پشاور میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس، ماہرین کے مطابق کل ہو سکتا ہے رمضان المبارک کا آغاز
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے امید ظاہر کی ہے کہ اس سال پورے پاکستان میں رمضان المبارک کا پہلا روزہ ایک ہی دن رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی سالوں سے ملک بھر میں یکساں روزے کا اعلان کیا جا رہا ہے اور ان شاء اللہ اسی طرح اس سال بھی ہوگا۔
پشاور میں ہوگا مرکزی اجلاس
مولانا آزاد کے مطابق رمضان المبارک کے چاند کی رویت کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج پشاور میں منعقد ہوگا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ لاہور، کراچی، کوئٹہ اور اسلام آباد میں زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے الگ الگ اجلاس بھی ہوں گے۔
سائنسی اداروں کی معاونت
مرکزی رویت ہلال کمیٹی میں سائنس و ٹیکنالوجی کی وزارت، محکمہ موسمیات اور سپارکو کے نمائندے بھی شامل ہیں۔ مولانا آزاد کے مطابق چاند دیکھنے کے عمل کے دوران وزارت سائنس اور محکمہ موسمیات کمیٹی کو تکنیکی رہنمائی فراہم کرتے ہیں۔
سپارکو کا موقف
سپارکو کے ترجمان کے مطابق کل جمعرات کو رمضان المبارک کے پہلے روزہ کے امکان زیادہ ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ نیا چاںڈ منگل کو شام 5:01 بجے پیدا ہوا تھا۔ آج غروب آفتاب کے وقت چاںڈ کی عمر تقریباً 25 گھنٹے 48 منٹ ہوگی، جس سے یہ امکان ہے کہ چاںڈ عام آنکھ سے نظر آجائے گا۔ تاہم حتمی اور سرکاری اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین ہی کریں گے۔
