں پبلک ٹرانسپورٹ سے پہنچا جا سکتا ہے
    • The Spoon Revolution: Why a Growing Community Is Ditching the Forkچمچ بمقابلہ کانٹا: کھانے کی میز پر خاموش انقلاب کیوں برپا ہے؟
    • Drought and Heatwaves Halve Ardèche Chestnut Harvest as Europe Braces for Price Risesخشک سالی اور گرمی کی لہروں نے فرانس میں شاہ بلوط کی فصل کو تباہ کر دیا
    صحت و تندرستی
    • Six Autumn Escapes in France You Can Reach Without a Carفرانس میں بغیر گاڑی کے خزاں کی سیر: چھ خوبصورت مقامات جہاں پبلک ٹرانسپورٹ سے پہنچا جا سکتا ہے
    • The Spoon Revolution: Why a Growing Community Is Ditching the Forkچمچ بمقابلہ کانٹا: کھانے کی میز پر خاموش انقلاب کیوں برپا ہے؟
    • Salt Stomping: TikTok's Viral Sleep Hack That Experts Say Doesn't Workسالٹ اسٹامپنگ: کیا نمک پر چلنا واقعی نیند کو بہتر بناتا ہے؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Justice Takes the Wheel: French Electro Duo to Score GTA VI Soundtrackجسٹس فرانسیسی الیکٹرو جوڑی جی ٹی اے 6 کی ساؤنڈ ٹریک تیار کرے گی
    • Drought and Heatwaves Halve Ardèche Chestnut Harvest as Europe Braces for Price Risesخشک سالی اور گرمی کی لہروں نے فرانس میں شاہ بلوط کی فصل کو تباہ کر دیا
    • Salt Stomping: TikTok's Viral Sleep Hack That Experts Say Doesn't Workسالٹ اسٹامپنگ: کیا نمک پر چلنا واقعی نیند کو بہتر بناتا ہے؟
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Justice Takes the Wheel: French Electro Duo to Score GTA VI Soundtrackجسٹس فرانسیسی الیکٹرو جوڑی جی ٹی اے 6 کی ساؤنڈ ٹریک تیار کرے گی
    • Ukraine's Drone Campaign Against Russian Data Centers Rattles Kremlin's Digital Infrastructureیوکرین کے ڈرون حملے: روسی ڈیٹا سینٹرز پر نئی جنگ کا محاذ
    • Sophie Adenot Returns to Earth After Record-Breaking 235 Days in Spaceسوفی ایڈینو کا ریکارڈ مشن: 235 دن بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر گزارنے کے بعد واپسی کا سفر شروع
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

شمالی کوریا جوہری تجربات جاری رکھے ہوئے ہے: نیا انکشاف

March 7, 2019 1 1 min read
North Korea - Nuclear Experiments
Share this:

North Korea - Nuclear Experiments

پیانگ یانگ (جیوڈیسک) شمالی کوریا نے اپنی ایک میزائل تجربہ گاہ کی تعمیر دوبارہ شروع کردی ہے جب کہ امریکہ نے خبردار کیا ہے کہ وہ پیانگ یانگ پر مزید اقتصادی پابندیاں عائد کرنے سے دریغ نہیں کرے گا۔

جنوبی کوریا کے خبر رساں ادارے “یون ہاپ”اور دو امریکی تھنک ٹینکس نے گزشتہ روز دعویٰ کیا ہے کہ نئی سیارتی تصاویر میں تونگ چانگ ری کے علاقے میں واقع سوہائی سیٹلائٹ لانچنگ اسٹیشن پر تعمیرات ہوتی دیکھی جاسکتی ہیں۔

یاد رہے کہ یہ وہی تجربہ گاہ ہے جسے شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن اور امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان گزشتہ سال جون میں ہونے والی ملاقات کے بعد شمالی کوریا کی حکومت نے غیر فعال کرنا شروع کردیا تھا۔

نئی تصاویر کے مطابق، تجربہ گاہ کا لانچ پیڈ 16 فروری سے دو مارچ کے دوران دوبارہ تعمیر کردیا گیا ہے اور تصاویر سے لگ رہا ہے کہ تجربہ گاہ پر دیگر تعمیرات بھی تیزی سے کی جا رہی ہیں۔

نئی سیٹلائٹ تصاویر کے معاملے پر ذرائع ابلاغ کے رابطہ کرنے پر وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ اس معاملے پر محکمۂ خارجہ باضابطہ ردِ عمل دے گا۔

لیکن امریکی حکومت کے ذرائع کا کہناہے کہ تجربہ گاہ پر جاری تعمیرات اس نوعیت کی نہیں جن سے یہ نتیجہ اخذ کیا جاسکے کہ شمالی کوریا فوری طور پر میزائل تجربات دوبارہ شروع کرنے کا ارادہ کر رہا ہے۔

گزشتہ سال جون میں سنگاپور میں ہونے والی ملاقات میں کم جونگ ان نے صدر ٹرمپ کو جوہری اور میزائل تجربات مکمل طور پر روکنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔

شمالی کوریا کی جانب سے اپنی غیر مؤثر میزائل تجربہ گاہ پر تعمیرات دوبارہ شروع کرنے کی اطلاعات صدر ٹرمپ اور کم جونگ ان کے درمیان گزشتہ ہفتے ہنوئی میں ہونے والی ملاقات کے بعد سامنے آئی ہیں۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان دو روزہ مذاکرات اچانک اور غیر متوقع طور پر بے نتیجہ ختم ہوگئے تھے جس کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں بہتری کی امیدیں خدشات میں بدل گئی تھیں۔

دریں اثنا صدر ٹرمپ کے مشیر برائے قومی سلامتی جان بولٹن نے خبردار کیا ہے کہ اگر شمالی کوریا نے اپنے جوہری ہتھیار ترک نہ کیے تو اس پر مزید پابندیاں عائد کی جاسکتی ہیں۔

Share this:
Netanyahu
Previous Post الزامات میں گِھرے نیتن یاہو لیکوڈ پارٹی کی نشستوں میں اضافے کے لیے کوشاں
Next Post بروقت اور درست فیصلوں سے جنگ کا خطرہ ٹل گیا: وزیراعظم
Imran Khan

Related Posts

Six Autumn Escapes in France You Can Reach Without a Car

فرانس میں بغیر گاڑی کے خزاں کی سیر: چھ خوبصورت مقامات جہاں پبلک ٹرانسپورٹ سے پہنچا جا سکتا ہے

October 17, 2026
The Spoon Revolution: Why a Growing Community Is Ditching the Fork

چمچ بمقابلہ کانٹا: کھانے کی میز پر خاموش انقلاب کیوں برپا ہے؟

October 17, 2026
Strasbourg to Deploy Airport-Style Security Scanners at Christmas Market for the First Time

اسٹراسبرگ کرسمس مارکیٹ میں پہلی بار سیکیورٹی گیٹ نصب کیے جائیں گے

October 17, 2026
Johannesburg Lions Lock Hyron Andrews Dies at 31 on Eve of Champions Cup Clash

جنوبی افریقی رگبی کھلاڑی ہائرون اینڈریوز فرانس کے ہوٹل میں انتقال کر گئے

October 17, 2026

Popular Posts

1 Vladimir Putin

امریکی میزائل تجربے کا جواب دیا جائے، پوٹن کی ہدایات

2 Imad Wasim

قومی کرکٹر عماد وسیم بھی رشتہ ازدواج میں منسلک

3 Meeting

انجینئر افتخار چودھری نے ریاٹرڈ جرنیل ڈاکٹر محمد مصطفی الجہنی سے ملاقات کی

4 Shah Mahmood Qureshi - António Guterres

شاہ محمود قریشی اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے درمیان رابطہ طے پا گیا

5 Khamisani Socail Welfare Trust

محمد سلیم خمیسانی کا سیفی ویلفیئر سوسائٹی کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد

6 Indian Army in Kashmir

کرفیو اور لاک ڈاؤن کے باوجود ہزاروں کشمیریوں کا بھارت کیخلاف مظاہرہ

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.