geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
October 18, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Six Autumn Escapes in France You Can Reach Without a Carفرانس میں بغیر گاڑی کے خزاں کی سیر: چھ خوبصورت مقامات جہاں پبلک ٹرانسپورٹ سے پہنچا جا سکتا ہے
    • The Spoon Revolution: Why a Growing Community Is Ditching the Forkچمچ بمقابلہ کانٹا: کھانے کی میز پر خاموش انقلاب کیوں برپا ہے؟
    • Drought and Heatwaves Halve Ardèche Chestnut Harvest as Europe Braces for Price Risesخشک سالی اور گرمی کی لہروں نے فرانس میں شاہ بلوط کی فصل کو تباہ کر دیا
    صحت و تندرستی
    • Six Autumn Escapes in France You Can Reach Without a Carفرانس میں بغیر گاڑی کے خزاں کی سیر: چھ خوبصورت مقامات جہاں پبلک ٹرانسپورٹ سے پہنچا جا سکتا ہے
    • The Spoon Revolution: Why a Growing Community Is Ditching the Forkچمچ بمقابلہ کانٹا: کھانے کی میز پر خاموش انقلاب کیوں برپا ہے؟
    • Salt Stomping: TikTok's Viral Sleep Hack That Experts Say Doesn't Workسالٹ اسٹامپنگ: کیا نمک پر چلنا واقعی نیند کو بہتر بناتا ہے؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Justice Takes the Wheel: French Electro Duo to Score GTA VI Soundtrackجسٹس فرانسیسی الیکٹرو جوڑی جی ٹی اے 6 کی ساؤنڈ ٹریک تیار کرے گی
    • Drought and Heatwaves Halve Ardèche Chestnut Harvest as Europe Braces for Price Risesخشک سالی اور گرمی کی لہروں نے فرانس میں شاہ بلوط کی فصل کو تباہ کر دیا
    • Salt Stomping: TikTok's Viral Sleep Hack That Experts Say Doesn't Workسالٹ اسٹامپنگ: کیا نمک پر چلنا واقعی نیند کو بہتر بناتا ہے؟
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Justice Takes the Wheel: French Electro Duo to Score GTA VI Soundtrackجسٹس فرانسیسی الیکٹرو جوڑی جی ٹی اے 6 کی ساؤنڈ ٹریک تیار کرے گی
    • Ukraine's Drone Campaign Against Russian Data Centers Rattles Kremlin's Digital Infrastructureیوکرین کے ڈرون حملے: روسی ڈیٹا سینٹرز پر نئی جنگ کا محاذ
    • Sophie Adenot Returns to Earth After Record-Breaking 235 Days in Spaceسوفی ایڈینو کا ریکارڈ مشن: 235 دن بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر گزارنے کے بعد واپسی کا سفر شروع
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

صدر مملکت نے سعودی ولی عہد کو اعلیٰ ترین سول اعزاز سے نواز دیا

February 18, 2019 1 1 min read
Arif Alvi - Mohammad Bin Salman
Share this:

Arif Alvi - Mohammad Bin Salman

اسلام آباد (جیوڈیسک) صدرِ مملکت عارف علوی نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو پاکستان کا اعلیٰ ترین سول اعزاز ’نشانِ پاکستان‘ عطا کر دیا۔

ایوانِ صدر میں ہونے والی تقریب میں وزیراعظم عمران خان اور صدرِ مملکت عارف علوی کے علاوہ تینوں مسلح افواج کے سربراہان، چیئرمین سینیٹ، اسپیکر قومی اسمبلی اور کابینہ ارکان بھی شریک تھے۔

تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا گیا اور دونوں ممالک کے قومی ترانوں کی دھنیں بھی بجائی گئیں۔

وزیراعظم عمران خان، صدرِ مملکت عارف علوی اور سعودی علی عہد محمد بن سلمان اسٹیج پر براجمان تھے۔

صدر مملکت کی جانب سے معزز مہمان کو ’نشانِ پاکستان‘ عطا کیے جانے کے بعد ظہرانہ دیا گیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ شہزادہ محمد بن سلمان کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام میرے لیے اعزاز ہے، سعودی عرب اور پاکستان تاریخی رشتوں میں بندھے دوست ہیں، سعودی عرب کی محبت پاکستان کے عوام کے دلوں میں ہے۔

انہوں نےکہا کہ ولی عہد کا دورہ دونوں ملکوں کی دوستی کو مزید مضبوط کرےگا، پاک سعودی سپریم کوآرڈی نیشن کونسل کا قیام انتہائی ہم ہے، سعودی عرب اور پاکستان سیاحت کے لیے بہترین ممالک ہیں، پاکستان میں سیاحت کے بے پناہ مواقع ہیں، سعودی عرب اور پاکستان کی دوستی مذہب اور ثقافت پر مبنی ہے، سعودی عرب کاوژن 2030 مستقبل کے لیے اہم ہے۔

صدرِ پاکستان نے اپنی تقریر کے دوران سعودی فرماں روا کو بھی دورۂ پاکستان کی دعوت دی۔

صدر عارف علوی نے پاکستانی قیدیوں کی رہائی پر سعودی ولی عہد سے اظہار تشکر کیا اور تقریر کے بعد مکالمہ کیا کہ میں آپ سے پاکستانی قیدیوں کی رہائی پر شکریہ ادا کرنا بھول گیا۔

پاکستانی قیدیوں کی رہائی کے ذکر پر وزیراعظم نے ولی عہد سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر قیدیوں کی رہائی کی خبر وائرل ہونے کا ذکر کیا۔

عمران خان نے کہا کہ سوشل میڈیا وہ میڈیا نہیں جہاں سے خبریں اگلے دن آتی ہیں، سوشل میڈیا پر خبریں آدھےگھنٹے میں پھیل جاتی ہیں۔

اس موقع پر معزز مہمان شہزاد محمد بن سلمان نے کہا کہ بڑی تعداد میں پاکستانی سعودی عرب میں خدمات انجام دے رہے ہیں اور سعودی عرب کی ترقی میں ہنرمند اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔

ولی عہد کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات مذہبی احترام کی بنیاد پر ہیں، دونوں ممالک کے تعلقات وقت کےساتھ مضبوط ہو رہے ہیں۔

ایوانِ صدر میں تقریب کے بعد سعودی ولی عہد نے واپسی کے دوران صدر مملکت اور کابینہ اراکین سے الوداعی مصافحہ کیا جس کے بعد وزیراعظم عمران خان ایک بار پھر خود گاڑی ڈرائیو کرکے سعودی ولی عہد کو نورخان ائیربیس لے کر پہنچے جہاں دونوں رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔

پریس کانفرنس کے بعد معزز مہمان واپس روانہ ہوئے جہاں وزیراعظم عمران خان، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور دیگر وزرا سمیت ڈی جی آئی ایس پی آر نے انہیں الوداع کیا۔

اس سے قبل معزز مہمان وزیراعظم ہاؤس سے وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ صدارتی بگھی میں ایوانِ صدر کے لیے روانہ ہوئے، اس دوران پریذیڈنٹ باڈی گارڈ دستے ان کی حفاظت میں مامور تھے۔

اس رجمنٹ کو بابائے قوم محمد علی جناح کے پہلے حفاظتی دستے کا اعزاز حاصل ہے، یونٹ 1773 کو بنارس میں گورنر جنرل باڈی گارڈز کے نام سے وجود میں آیا۔

ایوانِ صدر پہنچنے پر محمد بن سلمان کا شاندار استقبال کیا گیا جہاں مرکزی دروازے پر صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے معزز مہمان کا استقبال کیا جب کہ اس دوران وفاقی وزراء بھی موجود تھے۔

وزیراعظم ہاؤس میں عمران خان کے ساتھ ناشتے کے بعد سعودی مہمان نے مختلف شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔

معزز مہمان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی ملاقات کی جس میں ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی ایم آئی اور ڈی جی آئی ایس پی آر بھی موجود تھے۔

اس دوران دونوں ممالک کے درمیان دفاعی شعبے میں تعاون پر فروغ سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ افغان امن عمل پر بھی تفصیلی بات چیت کی گئی۔

ایوانِ صدر میں معزز مہمان کی صدرِ مملکت عارف علوی سے بھی ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے وفود کی سطح پر ملاقات کی۔

Share this:
Mohammad Bin Salman
Previous Post ولی عہد محمد بن سلمان کا سعودی عرب میں قید 2107 پاکستانیوں کی فوری رہائی کا حکم
Next Post سعودی ولی عہد دو روزہ دورہ مکمل کر کے پاکستان سے روانہ
Prince Mohammed Bin Salman

Related Posts

Six Autumn Escapes in France You Can Reach Without a Car

فرانس میں بغیر گاڑی کے خزاں کی سیر: چھ خوبصورت مقامات جہاں پبلک ٹرانسپورٹ سے پہنچا جا سکتا ہے

October 17, 2026
The Spoon Revolution: Why a Growing Community Is Ditching the Fork

چمچ بمقابلہ کانٹا: کھانے کی میز پر خاموش انقلاب کیوں برپا ہے؟

October 17, 2026
Strasbourg to Deploy Airport-Style Security Scanners at Christmas Market for the First Time

اسٹراسبرگ کرسمس مارکیٹ میں پہلی بار سیکیورٹی گیٹ نصب کیے جائیں گے

October 17, 2026
Johannesburg Lions Lock Hyron Andrews Dies at 31 on Eve of Champions Cup Clash

جنوبی افریقی رگبی کھلاڑی ہائرون اینڈریوز فرانس کے ہوٹل میں انتقال کر گئے

October 17, 2026

Popular Posts

1 Vladimir Putin

امریکی میزائل تجربے کا جواب دیا جائے، پوٹن کی ہدایات

2 Imad Wasim

قومی کرکٹر عماد وسیم بھی رشتہ ازدواج میں منسلک

3 Meeting

انجینئر افتخار چودھری نے ریاٹرڈ جرنیل ڈاکٹر محمد مصطفی الجہنی سے ملاقات کی

4 Shah Mahmood Qureshi - António Guterres

شاہ محمود قریشی اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے درمیان رابطہ طے پا گیا

5 Khamisani Socail Welfare Trust

محمد سلیم خمیسانی کا سیفی ویلفیئر سوسائٹی کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد

6 Indian Army in Kashmir

کرفیو اور لاک ڈاؤن کے باوجود ہزاروں کشمیریوں کا بھارت کیخلاف مظاہرہ

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.