geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 9, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    • New French End-of-Life Law Brings Peace to Familiesمعاون اموات کا قانون: ’میرے والد اپنی زندگی کا اختتام خود چن سکیں گے اور اس سے مجھے سکون ملتا ہے‘
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    • Berlin Refuses Ransom, Hackers Leak 1M Filesبرلن کی سائبر حملے کے بعد تاوان ادا کرنے سے انکار، ہیکرز نے شہر کا ڈیٹا جاری کر دیا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

محمد اقبال سے محمد عاکف تک

May 7, 2019 0 1 min read
Allama Iqbal
Share this:

Allama Iqbal

تحریر : ناصر اقبال خان

ہمارے محبوب اور عزیز ترک بھائی اسلام کی خدمت ،ایمان پر استقامت اور دنیا پرراج کرنے کیلئے پیدا ہوئے ہیں،کئی دہائیوں تک حجاز مقدس کی خدمت اور حفاظت کے سلسلہ میں ترک قیادت کی آبرومندانہ اصلاحات اور گرانقدر خدمات سے کوئی انکار نہیں کرسکتا۔حجازمقدس سے والہانہ عقیدت ومحبت کے طفیل آج ترکی رجب طیب ایردوان کی سحرانگیزقیادت میں بیرونی قرض کابوجھ اتارنے کے بعد شاہراہ ترقی پرگامزن ہے اوردنیا کی مقتدرقوتیں اس کی بات غورسے سنتی ہیں۔برادراسلامی ملک ترکی کاترقی کاسفر قابل قدراورقابل تقلید ہے،پاکستان کو اپنے برادراسلامی ملک ترکی کے تجربات سے مستفیدہوناچاہئے ہے۔ترک قوم کئی صدیوں سے دنیا کوورطہ حیرت میں ڈالے ہوئے ہے ۔ رجب طیب ایردوان سمیت ترک قوم سے کئی قائدپیداہوئے اورانہوں نے عالمی سیاست پراپنے انمٹ نقوش چھوڑے ۔ اسلام کیلئے فتوحات کی تاریخ کامطالعہ کریں تواس میں ترک قوم کے کئی باب ملتے ہیں۔دنیاکے دوسرے ملکوں کی طرح ترکی میں بھی اقتدار کیلئے بھائی کے ہاتھوں بھائی کا خون بہتارہا ہے تاہم ترک قوم کوآج تک مخلص ،مدبراورنڈر قیادت کے قحط کاسامنا نہیں رہا ۔خلافت عثمانیہ کے دوران متعددملکوں پراسلام کاپرچم لہرایاجس کے نتیجہ میںمجموعی طورپر مسلمان طاقتور ہوئے۔

برداراسلامی ملک ترکی اورپاکستان کے درمیان محبت کا فطری اوراٹوٹ رشتہ ہے،دونوں ایک ساتھ روشن مستقبل کی طرف بڑھ رہے ہیں ۔پاکستان کی زندگی میں ترکی جبکہ ترکی کے ہوتے ہوئے پاکستان تنہا نہیں ہوسکتا،دونوں برادراسلامی ملک نازک وقت میں ایک دوسرے کے پیچھے نہیں بلکہ سینہ تان کر آگے کھڑے ہو تے ہیں۔دونوں ملکوں سے ایک دوسرے کوٹھنڈی ہوا آتی ہے۔ جس طرح پاکستانیوں کوپانچوں نمازوں کے بعداہل ترک کی خیروعافیت اور سا لمیت کیلئے بارگاہ الٰہی میں دست دعادرازکرتے دیکھااورسناجاتا ہے اس طرح ہمارے ترک بھائیوں کی دعائوں اوروفائوں کامحورپاکستان کے لوگ ہیں۔اللہ عزوجل اہل ترک اورپاکستانیوں کے درمیان اس مقدس محبت کی ہربری نگاہ سے حفاظت فرمائے،آمین ۔پاکستان اورترکی کے درمیان کئی قدریں مشترک ہیں،مصور پاکستان حضرت محمد اقبال کو برادراسلامی ملک ترکی کے غیور لوگ بھی بیحدپسندیدگی اورسنجیدگی کے ساتھ پڑھتے ہیں۔اس طرح پاکستان میں محمد عاکف ایرصوئے کوقدرکی نگاہ سے دیکھا اورانہیں ترکی کااقبال کہا جاتا ہے۔محمداقبال اورمحمدعاکف ایرصوئے اپنے اپنے عہدمیں مسلمانوں کوبیداراورجذبہ خودداری سے سرشارکرنے میں پیش پیش رہے ہیں۔

29اور30اپریل2019ء کو ترکی کے شہر استنبول میں استنبول یونیورسٹی شعبۂ اردو کے زیراہتمام ”مشرق کے دو عظیم شاعر محمد اقبال اور محمد عاکف ایرصوئے ” کے عنوان کے تحت بین الاقوامی کانفرنس منعقدہوئی۔شرکاء نے نہ صرف اس منفردتاریخی کانفرنس کوسراہا بلکہ اسے انتہائی کامیاب قراردیا۔ترک میڈیا میں اس کانفرنس کونمایاں کوریج ملی اورمتعدداخبارات نے اسے سپیشل ایڈیشنز کاحصہ بنایا۔ یہ کانفرنس برادراسلامی ملک ترکی کی جنگ آزادی کے سو برس کی تکمیل ہونے پر ترکی میں ہونیوالی مختلف تقریبات کی ایک اہم کڑی ہے جس کا مقصد پاکستان کے قومی شاعر علامہ محمد اقبال اور ترکی کے قومی شاعر محمد عاکف ایرصوئے کو انتہائی اخلاص اورصادق جذبوں کے ساتھ خراج عقیدت و تحسین پیش کرنے کے ساتھ ساتھ ان دو بینظیر مفکروں،مدبروں اور شاعروں کے خیالات و تصورات سے نوجوان نسل کو روشناس کرانا تھا۔
اس اہم بین الاقوامی کانفرنس کی افتتاحی نشست میں صدر آزاد جموں کشمیرسردار مسعود خان مہمان خصوصی تھے۔

سردار مسعود خان کے علاوہ ترکی میں مقیم پاکستانی سفیر محمد سائرس سجاد قاضی ، استنبول یونیورسٹی کے ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر محمود آق، ادبیات فیکلٹی کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر حیاتی دیوے لی اور کانفرنس کی انتظامیہ کمیٹی کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر خلیل طوقار نے علامہ محمد اقبال اور محمد عاکف ایرصوئے کے شائقوںسے خطاب کیا۔ پروفیسر ڈاکٹر خلیل طوقار نے لاہورمیں کئی برسوں تک قیام کے دوران پاکستان اورترکی کے درمیان پل کاکرداراداکیا،وہ اپنے وطن واپس چلے جانے کے بعد بھی دونوں برادراسلامی ملکوں کے درمیان سفیر محبت بنے ہوئے ہیں۔ترکی میں پاکستان کی قومی زبان اردو کے فروغ کیلئے سرگرم پروفیسر ڈاکٹر خلیل طوقار کی اسلامیت ،پاکستانیت،روحانیت اور علمیت کودیکھتے ہوئے انہیں حکومت پاکستان کی طرف سے اعلیٰ ترین سول اعزاز دیاجائے ۔ پروفیسر ڈاکٹر خلیل طوقار سے سلجھے اور اجلے لوگ اپنے معاشرے کاسرمایہ افتخار ہواکرتے ہیں۔ پروفیسر ڈاکٹر خلیل طوقارنے ا ستنبول واپس جاتے ہوئے لاہورکواداس کردیاتھا، زندہ دلان لاہور آج بھی اپنے آس پاس پروفیسر ڈاکٹر خلیل طوقار کی خوشبومحسوس اوران کی یادیں تازہ کرتے ہیں ۔

دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس میں ترکی کی مختلف یونیورسٹیز اور پاکستان اور دنیا کے مختلف ملکوں سے دانشور اور ادباء نے بھی شرکت کرکے اپنے مقالے پڑھے جن میں انقرہ یونیورسٹی شعبۂ اردو سے پروفیسر ڈاکٹر آسمان بیلن،استنبول یونیورسٹی شعبہ اردو سے پروفیسر ڈاکٹر خلیل طوقار اور پروفیسر ڈاکٹر جلال صوئدان، پروفیسر ڈاکٹر نوین قرہ بیلا(ترکی)، فہیم اختر (انگلینڈ)، صدف مرزا (ڈنمارک )، مہ جبیں انصاری (انگلینڈ)، ڈاکٹر عشرت ظہیر (جرمنی)، احسان چودھری (انگلینڈ)، پروفیسر ڈاکٹر عبداللہ قزلجیق (ترکی)، شفیق کیانی (سپین) کے اسمائے گرامی قابل ذکر ہیں۔

اس بین الاقوامی کانفرنس کی افتتاحی نشست سے خطاب کرتے ہوئے صدر آزاد جموں کشمیر سردار مسعود خان نے کہا: ”شاعر مشرق حضرت علامہ محمد اقبال اور محمد عاکف ایرصوئے کی صورت میں مشرق کے دو بینظیر شاعروںنے اپنی شاعری کونوآبادیاتی نظام اورذہنی استعمار کے خلاف عالم اسلام میں جد و جہد کی نئی روح پھونک دینے یعنی انہیں بیدارکرنے کیلئے وقف کردیاتھا اور ان کی شاعری مسلم امّہ کی ذہنی غلامی سے آزادی اور انہیںنئی سمت دکھانے میں بہت ممدومعاون ثابت ہوئی”۔ان حضرات نے شاعری کی مددسے جوپیغام دیاوہ آج بھی مسلمانوں کیلئے مینارہ نور کی حیثیت رکھتا ہے۔مزید بر آں انہوں نے حکومت ترکی اور اہل ترکی کو مظلوم کشمیریوں کے ساتھ اظہاریکجہتی کرتے ہوئے بھارتی ظلم کیخلاف کھڑا ہونے پر خراج تحسین پیش کیا اور بالخصوص عالم اسلام کے مسائل اور تنازعہ کشمیر کے سلسلہ میں جس وقت عالمی برادری خاموشی اختیار کئے بیٹھی ہے اس وقت ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان کے آواز بلند کرنے پر ان کی قائدانہ صلاحیتوں کو سراہا۔ترکی میں مقیم سفیر پاکستان محمد سائرس قاضی نے اپنے خطاب میں پاکستان کے قومی شاعر حضرت علامہ اقبال اور ترکی کے قومی ترانہ کے مصنف محمد عاکف ایرصوئے کااپنی اپنی قوموں کی آزادی کی جد و جہد میں جو کردار ہے اس کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان عظیم شاعروں نے عالم اسلام میں نشاة ثانیہ کی سعی لایزل کرکے مسلم امّہ میں آزادی اور خودمختاری کی امنگوں کو مزید تقویت دی۔ انہوں نے کامیاب کانفرنس منعقدکرنے پراس کے منتظمین کیلئے نیک خواہشات کااظہارکیا۔کانفرنس کے اختتام پرمنتظم ومیزبان پروفیسر ڈاکٹر خلیل طوقار کی طرف سے معزز مہمانان گرامی کاخصوصی طور پر شکریہ ادا کیا گیا۔
Muhammad Nasir Iqbal Khan

تحریر : ناصر اقبال خان

Share this:
Ghazali Education Trust
Previous Post فلاحی اداروں کو بچائیں
Next Post بھارت لوک سبھا انتخابات میں مسلم و مذہبی اقلیتوں کو دبائو کا سامنا
India Elections

Related Posts

OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness

# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں

September 9, 2026
Speaking Out Costs Women Everything, Author Claims

# بولنے کی قیمت: طاقتور مردوں کے خلاف آواز اٹھانے والی خواتین کی ‘سماجی موت’

September 9, 2026
France Targets Parents to Boost Student Scores After Pisa Drop

# پیرس رپورٹ کے بعد فرانس میں تعلیمی بحران: وزیر تعلیم نے والدین کو مخاطب کرتے ہوئے ذمہ داری قبول کرنے کا عندیہ دے دیا

September 9, 2026
French Firefighters Slam Gov’t Reform as ‘Betrayal’

# فرانسیسی فائر فائٹرز کا وزیراعظم سے ملاقات کے بعد بھی احتجاج جاری رکھنے کا اعلان

September 9, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.