geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ناول ”وہ جو خواب ہی رہا”

September 28, 2021 1 1 min read
Kashmir Issue
Share this:

Kashmir Issue

تحریر : میر افسر امان

یہ ایک ناول کی کتاب ہے جو ایک کشمیری عاقب شاہین ضلع بلوامہ مقبوضہ کشمیر نے، کشمیر کے ایک خاندان زینب اور زبیر کو محور بنا کر لکھی ہے۔ یہ ناول نسیم حجازی طرز کا ہے۔ نسیم حجازی نے نوجوانوں کو اسلامی تاریخ کے درخشاں اور شاندار پہلو دکھا کر نشاة ثانیہ کے لیے آزادی کی شمع روش کرنے کے لیے اُبھارہ تھا۔مگر اسلامی دنیا کے ہمالیہ کے دامن میں واقع وادیِ کشمیر میں تو ابھی تک دکھ ،درد، کرب، نسل کشی اور غلامی کے دور سے گزر رہی ہے۔ یہ ناول اسی دور کی عکاسی کرتا ہے۔

کشمیر ڈوگرہ راج کے ظلم ستم پھراس بھی قبل انگریزوں کے قوم فروختد دور کے دکھ ،کہ انگریز نے پوری کشمیری قوم کو 75 ہزار نانک شاہی سکوں کے عوض سکھوں کو فروخت کیا تھا۔ جس کشمیر کے کے ایک ہونہار فرزند شاعر اسلام علامہ شیخ محمد اقبال نے اس انداز سے اپنی قوم کا دکھ بیان کیا تھا کہ:۔

دہقاں وکشت وجو وخیابان وفروختند
قومے فروختند وچے ارزاں فروختند

مقبوضہ کشمیر کو تو ابھی بھی دکھ درد بھری داستان، محاسرے،خواتین کی بے حرمتی،جیل کی سختیاں،جنگلوں میں مشکل زندگی، سیکڑوں کی شہادتیں ۔ جیلوں میں زیریلی خوراک دے کر نوجوں کو چلتے پھرتے انسانی ڈھانچے بنا کر معاشرے میں پیش کرنا ،تا کہ دوسرے نوجوان عبرت حاصل کرکے آزادی سے توبہ کر لیں۔ (راقم کی لائبیریری میں یہ دستاویزی کتاب موجود ہے) دس ہزار سے زاہد عزت ماآب کشمیری خواتین کے ساتھ اجتماہی آبروریزی،(یہ کتاب بھی میری لائبیریری میںموجود ہے) مستقل کرفیو کی سختیاںاور اب 5 اگست 2019ء میں کشمیر کو ہٹلر سفت مودودی کا بھارتی آئین کے خلاف وردی کرتے ہوئے بھارت میں ضم کر لیا۔تاحال وادی میں کرفیو جاری ہے۔ کشمیر کی آبادی کی ساخت تبدیل کرنے کے لیے لاکھوں ہندوئوں کو کشمیر میں بسا دینا۔کشمیریوں کی نسل کشی کرنا ۔ اس بھی بڑھ بہت مظالم ہیں جو میڈیا پر پابندی کی وجہ سے سامنے نہیں آرہے ۔ان حالات میں کشمیریوں پر کیا گزر رہی ہے اس ناول”جو خواب ہی رہے” میں بیان کیا گیا ہے۔پہلے حصہ میں کشمیر جنت نظیر کی خوبصورتی بیان کی گئی جس پر شاعر اسلام، علامہ شیخ محمد اقبال یہ شعر ہی کفالت کرتا ہے کہ: ۔

اگر فردوس روئے زمیں است
ہمیں است، ہمیں است ،ہمیں است

مصنف لکھتے ہیں کہ کسی طرح ایک عمر رسیدہ کشمیری کو بھارتی فوجی مارے رہے ہیں۔بتائو مجائدین کہاں چھپے ہیں۔ زبیر کا دادابوڑھا الیاس کہتا ہے کہ اگر مجھے معلوم بھی ہوتا تو بھی نہیں بتاتا۔پھر اسے مار مار اسے شہید کر دیتے ہیں۔”اُس پار رہنے والے” حصہ میں”بیٹا باپ سے معلوم کرتا ہے۔ بابا!!! پاکستانی شہیدوں کے بچے بھی ہوں گے نا”۔ با با جواب دیتا ہاں بیٹا وہ یتیم ہو گئے۔

زبیر کا بیٹا بدر اب بڑاہو کر اسکول جانے لگا۔ کئی دفعہ فوجی راستے کو کارڈن کرلیتے۔مزاحمت کرنے والوں کو مارتے ہیں۔ زیادہ احتجاج کرنے والے نوجونوں کو گرفتار کر لیتے ہیں۔بدر تلاشی دینے سے انکار کرتا ہے تو ایک فوجی نے دھپڑ مارتا ہے۔ وہ بے حوش ہوجاتا ہے۔ زبیر بھی بے بس تھا۔کشمیر گھروں پر سبز ہلالی پرچم لہراتے۔بھارت سفاک فوجی اسے اُتار کر پر پیروں میں روندتے ہیں۔ زبیر نے اپنے ہونہار بیٹے بدر کو گھر میں رکھنا مناسب نہیں سمجھا ۔ اسے مکتب میں داخل کروانے لے گیا۔ پرنسپل نے انٹرویو لیا ۔زبیر نے کہا کہ میں بڑا ہو کر مصنف بنوں گا۔وہاںبدر کی ایک عمیر کی لڑکی تقویٰ سے ملاقات ہوئی۔

ایک لڑکے آکاش اور بدر کی دوستی ہوجاتی ہے۔آکاش کے گھر کے بارے بدر نے اُس کے گھر کے حالات معلوم کیے۔ تو آکاش نے آہ بھرتے ہوکہا کہ انڈین آرمی نے میرے پورے گھر کو پاکستان کی محبت کی وجہ سے موت کی نید سلا دیا گیا۔چچا یعقوب نے مجھے اپنے پاس رکھا اور میں جوان ہوا۔ بدر نے اسے تسلی دی۔ غم نہ کرو میں تمھارا ساتھ ہوں۔ آکاش نے ماں باپ کے کی موت کے بعد میں کچھ مخلص طلبہ ساتھیوں کو ساتھ ملاکر تحریک آزادی کشمیر میں شامل ہوگیا۔بدر کیا تم میری طلبہ تحریک کا حصہ بننا پسند کرو گے۔بدرنے اسے کہا کہ میں تو کب سے ایسی طلبہ تحریک کا منتظر تھا۔آکاش کی طلبہ تحریک ایک رسالہ ”پیغام طلبہ” کے نام سے چلا رہی ہے۔

کیاتم اس میں لکھانا پسند کروو گے۔بدر نے اس رسالہ میں اپنی قابلیت کونکھارا۔بدر کی تقویٰ سے ملاقات ہوتی ہے۔ تقوٰیٰ کی ایک تحریر”اے میرے قوم کے نوجونوںاپنا فرض پہنچانو” دیکھ کر خوش ہوتا ہے اور کہتا کہ آب بھی ہمارے ساتھ مل کر لکھا کریں۔بدر نے تقویٰ سے کہا کہ آپ بھی ہمارے ساتھ ملک کر طلبہ تحریک کے لیے

کام کریں۔جسے تقویٰ نے قبول کر لیا۔بدر کے ساتھ اور بہت سے لڑکے طلبہ تحریک میں شامل ہو گے۔ پھر بدر اور تقویٰ کے شادی ہو جاتی ہے۔ دونوں کو اللہ نے ایک پیارا بیٹا تحسین شاہین عطا کیا۔ بیٹا ایک سال کا ہو گیا۔ زینب اورزبیرکو اپنے بیٹے بدر سے اپنے پوتے کی فکر رہنے لگی۔ عام ناولوں کی طرح خاتون کو سینے سے لگانے کا ایک واقعہ اس ناول میں بھی ہے۔ مگر بدر کسی غیر عورت سے نہیں بلکہ اپنی بیوی تقویٰ کو سینے سے لگا تا ہے۔ حکومت کے خلاف موادتلاش کرنے میں لگی رہتی۔ بدقسمتی کہ ہر دور میں غدار پیدا ہو جاتے ہیں۔کسی غدار نے طلبہ تحریک کی سرگرمیوں کا پتہ حکومت کوبتا دیا۔بدر کو اس کا ہیڈ تھا۔حکومت نے بدر کو گرفتار کر لیا۔جیل میں تکلیفوں کے ساتھ بدر پر مقدمہ چلا۔ بدر کو سزا موت سزا دی گئی۔اس پر طلبہ تحریک نے زور پکڑا ایک نعرہ پوری وادی می میں گوجنے لگا کہ :۔

بدر کا خون رائیگاں نہیں جائے گا
بدر کے خون سی ہی انقلاب آئے گا

اُدھر تقویٰ کی نظر بدر کی ڈائری پر پڑی۔لکھا تھا تقویٰ تم میری دنیا اور آخرت کی بہترین ساتھی ہو۔ میں تمھارے علاوہ کسی اور کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتا!!!تقویٰ نے بدر کی یاد میں ایک نظم لکھی ۔ نظم پڑھ کر بدر کو یاد کر کے رو رہی تھی۔ نوجوان بیٹا تحسین شائین سامنے کھڑا تھا۔ امی میں آپ کا بیٹا تحسین ہوں۔امی فکر نہ کیا کریں۔ میں آپ کا نوجوان بیٹا ہوں!!!

کتنے مائیں، بینیںاوربیویاں اپنے اپنے بچے پیچھے چھوڑ گئے ۔ تحسین شاہین کے آنسو نکل گئے۔ مگر اپنے آنسو چھپا لیے۔ناول ”وہ خواب ہی رہا”ماں بیٹے کے اس غم بھری گفتگو پر ختم ہوتا ہے۔
Mir Afsar Aman

تحریر : میر افسر امان

Share this:
Fawad Chaudhry
Previous Post فواد چوہدری نے بلدیاتی الیکشن نہ کرانا پی ٹی آئی حکومت کی غلطی قرار دے دی
Next Post دیدہ ورکی خواہش
Supreme Court

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.