geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
November 18, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Before the First Date, the First Question: How Do You Vote?فرانسیسی سنگلز اب پہلی ڈیٹ سے پہلے سیاسی نظریات کی چھان بین کر رہے ہیں
    • What Your Walking Speed Reveals About Your Personalityتیز چلنے والے لوگ: ماہرینِ نفسیات کے مطابق آپ کی چال آپ کی شخصیت کے بارے میں کیا بتاتی ہے؟
    • France's Protest Aftermath: When Dinner Table Debates Turn Toxicفرانس میں مظاہروں کے بعد خاندانی مباحثے: تشدد کی خبریں، مطالبات نظرانداز
    صحت و تندرستی
    • Breathe Easy: The Best Ways to Clear a Blocked Nose and Speed Up Cold Recoveryبند ناک سے نجات کے مؤثر طریقے: ناک کی دھلائی سے لے کر بھاپ تک
    • What Your Walking Speed Reveals About Your Personalityتیز چلنے والے لوگ: ماہرینِ نفسیات کے مطابق آپ کی چال آپ کی شخصیت کے بارے میں کیا بتاتی ہے؟
    • Want to Age Well? Doctors Say These Daily Habits Matter Mostصحت مند بڑھاپے کے لیے ماہرین کی تجاویز: ورزش، سماجی تعلقات اور ذہنی مشق
    دلچسپ اور عجیب
    • Nvidia Espionage Suspect Used Hong Kong Passport to Enter Taiwanاینویڈیا جاسوسی اسکینڈل: ایلس ہوانگ نے تائیوان میں داخلے کے لیے ہانگ کانگ پاسپورٹ استعمال کیا
    • Before the First Date, the First Question: How Do You Vote?فرانسیسی سنگلز اب پہلی ڈیٹ سے پہلے سیاسی نظریات کی چھان بین کر رہے ہیں
    • Justice Takes the Wheel: French Electro Duo to Score GTA VI Soundtrackجسٹس فرانسیسی الیکٹرو جوڑی جی ٹی اے 6 کی ساؤنڈ ٹریک تیار کرے گی
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Microsoft 365 Outage Leaves Millions Without Outlook, Teams and Copilot Worldwideمائیکروسافٹ کی عالمی بندش: آؤٹ لک، ٹیمز اور کوپائلٹ گھنٹوں سے معطل، لاکھوں صارفین متاثر
    • Nvidia CEO Jensen Huang Resigns Amid China Spy Scandalاینویڈیا کے سی ای او جینسن ہوانگ اسپائی اسکینڈل کے باعث مستعفی
    • France Blames Iran's Revolutionary Guards for Fridge Cyberattackفرانس میں سپر مارکیٹوں کے فریجروں پر سائبر حملہ: ایران کے پاسدارانِ انقلاب کو ذمہ دار ٹھہرایا گیا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

نہ اپنی ہار نئی ہے نہ اُن کی جیت

November 28, 2021 1 1 min read
Saqib Nisar
Share this:

Saqib Nisar

تحریر : پروفیسر رفعت مظہر

ہمارے ”بزرجمہر” کہتے ہیں کہ عوام باشعور ہو چکے۔ بجا! مگر بھوکے پیٹ کیسا شعور اور کہاں کا شعور؟۔ نظیر اکبر آبادی نے کہا

دیوانہ آدمی کو بناتی ہیں روٹیاں
خود ناچتی ہیں اور نچاتی ہیں روٹیاں

یہ سب کچھ ہماری آنکھوں کے سامنے ہو رہا ہے پھر بھی ہمارے رَہبر کہتے ہیں ”گھبرانا نہیں”۔ لیکن ہمارا آج کا موضوع روزافزوں مہنگائی نہیں کہ اِس پر ہزاروں کالم لکھے جا چکے اور لکھ جا رہے ہیں لیکن حکمرانوں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی۔ وہ آج بھی عوام کو غلام ابنِ غلام سمجھتے ہیں۔یوں تو ہم رواجاََ آمریت کو بُرا بھلا کہتے رہتے ہیں حقیقت مگر یہ کہ ”جمہوری آمریت” اِس سے ہزار گُنا بدتر کیونکہ دَورِ آمریت میں تو آزادیٔ اظہار سلب کر لی جاتی ہے لیکن جب جمہوری قبا زیب تَن کیے حکمران دَورِ آمریت کے ہتھکنڈے استعمال کرنے لگتے ہیں تو ووٹ کی دُرگت بنتے دیکھ کر جمہور کی بے چینی قابلِ دید ہوتی ہے۔ کبھی کبھی یہی بے چینی انقلاب میں ڈھل جاتی ہے، خونی انقلاب میں۔ آج ہم جس دَور سے گزر رہے ہیں اُسے کمترین الفاظ میں ”آمرانہ جمہوریت” ہی کہا جا سکتا ہے جس کے بارے میں علامہ اقبال کہہ گئے

دیوِ استبداد جمہوری قبا میں پائے کوب
تُو سمجھتا ہے کہ یہ آزادی کی ہے نیلم پری

آج آئین کی عمل داری محض مذاق بن کر رہ گئی ہے۔ ہمارا آئین پارلیمنٹ کو آئین سازی کا حق تو ضرور دیتا ہے مگر اِس شرط کے ساتھ کہ آئین میں ایسی کوئی ترمیم نہیں کی جا سکتی جو پارلیمانی جمہوری نظام کی اَساس کے منافی ہو۔ سوال یہ کہ ہمارا آئین مگر ہے کہاں، وہ تو شاید لمبی تان کر سویا ہوا ہے۔ اِسی لیے تو پارلیمنٹ میں مَن مرضی کے بِل پاس کروائے جا رہے ہیں۔ اُدھر تلملاتی اپوزیشن یہ کہہ کر اپنی شکست تسلیم کرتی نظر آتی ہے ”17 نومبر 2021ء پارلیمانی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے”۔اِس لیے انتخابات ای وی ایم کے ذریعے ہوں یا پرانے طریقے سے، ووٹ کو پہلے عزت ملی نہ اب ملے گی۔

سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے اپنے کالم میں ثابت کیا کہ ای وی ایم اور الیکشن اصلاحات بِل کی منظوری غیرآئینی ہے۔ اُن کے مطابق یہ بِل آئین کے آرٹیکل 25 (جس میں حقوق کی بات کی گئی ہے) سے مطابقت نہیں رکھتے کیونکہ الیکشن کمیشن آف پاکستان اور اپوزیشن سے مشاورت ضروری تھی جو نہیں کی گئی۔ اُن کے خیال میں الیکشن ایکٹ 2017ء کی دفعہ 94 اور 103 کی ترامیم نے الیکشن کے سارے نظام کو ہی مشکوک بنا دیا ہے۔ اِس کے علاوہ حکومت نے انتخابی فہرستوں کی تیاری کی دفعات 23 تا 44 حذف کرکے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی بجائے نادرا کو فہرستیں تیار کرنے کا حکم دیا ہے جو آئین کے آرٹیکلز 218,219 کی صریحاََ خلاف ورزی ہے۔ یہ آرٹیکل الیکشن کمیشن کو آزادانہ اور غیر جانبدارانہ انتخابات کروانے کی ذمہ داری تفویض کرتے ہیں۔ جب الیکشن کمیشن کو یوں بے اختیار کرنے کی کوشش کی جائے گی تو آزادانہ انتخابات کیسے ممکن ہوںگے؟۔ شنید ہے کہ حکومت الیکشن کمیشن کے ساتھ تو مفاہمت کی پالیسی اختیار کرنے کے لیے تیار ہو گئی ہے۔ شاید حکومت کو احساس ہو گیا ہو کہ الیکشن کمیشن کے سامنے اُس کی دال گلنے والی نہیں اِس لیے مفاہمت ہی بہتر ہے لیکن حکمران اپوزیشن کو اب بھی اعتماد میں لینے کے لیے تیار نہیں۔ یہ صورتِ حال دیکھ کر ہمیں 1977ء کے انتخابات یاد آگئے جب ذوالفقارعلی بھٹو نے مَن مرضی کے انتخابات کروائے جنہیں پی این اے نے تسلیم کرنے کی بجائے احتجاج کی راہ اپنائی جس کا نتیجہ ضیائی مارشل لاء کی صورت میں سامنے آیا۔ اب بھی اگر اپوزیشن کے تحفظات دور کیے بغیر انتخابات کروائے گئے تو نتائج کو اپوزیشن ہرگز تسلیم نہیں کرے گی جس کا نتیجہ پھر ”میرے عزیز ہم وطنوں!” کی صورت میں سامنے آسکتا ہے۔

اپوزیشن تو ”بڑھکوں” کے باوجود ای وی ایم کے معاملے پر سپریم کورٹ میں نہیں گئی البتہ سلیم اللہ خاں ایڈووکیٹ نے آرٹیکل 184 (3) کے تحت سپریم کورٹ میں ای وی ایم کے خلاف درخواست دائر کر دی ہے جس میں وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔ اب یہ سپریم کورٹ پر منحصر ہے کہ اُس کا کیا فیصلہ آتا ہے۔ سپریم کورٹ کے معزز جسٹس صاحبان خوب جانتے ہیں کہ عدلیہ کی ساکھ داؤ پہ لگی ہے اور پاکستان کی عدلیہ دنیا کے نظامِ عدل کی فہرست میں 130میں سے 126 ویں نمبر پر پہنچ چکی ہے۔پچھلے کچھ عرصے سے متواتر ایسے واقعات رونما ہو رہے ہیں جو نظامِ عدل پر سوالیہ نشان ہیں۔ پہلے جسٹس شوکت صدیقی نے ببانگِ دہل کہا کہ مَن مرضی کے فیصلے کروانے کے لیے عدلیہ پر دباؤ ڈالا جاتا ہے۔ پھر احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی ویڈیو سامنے آئی جس میں اُس نے اقرار کیا کہ میاں نوازشریف کو دباؤ کے تحت 7 سال قید کی سزا سنائی۔ ارشد ملک کی اِس ویڈیو کا بہت چرچا ہوا۔ اِسی جرم کی بنا پر اُسے ملازمت سے برطرف کر دیا گیا لیکن حیرت ہے کہ میاں نوازشریف کی سزا تاحال برقرار ہے۔ انصاف کا تقاضہ تو یہ تھا کہ پورے کیس کی دوبارہ انکوائری کی جاتی لیکن یہ معاملہ ارشد ملک کی برطرفی کے ساتھ ہی ختم کر دیا گیا۔

اب سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ میاں ثاقب نثار پر بھی انگلیاں اُٹھنے لگی ہیں۔ گلگت بلتستان کے سابق چیف جج رانا شمیم نے بیانِ حلفی دیا کہ میاں ثاقب نثار نے اُن کے سامنے ٹیلی فون پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس کو ہدایات دیں کہ کسی بھی صورت میں میاں نوازشریف اور مریم نواز کی 2018ء کے انتخابات سے پہلے ضمانت نہیں ہونی چاہیے۔ اِس بیانِ حلفی کے سامنے آنے پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمِن اللہ صاحب نے ازخود نوٹس لیتے ہوئے متعلقین کو طلب کر لیا ہے۔ اِس کیس کا فیصلہ آنا ابھی باقی تھا کہ صحافی احمد نورانی ایک آڈیو سامنے لے آئے جس میں میاں ثاقب نثار کسی دوسرے شخص کو میاں نوازشریف اور مریم نواز کے خلاف ہدایات دے رہے تھے ۔ احمد نورانی نے امریکی فرم گیرٹ ڈسکوری سے فرنزک کروا کر یہ آڈیو لیک کی۔ گیرٹ ڈسکوری کا دعویٰ ہے کہ یہ آڈیو بالکل درست ہے کیونکہ اِس میں کوئی رخنہ نہیں۔ اب گیرٹ ڈِسکوری کی طرف سے کہا جا رہا ہے کہ اُ ن لوگوں کواِس آڈیو کا تجزیہ کرنے پر جان سے مار دینے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ یہ تو صرف میاں ثاقب نثار ہی جانتے ہیں کہ اِس آڈیو میں سچ کتنا ہے اور جھوٹ کتنا لیکن اُن کا دامن تو بہرحال داغدار ہوا اِس لیے مناسب تو یہی ہے کہ خود میاں ثاقب نثار اپنا کیس لے کر سپریم کورٹ جائیں اور اپنے دامن پر لگے داغ کو دھونے کی کوئی سبیل کریں۔

اُدھر ہماری اعلیٰ ترین عدالت کا بھی فرض ہے کہ وہ عدل کی شفافیت پر اُٹھنے والے سوالات پر ازخود نوٹس لیتے ہوئے عوام کے عدل پر مجروح ہوتے جذبات کا کوئی حل تلاش کریں۔ عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں سپریم کورٹ بار کے سابق صدر علی احمد کُرد کا لہجہ کرخت سہی لیکن اُنہوں نے جو کچھ کہا اُس میں سچائی کی مہک تھی۔ اُنہوں نے کہا ”ملک میں کون سی عدلیہ ہے؟۔کیا یہ عدلیہ انسانی حقوق اور جمہوری اداروں کی حفاظت کرے گی؟”۔ ہمارے انتہائی محترم جسٹس صاحبان کو یہ سوچنا ہوگا کہ آخر عوام عدالتوں میں کیوں رُل رہے ہیں اور اُن کا عدل پر سے اعتماد کیوں اُٹھتا جارہا ہے۔ محترمہ مریم نواز نے پریس کانفرنس میں جو مطالبہ کیا ہے وہ بھی غور طلب ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ اگر میاں ثاقب نثار کی آڈیو درست ہے تو پھر سوال اُٹھتا ہے کہ میاں ثاقب نثار کو ایسے غیرآئینی اقدامات پر کس نے مجبور کیا؟۔ سوال یہ بھی ہے کہ کیا میاں ثاقب نثار کی شریف فیملی سے ذاتی مخاصمت تھی یا پھر بیرونی دباؤ ۔ ذاتی مخاصمت اِس لیے نظر نہیں آتی کہ یہ میاں نوازشریف ہی تھے جنہوں نے میاں ثاقب نثار کو پہلے سیکرٹری قانون اور بعد میں ہائیکورٹ کا جج بنایا۔ رہی بیرونی دباؤ کی بات تو اگر میاں ثاقب نثار کی مبینہ آڈیو کو ٹیسٹ کیس نہ بنایا گیاتو ایسی آڈیو اور ویڈیو آتی رہیں گی۔
Prof Riffat Mazhar

تحریر : پروفیسر رفعت مظہر

Share this:
Maulana Fazlur Rehman
Previous Post ملک کو کسی بین الاقوامی قوت کی کالونی بننے نہیں دینا: فضل الرحمان
Next Post گمنام ہیرو صحافی اب اپنی شناخت سے بھی محروم
Journalist

Related Posts

US Strikes Iran's Qeshm Island in Strait of Hormuz

امریکی حملے: ایران کے جزیرے قشم پر فضائی حملے، مقامی حکام کا دعویٰ

November 17, 2026
Paris Deploys 'MascuRadar' to Help Young People Spot and Challenge Masculinist Ideas

پیرس نے نوجوانوں میں مردانہ بالادستی کے خیالات کا مقابلہ کرنے کے لیے “ماسکیو ریڈار” متعارف کروا دیا

November 17, 2026
French Riot Police Walk Off the Job as National Protests Sweep the Country

فرانس میں احتجاج کے دوران سینکڑوں سی آر ایس اہلکار ڈیوٹی سے انکار

November 17, 2026
Fatal Burst of Gunfire in Les Abymes Leaves One Dead and Six Wounded

گواڈیلوپ کے علاقے لی زابیم میں فائرنگ، 29 سالہ شخص ہلاک اور چھ زخمی

November 17, 2026

Popular Posts

1 Vladimir Putin

امریکی میزائل تجربے کا جواب دیا جائے، پوٹن کی ہدایات

2 Imad Wasim

قومی کرکٹر عماد وسیم بھی رشتہ ازدواج میں منسلک

3 Meeting

انجینئر افتخار چودھری نے ریاٹرڈ جرنیل ڈاکٹر محمد مصطفی الجہنی سے ملاقات کی

4 Shah Mahmood Qureshi - António Guterres

شاہ محمود قریشی اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے درمیان رابطہ طے پا گیا

5 Khamisani Socail Welfare Trust

محمد سلیم خمیسانی کا سیفی ویلفیئر سوسائٹی کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد

6 Indian Army in Kashmir

کرفیو اور لاک ڈاؤن کے باوجود ہزاروں کشمیریوں کا بھارت کیخلاف مظاہرہ

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.