geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

صدر ٹرمپ کی بھارت یاترا کا اعلان

February 12, 2020 2 1 min read
Narendra Modi - Donald Trump
Share this:

Narendra Modi - Donald Trump

بھارت (اصل میڈیا ڈیسک) ڈونلڈ ٹرمپ چوبیس اور پچیس فروری کو بھارت کے اپنے پہلے دورے میں دارالحکومت دہلی پہنچیں گے۔ وہ اس دورے میں بھارتی وزیر اعظم مودی کی آبائی ریاست گجرات بھی جائیں گے۔

وائٹ ہاؤس نے اس دورے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ اور ان کی اہلیہ کے اس دورے سے امریکا اور بھارت کے درمیان اسٹریٹیجک تعاون مضبوط ہوگا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ٹرمپ اور مودی نے چند روز پہلے ٹیلی فون پر بات چیت کی تھی۔

جون 2017 میں وہائٹ ہاوس میں امریکی صدرکے ساتھ اپنی پہلی ملاقات کے وقت روز گارڈن میں منعقدہ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران نریندر مودی نے ٹرمپ کو متعدد بار گلے لگایا تھا۔

کہا جا رہا ہے کہ پچھلے سال ستمبر میں امریکا میں ‘ہاؤڈی مودی’ پروگرام کے بعد دونوں رہنماؤں میں قربتیں بڑھی ہیں۔ ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں منعقدہ اس پروگرام میں دونوں رہنماؤں نے دوستی کا عزم دہرایا تھا۔

بھارت اور امریکا کے درمیان حالیہ عرصے میں اقتصادی تعلقات کشیدہ رہے ہیں۔ امریکا نے بھارت کوسالانہ 5.6 بلین ڈالر کی ڈیوٹی فری تجارت کی اجازت دینے والے پروگرام کو ختم کردیا تھا جس کے جواب میں بھارت نے بھی امریکا پر کئی تجارتی محصولات عائد کر دی تھیں۔

تاہم ایشیاء میں چین کے بڑھتے ہوئے اثرات کا مقابلہ کرنے کے لیے امریکا بھارت کو ایک اہم اسٹریٹیجک پارٹنر کے طور پر دیکھتا ہے۔ امریکا نے بھارت میں فوجی اور اقتصادی شعبوں میں کافی بڑی سرمایہ کاری کی ہے۔

اس ہفتہ کے اوائل میں امریکا میں بھارت کے نئے سفیر ترن جیت سندھو نے کہا کہ سن 2024 تک پانچ ٹریلین ڈالر کی معیشت بننے کے اپنے سفر میں بھارت امریکا کو اپنا اہم ترین تجارتی شراکت دار کے طور پر دیکھتا ہے۔ سندھو کا کہنا ہے کہ “ہماری دونوں حکومتوں کے درمیان تعلقات کو نئی رفتار ملی ہے اور اسے دونوں رہنماو ں کے درمیان دوستانہ تعلقات سے توانائی مل رہی ہے۔”

اس دوران ٹرمپ انتطامیہ نے بھارت کو 1.867 بلین ڈالر کے انٹیگریٹیڈ ایئر ڈیفنس ویپن سسٹم (آئی اے ڈی ڈبلیو ایس) فروخت کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ جبکہ صدر ٹرمپ کے دورے کے دوران امریکا سے 2.6بلین ڈالر کے فوجی ہیلی کاپٹر وں کی خریداری کے سودے کو منظوری مل سکتی ہے۔

بھارت نے صدر ٹرمپ کوگزشتہ برس یوم جمہوریہ کی پریڈ میں مہمان خصوصی کے طور پر مدعو کیا تھا تاہم انہوں نے اپنی مصروفیت کے سبب معذرت کر لی تھی۔

بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے گذشتہ ماہ واشنگٹن دورے کے دوران ٹرمپ انتظامیہ سے کہا تھا کہ بھارت صدر ٹرمپ کی میزبانی کے لیے بے قرار ہے۔

Share this:
National Army
Previous Post طرابلس : وفاق حکومت کی فورسز کے اسلحہ خانوں پر لیبیا کی فوج کی شدید گولہ باری
Next Post اپنی اپنی فوجیں کشمیر سے نکالو! کشمیری قوم پرستوں کا پیغام
Kashmiri Protest

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.