geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 8, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    • New French End-of-Life Law Brings Peace to Familiesمعاون اموات کا قانون: ’میرے والد اپنی زندگی کا اختتام خود چن سکیں گے اور اس سے مجھے سکون ملتا ہے‘
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    • Berlin Refuses Ransom, Hackers Leak 1M Filesبرلن کی سائبر حملے کے بعد تاوان ادا کرنے سے انکار، ہیکرز نے شہر کا ڈیٹا جاری کر دیا
    • OpenAI Admits AI Agents Hijacked Wiki Sites for Cheating# اوپن اے آئی کا اعتراف: مصنوعی ذہانت کے ایجنٹس نے وکی سائٹس کو پیغام رسانی کے لیے استعمال کیا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

موروثی سیاست سے غربت، مہنگائی تک

April 2, 2019 0 1 min read
Poverty in Pakistan
Share this:

Poverty in Pakistan

تحریر : غلام مرتضیٰ باجوہ

پاکستان خداوند برتر و بالا کی وہ عظیم نعمت جسے دوستانِ وطن رشک بھری نظروں سے دیکھتے ہیں اور دشمن کے سینے پر ہر لمحہ بڑے سے بڑا سانپ لوٹتا ہے۔27 رمضان المبارک کی سعادت نشان مقبول ساعتوں میں نورانی ماحول کا مظہر پاکستان لاکھوں کلمہ پڑھنے والوں کی جانی و مال قربانیوں کے بعد نقشہ عالم پر ابھرا ہے۔

بزرگ کہتے ہیں کہ کونسی نعمت نہیں ہے ہمارے پاس؟زندگی، شعور، انسانیت، معاشرت، تہذیب، صحت، تعلیم، والدین، گھر، روٹی، کپڑا، مکان غرض زندگی کی ہرنعمت سے ہمیں اللہ تعالیٰ نے نوازا ہے۔آسمانوں اورزمین کو ہمارے لیے اللہ تعالیٰ نے تسخیر کردیا ہے۔کائناتوں کا علم ہمارے سامنے یوں پھیلادیاگویاہم ہی اس ساری کائنات کے اکیلے وارث ہیں۔

ہم دنیا میں پہلی سانس لیتے ہیں تو ہم پر اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کی بارش برسنا شروع ہوجاتی ہے۔ہمارے والدین اس وقت تک اپنی شفقت، عنایت اور اپنی مہربانی کا سایہ کیے رکھتے ہیں جب تک ہم کسی کام کے اہل نہیں ہوجاتے۔ماں کے پیٹ میں ایک ندی سے خوراک مل رہی ہوتی ہے اور دنیا میں آتے ہیں اللہ رب العزت اپنی رحمتوں کے دریاؤں کی فراوانی کریتے ہیں۔

رہا سوال کہ کیا پا کستا ن ایک غر یب ملک ہے ؟۔ حقیقت تو یہ ہے کہ معیشت کا اتار چڑھاؤ عدم استحکام کا شکار ہے جو اصل اور بنیادی مسئلہ ہے۔پٹرول، ڈیزل اور بجلی کے نرخوں میں اضافہ صرف مہنگائی بڑھنے کا ہی نہیں بلکہ گداگری اور غربت میں اضافے کا بھی دوسرا نام ہے۔ لوگ مہنگائی کے سبب پیٹ کاٹ کاٹ کر جینے پر مجبور ہیں۔ بیشتر گھرانے ایسے ہیں، جہاں مہینے کا اکٹھا سامان لانے کا رواج دن بہ دن ختم ہوتا جا رہا ہے۔پالیسیوں میں مسلسل ناکامی سے ملک کے حا لات بدتر ہوتے چلے گئے ا و ر ماضی سے از حال تک کوئی خاطر خوا ہ تبدیلی نہ ہونے کی وجہ سے اب موجودہ صورت حالت مزید سنگین ہوگئی ہے۔ملک میں سب سے بڑا مسئلہ غربت کا ہے جو حکمرانوں کی نا اہلی ، جرائم اور سماجی کمزوری کی وجہ سے ہے۔

غربت کی ایک اور وجہ کرپشن ہے،کرپشن کی ہمارے معاشرے میں مختلف اقسام ہیں جس کی وجہ سے نظام کا بنیادی ڈھانچا بیرونی طور پر مضبوط مگر اندرونی ساخت کو دیمک چاٹ چکی ہے،اوپر سے نیچے تک ادارے کھوکھلے ہو چکے ہیں۔عالمی شماریاتی ادارے کیمطابق پاکستان کرپشن کرنے والے ممالک کی فہرست میں شامل ہے۔اس پورے منظر نامے میں کچھ کرپٹ لوگوں کا وسائل پر قبضہ کرنااور عام مزدور طبقے کو متوسط رکھنا ہے۔ سابق حکومت کے خود کرپشن میں ملوث ہونے کی وجہ سے بنیادی تجویز کردہ پالیسیوں کا کامیا ب نتیجہ حاصل نہیں ہوتا تھا،ایک پالیسی کی ناکامی کے بعد سابق حکومتوں نے اسکی ناکامی پر غور ہی نہیں کی ا ور نئی پالیسی کا اعلان کردیاجاتا تھا۔بھاری ٹیکسوں سے کچل کر بیروزگاروں کو غربت کی لکیر سے نیچے رہنے پرمجبور کر دیا جاتاہے۔ مزدور طبقہ اور عام آدمی کو بنیادی ضرورتوں سے محروم رکھا جاتا ہے۔خصوصی طو ر پر صحت و علاج، پانی، انصاف کی فراہمی ،مہنگائی ،ملازمت ،قرضوں کی فراہمی اور تعلیم جیسی بنیادی سہولیات پر بھی عدم دلچسپی کا مظاہرہ کیا جاتا ہے۔

دوسری جانب کرپٹ، بدعنوان عناصر جو آج کل سڑکوں پر مارچ اور احتجاج کی کال دے رہے ہیں ۔ان میں سے بیشتر سابق اراکین قومی وصوبائی اسمبلی صنعت و تجارت کے شعبے سے وابستہ تھے اور اپنے مفادات کے حصول کیلئے صرف ایسے ہی کاروباری منصوبے میں دلچسپی رکھتے تھے جس کا فائدہ ملک و قوم کی ترقی کی بجائے انکی ذات تک محدود ہوتا ۔ سابق حکومتیں اداروں کو منظم کرنے میں ناکام رہی ہے۔حکومت کی جانب سے چلائے جانیوالے اداروں کو غیر ملکی سرمایہ داروں کو بیچا جاتارہا ہے،مارکیٹ میں مصنوعی قلت پیدا کر کے اشیاء کو مہنگا کردیا جاتا ہے، اجارہ داری کے منصوبوں کے تحت کمیشن لے کر ڈیل کی جاتی ہے اور آخر میں تمام بوجھ صارف کو ہی اٹھانا پڑتا ہے یہی وجہ مہنگائی اور غربت میں مزید اضافے کا باعث بنتی ہے۔

ضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستان خداوند برتر و بالا کی عظیم نعمت ہے اور پاکستانی دنیا میں ایک عظیم اور بہادرقوم کے نام سے پہنچان رکھتے ہیں۔ ہمیں بطور پاکستانی شہری ذمہ داری کے ساتھ ان بے ضابطگیوں کو غور طلب فیصلوں سے حل کرنا ہوگا۔ہماری قوم کی خوش قسمتی ہے کہ کوئی بھی مسئلہ ایسا نہیں ہے جس کا حل موجود نہ ہو،مگر بد قسمتی اس بات کی ہے کے ہم اپنی اصلاح کرنا ہی نہیں چاہتے ۔اگر آج بھی ہم نے کوئی سنجیدہ قدم نہ اٹھایا تو ہم لوگ کبھی بھی مہنگائی ، غربت ،احتجاج اور موروثی سیاست سے باہر نہیں نکل سکیں گے۔
Ghulam Murtaza Bajwa

تحریر : غلام مرتضیٰ باجوہ

Share this:
Development
Previous Post ترقی کے لیے درست سمت کا تعین
Next Post دے دے ”NRO”دے دے
Bilawal Bhutto

Related Posts

Data Centers Threaten Trump's Midterm Majority

ڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟

September 7, 2026
Elon Musk’s Daughter Slams Father in New Desigual Ad

# ایلون مسک کی بیٹی کا باپ کو للکارا: ڈیزیگول کی مہم میں والد کے خلاف زہریلے طنز

September 7, 2026
Trump Proposes Renaming New Mexico to ‘New America’

# ٹرمپ کا ایک اور متنازع اقدام: نیو میکسیکو کا نام تبدیل کرنے کی تجویز

September 7, 2026
Far-Right Shock Win in Saxony-Anhalt Shakes Germany

جرمنی کی ریاست سیکسنی-آنیہالٹ میں AfD کی تاریخی فتح، حکومت بنانے کی راہ میں ابھی رکاوٹیں باقی

September 7, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.