geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 9, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    • New French End-of-Life Law Brings Peace to Familiesمعاون اموات کا قانون: ’میرے والد اپنی زندگی کا اختتام خود چن سکیں گے اور اس سے مجھے سکون ملتا ہے‘
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    • Berlin Refuses Ransom, Hackers Leak 1M Filesبرلن کی سائبر حملے کے بعد تاوان ادا کرنے سے انکار، ہیکرز نے شہر کا ڈیٹا جاری کر دیا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

فلاحی اداروں کو بچائیں

May 7, 2019 0 1 min read
Ghazali Education Trust
Share this:

Ghazali Education Trust

تحریر : محمد نورالہدیٰ

فلاحی ادارے سوسائٹی کا حسن ہوتے ہیں۔ یہ حکومت کے متبادل کا کردار ادا کرتے ہیں ۔ جن ایشوز کو حکومت نظر انداز کرتی ہے یا جہاں پر وہ نہیں پہنچ پاتی ، وہاں ہمیں فلاحی ادارے نظر آتے ہیں ۔ ان اداروں کو حکومت کی سرپرستی حاصل نہیں ہوتی بلکہ عوام کے تعاون سے یہ اپنا کردار ادا کرتے ہیں ۔ بدقسمتی سے گذشتہ دو سالوں میں فلاحی اداروں کو اپنی خدمات جاری رکھنے کے سلسلے میں خاصی مشکلات کا سامنا ہے ۔ انہیں مختلف چیلنجز سے گزرنا پڑ رہا ہے جس کی وجہ سے رفاہی کاموں کا دائرہ کار محدود ہو رہا ہے ۔ بیشتر اداروں کو فنڈز کی بندش ، مسلسل سکروٹنی کے عمل سے گزرنے اور کلئیرنس جیسے مسائل درپیش ہونے کی وجہ سے اپنے پراجیکٹس سمیٹنا پڑ رہے ہیں ۔ فلاحی کاموں میں رضاکارانہ وقت دینے والے افراد اور عطیات دینے والے حضرات ، دونوں ہی اپنی خدمات کا دائرہ محدود کر رہے ہیں ، جس کے نتیجے میں فلاحی و رفاہی سرگرمیوں میں خاطر خواہ کمی دیکھنے میں آ رہی ہے ۔ خدمات کی سرپرستی سے یوںہاتھ کھینچا جانے لگے گا تو فلاحی ادارے بند ہونا شروع ہو جائیں گے۔ یوں جن کے زخموں پر ان اداروں کی وجہ سے مرہم رکھا جاتا ہے ، ان کے زخم پھر سے ہرے ہوں گے اور یہ امر خود حکومت کیلئے بھی مشکل کا باعث بنے گا۔

ہمارے معاشرے میں 70 فیصد سے زائد افراد خط غربت سے نیچے زندگی بسر کر رہے ہیں جبکہ ”نئے پاکستان” کے قیام کے بعد ”نومولود” حکومت جن چیلنجز کا شکار ہے ، وہ غربت میں اضافے کا باعث بن رہے ہیں ۔ عام طبقے میں احساس محرومی بڑھ رہا ہے اور معاشرہ عدم برداشت کی جانب گامزن ہے ۔ ایسے میں فلاحی ادارے ہی سفید پوش طبقے کا واحد سہارا ہوتے ہیں جو انہیں مایوسی کی کیفیت سے نکال کر زندگی کی طرف واپس لاتے ہیں ۔ ان اداروں کا ہونا ہمارے معاشرے کیلئے کسی غنیمت سے کم نہیں ہے ۔ ان کی سرپرستی اور انہیں چیلنجز سے نکال کر قومی دھارے میں واپس لانا اشد ضروری ہے تاکہ یہ خدمات کی ترسیل کر سکیں اور مجبور طبقے کو سکھ کا سانس نصیب ہو۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ بے شمار چیلنجز اور درپیش مسائل کے باوجود بہت سے فلاحی ادارے اپنا کام کر رہے ہیں ۔ اگرچہ ان کی خدمات کا دائرہ محدود ہوا ہے ، ان کے وسائل میں کمی آئی ہے ، مگر ان کا سفر جاری ہے ۔ ہاں البتہ جن غیر ملکی این جی اوز کا بوریا بستر گول ہوا ہے ، وہ اس لحاظ سے نیک شگون ثابت ہوا ہے کہ ہمارے لوگوں نے ان اداروں کو پرکھ کر ان کا ساتھ دینے کا آغاز کیا ہے ۔ یہ ایک مثبت تبدیلی ہے جسے بہرصورت سراہنا چاہئے۔

ماہ رمضان کی آمد ہوتی ہے تو ہر ادارے کی طرف سے نہ صرف عوام الناس سے عطیات کی اپیل کی جاتی ہے بلکہ ان اداروں کی جانب سے قلم قبیلے کو بھی درخواست کی جاتی ہے کہ وہ قلم کی زکوة دیتے ہوئے ان کا پیغام قارئین تک پہنچائیں ۔ کیونکہ الفاظ بظاہر غیر متحرک اور بے وزن دکھائی دیتے ہیں مگر یہی ساکت نقطے اور بے جان لکیریں ایک دل سے نکل کر کسی دوسرے کی دنیا بنا سکتی ہیں۔

ہمارے ہاں اس وقت سب سے بڑا مسئلہ پیٹ کے بعد لوگوں کی صحت کا ہے ۔ ہسپتالوں میں جائیں تو آپ کو مریضوں کی لائنیں لگی ملتی ہیں ۔ تعلیم کے بعد سب سے مہنگا آئٹم علاج ہے ۔ ہر بیماری لمبی رقم مانگتی ہے ، لیکن ہر فرد اس کا بندوبست کرنے کی استطاعت نہیں رکھتا ۔ دوسری جانب گلی گلی کھلے نجی ہسپتال بھی عوام کی جیب پر ڈاکہ ڈالنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے ۔ ایسے میں لاہور کے کینٹ میں واقع آمنہ جبار ہسپتال سفید پوش طبقے کو علاج میں آسانی فراہم کررہا ہے ۔ مریض صرف 30 روپے میں بہترین اور ماہر ڈاکٹرز سے استفادہ کر رہے ہیں جبکہ مفت دوائی اور حیران کُن حد تک سستے ترین لیبارٹری ٹیسٹ کی سہولت بھی دی جارہی ہے ۔ محدود وسائل کے باوجود اہلیان علاقہ کی خدمت میں مصروف ایک مستند مرکزِ صحت ہے ۔ آمنہ جبار ہسپتال رواں سال میں آنکھوں کے آپریشن کی سہولت کا آغاز کرنا چاہتا ہے۔ اس ضمن میں مشینری کی خریداری کیلئے ہسپتال کو زکوة و عطیات کی اشد ضرورت ہے۔

ثریا عظیم ہسپتال کم خرچ پر علاج کرنے والا مرکزِ صحت ہے ۔ دیگر ہسپتالوں کی نسبت سینئر ڈاکٹرز کی فیس یہاں انتہائی کم ہے جبکہ مستحقین کو علاج کی مفت سہولیات دی گئی ہیں ۔ گذشتہ سال ہسپتال نے مخیر حضرات کے تعاون سے ڈائیلیسز اور کارڈیک کا شعبہ قائم کیا تھا ۔ علاج کی بروقت سہولیات دینے کیلئے ان دونوں منصوبوں میں توسیع درکار ہے۔
تھوڑی سی بات تعلیم پر بھی کریں تو ہماری بیشتر این جی اوز کو یتامیٰ کی کفالت کیلئے فنڈز کی اشد ضرورت رہتی ہے۔

اس ضمن میں وہ ہر سال عطیات کی اپیل کرتی ہیں ۔ غزالی ایجوکیشن ٹرسٹ بھی ایک ایسا ہی ادارہ ہے جو پاکستان کے پسماندہ دیہاتوں میں محدود وسائل ، دگرگوں معاشی حالات اور ترجیحات کی عدم دستیابی کا شکار مستقبل کے معماروں کے سر پر موجود بے یقینی کی دھند کو ہٹانے کیلئے اپنا کردار ادا کر رہا ہے ۔ 45 ہزار سے زائد یتیم اور مستحق بچوں کی تعلیمی کفالت کرکے ایک عظیم فریضہ نبھا رہا ہے ۔ رواں سال غزالی ٹرسٹ کا ٹارگٹ دیہاتوں کے مزید 2000 یتیم اور مستحق بچوں کو تعلیمی کفالت کے دائرے میں شامل کرنا ہے ۔ بلاشبہ یہ کام مخیر حضرات کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں۔
سعدیہ کیمپس معذوربچوں کی پرورش کر رہا ہے ۔ ان کو تعلیم کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں اور معاشی میدان میں بھی انہیں خود مختار بنانے کیلئے کوشاں ہے ۔ یہ تسلسل برقرار رکھنے کیلئے سعدیہ کیمپس کو زکوة و عطیات کی ضرورت رہتی ہے۔

ایسے بہت سے ادارے ہیں جو اپنے اپنے تئیں دکھی انسانیت کی خدمت اور وسائل سے محروم طبقے کو سہولیات کی دستیابی ممکن بنا رہے ہیں ۔ ایسے اداروں کو دیکھ پرکھ کر ان کا ساتھ دینا ہم پر فرض بھی ہے اور قرض بھی ۔ موجودہ حالات اور درپیش چینلجز کی وجہ سے ایسے فلاحی اداروں کا دائرہ کار مختصر ہو رہا ہے ۔ انہیں ہم سب نے مل کر سنبھالنا ہے ۔ ان کی حفاظت کرنی ہے۔ انہیں بچانے کیلئے اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہے ۔محروم طبقات کی زندگیوں میں رنگ بھرنے کیلئے قدرت نے ہمیں ”سہولت کار” بنایا ہے اور ہمیں اپنی اس ذمہ داری کو پورا کرتے ہوئے اپنی اپنی سہولت کے مطابق رفاہی اداروں کا ساتھ دینا ہے … کیونکہ یہ ہمیں نیکی کرنے کا موقع دیتے ہیں ۔ کیا آپ چاہتے ہیں کہ اس موقع کو دانستہ طور پر ضائع کر دیں؟ … ہمیں اس ضمن میں حکومت سے کوئی امید نہیں رکھنی چاہئے ۔ فلاحی ادارے ہمارے اپنے ادارے ہیں اور انہیں ہم سب نے مل کر ہی چلانا ہے ۔ آئیے قدرت کی جانب سے دی گئی ذمہ داری کو پورا کرنے کیلئے ان اداروں کی معاونت کریں ۔ بلاشبہ یہ امر یوم آخرت ہماری سرخروئی کا عنوان ٹھہرے گا۔
Muhammad Noor-Ul-Huda

تحریر : محمد نورالہدیٰ

Share this:
Ramadan Mubarak
Previous Post تزکیہ نفس اور رمضان
Next Post محمد اقبال سے محمد عاکف تک
Allama Iqbal

Related Posts

OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness

# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں

September 9, 2026
Speaking Out Costs Women Everything, Author Claims

# بولنے کی قیمت: طاقتور مردوں کے خلاف آواز اٹھانے والی خواتین کی ‘سماجی موت’

September 9, 2026
France Targets Parents to Boost Student Scores After Pisa Drop

# پیرس رپورٹ کے بعد فرانس میں تعلیمی بحران: وزیر تعلیم نے والدین کو مخاطب کرتے ہوئے ذمہ داری قبول کرنے کا عندیہ دے دیا

September 9, 2026
French Firefighters Slam Gov’t Reform as ‘Betrayal’

# فرانسیسی فائر فائٹرز کا وزیراعظم سے ملاقات کے بعد بھی احتجاج جاری رکھنے کا اعلان

September 9, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.