geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 24, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • طاہر محمود بھٹی: سانتیے کے عروج سے ٹیکس فراڈ کی سزا تک
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    صحت و تندرستی
    • WHO Declares Emergency as Ebola Kills Over 80 in DR Congoکانگو میں ایبولا کی نئی وبا قابو سے باہر، ڈبلیو ایچ او نے بین الاقوامی ایمرجنسی نافذ کردی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    دلچسپ اور عجیب
    • Giant dinosaur Nagatitan identified from Thai fossilsتھائی لینڈ میں 27 ٹن وزنی دیو ہیکل ڈائنوسار دریافت، جنوب مشرقی ایشیا کا سب سے بڑا جانور
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

مفادات کی جنگ اور پاکستان

July 8, 2019 0 1 min read
Accountability
Share this:

Accountability

تحریر : ذوالقرنین ہندل

یوں تو ساری جنگیں مفادات کی خاطر ہی لڑی جاتی ہیں۔مگر مختلف ممالک میں موجود ایک قسم کا گروہ جسے لوگ ’اشرافیہ‘ بھی کہتے ہیں، اپنے مفادات کی لڑائیاں لڑ رہے ہیں۔یہ گروہ ہر سطح پر متحرک ہوتے ہیں۔یہ بہت با اثر لوگ ہوتے ہیں۔ جو ریاست کے مختلف معاملات پر بھی اثر انداز ہوتے ہیں۔لوگ اسے ’اسٹیبلشمنٹ‘ بھی کہتے ہیں۔اس میں امراء، جاگیردار، سیاستدان، طاقتور اعلی عہدیدار، اور دیگر بااثر لوگ موجود ہوتے ہیں۔

پاکستان جہاں اندرونی و بیرونی محاذوں پر الجھا ہو ا ہے،وہیں اس طبقے کی مفادات کی لڑائیوں کا بھی شکار ہے۔ذاتی مفادات کی لڑائیوں کو ہمیشہ آمریت، جمہوریت، غربت، کرپشن، اور احتساب کی آڑ میں لڑا جاتا ہے۔یہ ذاتی مفادات ہی ہوتے ہیں، جو وفاداریاں تبدیل کرواتے ہیں۔ مختلف طاقتوں کی گود میں اٹھکیلیاں لی جاتی ہیں۔پارٹیاں بدل جاتی ہیں،مگر کے مفادات نہیں بدلتے۔دولت و شہرت کی یہ منزل نسل در نسل منتقل بھی ہوتی ہے۔

پاکستان آزادی سے لے کر آج تک ان کی مفاداتی لڑائیوں کو بھگت رہا ہے۔یہی وجہ تھی کہ پاکستان دو لخت ہوا،خطے میں تنہائی کا شکار ہوا،معاشی لحاظ سے کمزور ہوا،دہشتگردی کی لپیٹ میں آیا، مسلم ہمساؤں سے بہتر تعلقات کو فروغ نہ دے سکا،اندرونی انتشار کا شکار ہوا، اور دیگر نقصانات کا شکار بنا۔

گزشتہ چند دنوں سے گہما گہمی عروج پر ہے۔اپنے اپنے مفادات کا دفاع جاری ہے۔ آپسی لڑائیوں میں ملک لہو لہان ہے۔کوئی ملک کی مرہم پٹی کیوں کرے؟کسی کو حکومت بچانے کی فکر ہے، تو کسی کو گرانے کی۔ حکومت اپنی ڈوبتی ناؤ بچانے کے لئے گرفتاریوں کا سلسلہ کار بڑھا رہی ہے۔کہیں منشیات کی آڑ میں،تو کہیں احتساب کی آڑ میں مخالفین کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔دوسری طرف اپوزیشن احتساب کے ڈر سے حکومت کا تختہ الٹانے کی تگ و دو میں ہے۔ویڈیوز تیار کی جا رہی ہیں۔اداروں کو بدنام کیا جا رہا ہے۔چیئرمین سینٹ کو ہٹانے کی تگ دو کی جا رہی ہے۔

ماضی میں بھی کبھی بھینس چوری کے کیسز بنائے جاتے تو کبھی منشیات کے۔احتساب کے نام پر ذاتی مفادات کا کھیل کل بھی جاری تھا اور آج بھی ہے۔ مفادات کی اس جنگ میں میڈیا کو بھی تقسیم کیا گیا۔مفادات کی آڑ میں میڈیا کو دبانے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔سوشل میڈیا پر گھناؤنے الزامات کی بوچھاڑ اور پراپیگنڈہ جاری ہے۔ یہ مفادات کی جنگ ہی تو ہے کہ، اپوزیشن کو حکومت کی جانب سے عوام پر بے جا ٹیکسز کے مسلط ہونے کی فکر نہیں۔فکر ہے تو صرف اپنے کیسز کی،اپنے بچاؤ کی اور اپنے مفادات کی۔حکومت میں موجود پارٹی کوبھی ملک کی کوئی فکر نہیں، فکر ہے تو صرف حکومت بچانے کی،احتساب کی آڑ میں بدلے کی اور مفادات کی۔

کسی کو خبر ہے کہ! معیشت کو مستحکم کرنے کے نام پر حکومت نے کیسی پالیسیاں شروع کی ہیں؟ پالیسیوں کی بدولت، ایک مزدور جو روزانہ دیہاڑی پر کام کرتا ہے، کتنا بے بس ہوگیا ہے؟جو روزانہ اپنی محنت سے گھر کا راشن بھرتا تھا۔ بے روزگار ہوگیا ہے۔پاکستان بھر میں بڑی ٹیکسٹائل کی صنعتیں بند ہوگئیں ہیں۔لاکھوں مزدور بے روزگا ر ہوگئے ہیں۔مالکان کا کیا ہے، ان کے پاس تو بچاؤ کے لئے بہت کچھ ہے۔وہ اپنی کئی نسلوں کو بٹھا کر کھلا سکتے ہیں۔مگر ٹیکسٹائل سے جن مزدوروں کا روزگار منسلک تھا، ان کا کیا بنے گا؟کہاں سے کھلائیں اپنے بچوں کو؟ لوٹ مارشروع کر دیں؟ڈالر کی قیمتیں بڑھنے سے درآمد ہونے والی تمام چیزوں کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔وہ غریب جو بے روزگاری کا نشانہ بنا ہے،کیسے مہنگائی میں اپنے خاندان کا پیٹ بھرے؟

مانتے ہیں کہ،دنیا بھر میں ’ڈاؤن سائیزنگ‘ کا سلسلہ جاری ہے۔مگر چیزوں کی غیر مستحکم قیمتیں اور بے جا ٹیکس،تو مزدوروں کے لئے موت کی علامت ہیں۔مہنگائی سے کاروباری لوگوں کو شاید کوئی خاص فرق نہ پڑے۔مگر مزدور کی مشکلات بڑھتی چلی جا رہی ہیں۔بڑھتی بے روزگاری کے باعث لوگ ذہنی مریض بن رہے ہیں۔ جو بے بسی، انتہا پسندی اور افراتفری کو فروغ دے رہا ہے۔

موجودہ حالات میں اشرافیہ کے اس طبقے کی مفادات کی جنگ میں نہ صرف غریب و لاچار لوگوں کا نقصان ہو رہا ہے۔بلکہ ملک کی قسمت بھی داؤ پر ہے۔طبقوں کے درمیان نفرت پروان چڑھ رہی ہے۔لوگ سوشل میڈیا پر اداروں کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔حکومت کی سخت پالیسیاں اداروں کی ساکھ کو بچانے کی بجائے متاثر کررہی ہیں۔ذہنی تناؤ بڑھتا چلا جا رہا ہے۔ایسے میں پس پردہ گناؤنی سازشیں بھی متحرک ہو سکتی ہیں۔افراتفری کو پروان چڑھا کر ملک کو غیر مستحکم کر سکتی ہیں۔عالمی سطح پر بہت سی نادیدہ قوتیں ہمیشہ سے یہی چاہتی ہیں کہ،پاکستان ہمیشہ سنگین حالات کا شکار رہے۔تا کہ وہ اسے بنیاد بنا کر خطے میں اپنے مقاصد حاصل کر سکیں۔

پاکستان حکومت،اپوزیشن،اداروں اور عوام کو اپنے مفادات سے نکل کر ملک کی بقا کی خاطر اختلافات کو ختم کرنا ہوگا۔حالات کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا۔انتہا پسندی کی ہوا کو روکنا ہوگا۔بدلے کو پرے رکھ کر، احتساب کا عمل شروع کرنا ہوگا۔حکومت کو جائز تنقید کا نشانہ بنانا ہوگا۔ہر ادارے کو دوسروں پر نظر رکھنے کی بجائے،صرف اپنے معاملات کو انجام دینا ہوگا۔دیکھنا ہوگا کہ موجوہ حالات کے پیچھے کون ہے؟ اور اس کے کیا محرکات ہیں؟ذرا سوچئے!
Zulqarnain Hundal

تحریر : ذوالقرنین ہندل

Share this:
Nawaz Sharif
Previous Post سیاسی طلسم ہوشربا
Next Post حکومت کو اپوزیشن کےاحتجاج کی کوئی پرواہ نہیں: نعیم الحق
Naeem ul Haq

Related Posts

Cannes’ Longest Ovation Masks an Awkward Truth

کان فلم فیسٹیول: 16 منٹ کی تاریخی تالیاں، لیکن کیا یہ پام ڈی اور کی ضمانت ہے؟

May 23, 2026
France Bans Israeli Minister Over Gaza Flotilla Incident

فرانس نے اسرائیلی وزیر بن گویر کی ملک میں انٹری پر پابندی لگا دی، یورپی پابندیوں کا مطالبہ

May 23, 2026
Actor Momina Iqbal Seeks FIR Against PML-N MPA

اداکارہ مومنہ اقبال کی ایم پی اے ثاقب چدھڑ کے خلاف ہراسگی کی درخواست، وزیراعلیٰ نے سیاسی دباؤ ڈالنے پر سخت کارروائی کی وارننگ دے دی

May 23, 2026
Pakistan Busts Ring Selling Officials' Data

چند ہزار روپے میں سرکاری افسران کا ڈیٹا فروخت کرنے والا نیٹ ورک بے نقاب، چار ملزمان گرفتار

May 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.