geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 10, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fuel Poverty Grips France as Millions Skip Meals and Heatingفرانس میں توانائی کی غربت: 62 فیصد شہری مفلسی کے خطرے سے دوچار
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Apple Unveils First Foldable iPhone Duo Starting at $2,000ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو: 2,000 ڈالر کی قیمت، 23 اکتوبر سے دستیابی
    • OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

سیاسی طلسم ہوشربا

July 8, 2019 2 1 min read
Nawaz Sharif
Share this:

Nawaz Sharif

تحریر : ایم سرور صدیقی

ملک کا نام یاد نہیں رہا لیکن بات ہے بالکل سچ ،ایک سرکاری ٹی وی پر نیوز کاسٹر حکومت کے حق میں زمین و آسمان کے فلابے ملاتے ملاتے اچانک اٹھ کھڑی ہوئی اور رو دینے والے انداز میں بولی معاف کرنا ناظرین میں اس سے زیادہ اور جھوٹ نہیں بول سکتی۔نیوز کاسٹر نے تو اخلاقی جرأت کا مظاہرہ کرتے ہوئے لوگوں کو سچ بتادیا لیکن لگتاہے تین بار وزیر اعظم بننے والے کو خدانے اتنی بھی توفیق نہیں کئی سال سے موصوف کاہر بیان پہلے سے مختلف ہوتا جس سے ان شکوک و شبہات کو تقویت ملی کہ دال میں واقعی کچھ کالا کالا ہے یا پوری دال ہی کالی ہے ۔میاں صاحب نے کیوں نکالا کی گردان کرتے ہوئے ایک پریس کانفرنس میں جوکچھ ارشادفرمایا تھا میںنے ایک ٹی سٹال پر بیٹھے کچھ لوگوںکو آنکھوں ہی آنکھوںمیں ایک دوسرے سے سوال کرتے اپنی گناہگار آنکھوںسے خوددیکھا ہے یار اتنا جھوٹا بھی دنیامیںکوئی ہوسکتاہے احتساب عدالت میں انہوںنے سارا ملبہ اپنے بیٹوں پر ڈال دیا تھا اور مسلم لیگ(ن) کے تاحیات قائد میاں محمد نوازشریف نے ہمیشہ ملک کے معتبر اداروں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے الزام لگایا تھا کہ میرے اور میرے خاندان کے اردگرد تمام تر مسائل کی جڑ سابق صدر پرویز مشرف ہیں،جب ان کے گردن پر جمہوری حکومت نے قانون کے پنجے گاڑے تو اس وقت پاک فوج اور سیکورٹی اداروں کے اعلیٰ افسران نے مجھے دھمکایا کہ اس پتھر کو نہ چھیڑو بصورت دیگر خود ملیامیٹ ہوجاؤ گے،علاوہ ازیں سابق صدر آصف علی زرداری نے بھی مجھے پرویز مشرف کے تمام تر اقدامات کو قومی اسمبلی سے توثیق کرانے کا مشورہ دیا تھا لیکن میں نہیں مانا۔دھرنے کے دوران مجھے کہا گیا کہ طویل رخصت پر چلا جاؤں یا استعفیٰ دے دوں،مجھ پرالزام لگانے والے اپنے ارادوں میں کمی نہ کریں اور میں نے بھی قسم اٹھا رکھی ہے کہ ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹوں گا۔

نواز شریف نے کہا کہ کاش آج آپ یہاں لیاقت علی خان اور ذوالفقار علی بھٹو کی روح کو طلب کرسکتے اور ان سے پوچھ سکتے کہ آپ کے ساتھ کیا ہوا؟ کاش آج آپ ایک زندہ جرنیل کو بلاکر پوچھ سکتے کہ اس نے آئین کے ساتھ کھلواڑ کیوں کیا؟ سارے ہتھیار اہل سیاست کے لیے بنے ہیں، جب بات فوجی آمروں کے خلاف آئے تو فولاد موم بن جاتا ہے۔نواز شریف کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کے خلاف مقدمہ شروع ہوتے ہی اندازہ ہوگیا کہ آمر کو کٹہرے میں لانا کتنا مشکل ہوتا ہے، انصاف کے منصب پر جج پرویز مشرف کو ایک گھنٹے کے لئے بھی جیل نہ بھجواسکے، وہ پراسرار بیماری کا بہانہ بناکر دور بیٹھا رہا، جنوری 2014 میں وہ عدالت کے لیے نکلے تو طے شدہ منصوبے کے تحت ہسپتال پہنچ گئے۔سابق وزیر اعظم کا یہ بھی کہنا تھا کہ مجھے کبھی آئینی مدت پوری کرنے نہیں دی گئی، مجھے جلاوطن کردیا گیا، میری جائیدادیں ضبط کرلی گئیں، واپس آیا تو ہوائی اڈے سے پھرجلاوطن کردیا گیا، میں اس وقت بھی حقیقی جمہوریت کی بات کررہاتھا، فیصلے وہی کریں جنہیں عوام نے اختیار دیاہے، داخلی اور خارجی پالیسیوں کی باگ دوڑ منتخب نمائندوں کے پاس ہی ہو۔نواز شریف نے کہا کہ مجھے بے دخل کرنے اور نااہل قرار دینے والے کچھ لوگوں کو تسکین مل گئی ہوگی، مجھے سیسلین مافیا، گارڈ فادر، وطن دشمن اور غدار کہنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، میرے آباواجداد ہجرت کرکے یہاں آئے، میں پاکستان کا بیٹا ہوں مجھے اس مٹی کا ایک ایک ذرہ پیارا ہے، میں کسی سے حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ لینا اپنی توہین سمجھتاہوں۔نواز شریف نے کہا کہ میری نااہلی اور پارٹی صدارت سے ہٹانے کے اسباب و محرکات کو قوم بھی اچھی طرح جانتی ہے، کیا میرے خلاف فیصلہ دینے والے ججوں کو مانیٹرنگ جج لگایا جا سکتا ہے؟ کیا کسی لفظ کی تشریح کے لیئے گمنام ڈکشنری استعمال کی جاتی ہے؟ کیا کسی سپریم کورٹ کے بینچ نے جے آئی ٹی کی نگرانی کی؟ کیا کسی نے اقامے پر مجھے نااہل کرنے کی درخواست دی تھی؟، یہاں جتنے گواہان پیش ہوئے کسی نے گواہی نہیں دی کہ میں نے کوئی جرم کیا، آپ اورمجھ سمیت سب کو اللہ کی عدالت میں پیش ہونا ہے۔

میاں صاحب نے جو کچھ کہا اس کا صاف صاف مطلب یہ ہے کہ استعفیٰ دینے سے انکار پر ایون فیلڈ کیس بنایا گیا،تاریخ کے ہر جرم کا ارتکاب پاک فوج نے کیاہے ۔اسے کہتے ہیں جو بات کی خداکی قسم لاجواب کی۔میاںصاحب کئی ماہ سے قوم کو الف لیلیٰ کی کہانیاں سناکر ان کا دل بہلانے کی کوشش کررہے ہیں کبھی وہ علی بابا چالیس چوروں کی وارداتیں چٹخارے لے کر بیان کرتے ہیں تو کبھی ڈکٹیٹر جنوں کے حکومت پر قبضہ تذکرہ آنسو بہا بہا کرکرتے رہتے ہیں تو کبھی وہ دیومالائی کرداروںکی باتیں کرتے نہیں تھکتے۔ حالانکہ موصوف بقلم خود اس طلسم ِ ہوشربا کے جیتے جاگتے کردار رہے ہیں ایسے کردار کہ ایک ڈکٹیٹرجن نے ان کو اپنی زندگی دان کرنے کی دعا مانگی تھی ۔جو باتیں آج تواترسے لوگوںکو متاثر کرنے کیلئے کی جارہی ہیںشایدانہیں یہ بھی یاد نہیں رہا ان میں بیشتر باتیںتوقوم کو پہلے ہی معلوم ہیں انہیں یادبھی کیونکرہوسکتاہے کہ برے وقت میں اکثر حواس باختہ ہوجاتے ہیں اور اللہ مت مار دیتاہے۔ اللہ ہم سب پر اپنا رحم کرے۔سابق وزیر ِ اعظم کے بیانیہ پر یہی کہاجاسکتاہے سوال گندم جواب چنا ۔ انہیں چاہیے تھا کہ کم از کم دو بنیادی سوالات کا جواب عدالت کو دیتے اور بتاتے کہ بچوں کی 16 کمپنیوں میں 3 سو ارب روپیہ کہاں سے آیا؟ نواز شریف بتاتے کہ ایون فیلڈ جائیدادیں کس سرمائے سے خریدی گئیں۔عدالت کچھ پوچھتی رہی میاں صاحب طوطا مینا کی وہی گھسی پٹی کہانیاں سناتے رہے۔ یہی بات شیدے نے میدے کے گوش گذارکی تو اس نے ترت جواب دیا اب تلک جو کچھ میاںصاحب قوم کو جو کہانیاںسناتے رہے ہیں اسے ہم سیاسی طلسم ہوشربا بھی کہہ سکتے ہیں شیدے نے اس کے کندھے پر جو زور سے ہاتھ مارا اور کہا کم بخت میاںصاحب کے بیانات کو سیاسی ہوئے اس طلسم ہوشربا میں طلسم کیاہے؟
میدے ،”تم طلسم کا مطلب سمجھتے ہو ؟
”میں اتنا بھی گھامڑ نہیں جانتاہوں طلسم کا مطلب جادو ہوتاہے

”اس سے بڑا جادوکیاہوگا ایک شخص کے نابالغ بچے لندن میں اربوںکھربوںکے مالک بن گئے اور انہوںنے اپنے باپ کو یہ بھی پتہ نہ چلنے دیا کہ ان کے پاس اتنی دولت کہاں سے کیسے آئی؟ ارے بدھو اسے کہتے ہیں
کچھ نہ سمجھے خداکرے کوئی

میاں نواز شریف کے حق میں نعرے لگانے والے سادہ لوح یاجاہل عوام کا تو پتہ نہیں لیکن اپنی سیاست کو میاںنواز شریف کو بیساکھی کے طورپر استعمال کرنے والے خوب جانتے ہیں کہ حقائق کیا ہیں؟ہر ایونٹ کو سیاست سمجھنے والے نوازشریف شاید ان لوگوںکے ہاتھوںکا کھلونا بن چکے ہیں کٹھ پتلی اور کیا ہوتی ہے تنہائی میں میاںنوازشریف کو ضرور غورکرنا چاہیے 22کروڑ عوام میں سے چند ہزار کارکن اکھٹے کرکے یہ فرض کرلیناکہ ہم مخالفین کو چت کردیں گے دن میں خواب دیکھنے کے مترادف ہے ہرروزنیا تماشہ اب احتساب عدالت کے جج کی مبینہ ویڈیو اور اس کااعتراف ِ گناہ اپنی جگہ پر اس کا ذرست یا فیک ہونے کا فیصلہ فی الوقت نہیں کیاجاسکتا فرض کرلیا میاں صاحب سچے ہیں مریم بی بی جو کہائی سنارہی ہیں اس میں چلو مان لیا کچھ نہ کچھ صداقت ہوگی مگرپرنالہ تو وہیں ہے لیکن قوم کو الف لیلیٰ کی داستان نہ سنائیں چند اجھے سوالوںکا جواب دے دیں سیاسی طلسم ِہوشربا خود سمجھ میں آ جائے گی۔
M Sarwar Siddiqui

تحریر : ایم سرور صدیقی

Share this:
DMC EAST
Previous Post ضلع شرقی میں صفائ ستھرائ کی بہتری کیلئے سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ اپنا کردار ادا کرے، معید انور
Next Post مفادات کی جنگ اور پاکستان
Accountability

Related Posts

Imam Jailed Over Alleged Sexual Assault of Teen

فرانس میں مسجد کے امام کو 15 سالہ لڑکے پر جنسی حملے کے الزام میں جیل بھیج دیا گیا

September 10, 2026
Apple Unveils First Foldable iPhone Duo Starting at $2,000

ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو: 2,000 ڈالر کی قیمت، 23 اکتوبر سے دستیابی

September 10, 2026
Macron Taps Thomas Pesquet to Command 2027 ISS Mission

تھامس پیسکیٹ 2027 میں بین الاقوامی خلائی اسٹیشن مشن کی قیادت کریں گے، میکرون کا اعلان

September 10, 2026
Fuel Poverty Grips France as Millions Skip Meals and Heating

فرانس میں توانائی کی غربت: 62 فیصد شہری مفلسی کے خطرے سے دوچار

September 10, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.