geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

صدر جو بائیڈن نے افغان جنگ کے خاتمے کا اعلان کر دیا

September 1, 2021 0 1 min read
Joe Biden
Share this:

 Joe Biden

امریکی (اصل میڈیا ڈیسک) صدر جو بائیڈن نے افغانستان سے امریکی فوجیوں کے انخلا کے اپنے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ اس طویل ترین جنگ کے خاتمے کا یہی بہترین متبادل تھا۔ ادھر امریکیوں کی واپسی کے بعد سے کابل میں طالبان کا جشن جاری ہے۔

ایک ایسے وقت جب افغانستان سے فوجی انخلا کے حوالے سے امریکی صدر جو بائیڈن کئی حلقوں کی جانب سے تنقید کی زد میں ہیں، انہوں نے اس حوالے سے اپنے فیصلے کا دفاع کیا ہے۔ 20 سالہ جنگ کے اختتام کے دوسرے روز جو بائیڈن نے قوم کے نام اپنے خطاب میں کہا کہ افغانستان میں مزید رکنا کوئی متبادل ہی نہیں تھا۔

افغانستان سے امریکی فوجی انخلا کے دوران ہی جس انداز میں طالبان نے افغانستان پر دوبارہ قبضہ کر لیا اس پر سبھی ششدر ہیں۔ امریکا میں جو بائیڈن کے سیاسی مخالفین اور بعض ماہرین اس حوالے سے نکتہ چینی کرتے رہے ہیں کہ ان کی انتظامیہ اسے اچھی طرح سے انجام نہیں دے پائی اور بعض فیصلے کرنے میں انہوں نے دور اندیشی کا مظاہرہ نہیں کیا۔

امریکی صدر نے افغانستان کے حوالے سے اپنے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ جیسا کہ امریکی عوام سے جنگ ختم کرنے کا وعدہ کیا گیا تھا، ”افغانستان میں جنگ کا خاتمہ ہو چکا ہے۔” انہوں نے مزید کہا، ”میں اس جنگ کو مزید طول نہیں دے سکتا تھا اور نہ ہی کبھی نہ ختم ہونے والے انخلا کا قائل تھا۔”

امریکی صدر نے کہا کہ افغانستان میں ہر روز تقریباً 30 کروڑ ڈالر کا خرچ آتا تھا اور اب وقت آ چکا تھا کہ وہاں سے نکلا جائے۔ انہوں نے کہا، ”میں نے افغانستان میں ایک اور دہائی کی جنگ چھیڑنے سے انکار کر دیا۔” ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں تقریبا ًآٹھ لاکھ امریکی شہریوں نے اپنی خدمات انجام دیں جس میں سے دو ہزار 461 ہلاک بھی ہو گئے۔

انہوں نے کہا، ”ہم نے افغانستان میں جو کچھ بھی کرنے کا ارادہ کیا تھا اس میں ہم ایک دہائی قبل ہی کامیاب ہو گئے تھے۔ اور پھر ایک اور عشرے تک ہم وہاں رکے۔ یہ جنگ ختم کرنے کا وقت تھا۔ افغانستان سے متعلق یہ فیصلہ صرف افغانستان کے بارے میں ہی نہیں ہے بلکہ

یہ بڑی فوجی کارروائیوں کے ذریعے دوسرے ممالک کی از سر نو تعمیر کرنے کے دور کے خاتمے کے بارے میں بھی ہے۔”

اس موقع پر امریکی صدر نے یہ بھی کہا کہ دہشت گردی کے خلاف امریکا کی جنگ جاری رہے گی اور جہاں کہیں بھی شدت پسند ہوں گے ان کا تعاقب کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا، ” جو لوگ بھی امریکا کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں ان کے لیے امریکا کبھی سکون سے نہیں بیٹھے گا۔ ہم انہیں نہ تو معاف کرنے والے نہیں ہیں اور نہ ہی چھوڑیں گے۔ ہم ایسے افراد کو دنیا کے کسی بھی کونے سے ڈھونڈ نکالیں گے اور ایسے افراد کو اس کی قیمت ادا کرنی پڑے گی۔”

ان کا کہنا تھا کہ اب امریکا سفارتی ذرائع سے افغانیوں کی مدد کرنے کی کوشش کرے گا اور انسانی حقوق، خاص طور پر خواتین اور بچوں کے حقوق کے لیے، آواز بلند کرتا رہے گا۔ انہوں نے کہا، ”میں یہ صاف کرنا چاہتا ہوں کہ ہماری خارجہ پالیسی میں انسانی حقوق مرکزی اہمیت کے حامل ہیں۔”

صدر جو بائیڈن نے کہا کہ افغانستان سے فضائیہ کی مدد سے ہونے والا تاریخ کا یہ اب تک سب سے بڑا انخلا تھا۔ ”دنیا کے کسی بھی ملک نے اب تک اس طرح کا کوئی بھی آپریشن نہیں کیا ہے۔” ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے ملک کی سکیورٹی کو اس کے لیے تیار رہنے کو کہا تھا کہ اس دوران کچھ بھی ہو سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس دوران، ”ایک لاکھ بیس ہزار سے بھی زیادہ افراد کو محفوظ طریقے سے نکالا گیا، بیشتر ماہرین نے اس حوالے سے جس ممکنہ تعداد کا اندازہ لگایا تھا یہ اس سے دو گنا ہے۔”

امریکی افواج کے نکلتے ہی طالبان نے کابل ایئر پورٹ کی سکیورٹی سنبھال لی تھی اور تبھی سے طالبان جشن کے موڈ میں ہیں۔ گزشتہ روز ملک کے کئی علاقوں طالبان نے ہوا میں فائرنگ کر کے جشن منایا تھا۔

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ایک بیان میں کہا کہ اب ان کا ملک پوری طرح سے آزاد اور خود مختار ہے۔ ان کا کہنا تھا، ”ان کی فتح امریکا کے لیے ایک سبق ہونا چاہیے۔”

نیٹو کے سکریٹری جنرل جینس اسٹولٹن برگ نے کہا ہے کہ جو لوگ کوششوں کے باوجود افغانستان سے نہیں نکل پائے، انہیں بھلایا نہیں جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ کابل ایئر پورٹ کو کھلا رکھنے کی ضرورت ہے تاکہ انسانی امداد جاری رہنے کے ساتھ ان لوگوں کا انخلا بھی ہوتا رہے جو اب بھی پھنسے ہیں اور وہاں سے نکلنا چاہتے ہیں۔

گزشتہ چند ہفتوں کے دوران عالمی برادری نے تقریبا ًڈیڑھ لاکھ افراد کو افغانستان سے نکالا ہے تاہم دسیوں ہزار افراد اب بھی وہاں سے نکلنے کے لیے کوشش میں ہیں۔

Share this:
Mevlüt Çavuşoğlu
Previous Post عالمی برادری کو افغانستان کے معاملے میں باہمی تعاون سے کام لینا ہو گا، وزیر خارجہ چاوش اولو
Next Post پاکستان میں کورونا سے مزید 101 اموات، 3559 نئے کیسز بھی رپورٹ
Pakistan Corona Cases

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.