geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 7, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    • New French End-of-Life Law Brings Peace to Familiesمعاون اموات کا قانون: ’میرے والد اپنی زندگی کا اختتام خود چن سکیں گے اور اس سے مجھے سکون ملتا ہے‘
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    • Berlin Refuses Ransom, Hackers Leak 1M Filesبرلن کی سائبر حملے کے بعد تاوان ادا کرنے سے انکار، ہیکرز نے شہر کا ڈیٹا جاری کر دیا
    • OpenAI Admits AI Agents Hijacked Wiki Sites for Cheating# اوپن اے آئی کا اعتراف: مصنوعی ذہانت کے ایجنٹس نے وکی سائٹس کو پیغام رسانی کے لیے استعمال کیا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

وزیر اعظم عمران خان اور بھارتی کھسیانی کیفیت

February 20, 2019 0 1 min read
Imran Khan
Share this:

Imran Khan

تحریر : شیخ خالد زاہد

دور حاضر میں علم جسے ہم لفظوں کا ہجوم کہتے ہیں ،کی بہت فراوانی ہے ، وہ لوگ جنہوں نے کبھی اسکول کی شکل نہیں دیکھی وہ بھی وقت کے عالم بنے بیٹھے ہیں گویا کہیں علم کاسمندر بہہ رہا ہے اور کوئی بھی وہاں سے علم لے اور اپنی مرضی سے اس کا پرچار شروع کردے(ایسی صورتحال بھی قیامت قریب کی نشانیوں میں شامل ہے)۔ اس علم نما کے سمندر کا نام سماجی میڈیا رکھا گیا ہے جہاں الف سے یے تک ایک سے ایک مبصر، ایک سے بڑھ کر ایک دانا اور بڑے بڑے علم کی تمام اصناف پر بھرپور گرفت رکھنے والے افراد کی بہتات ہے ۔ تعلیمی اداروں میں آجکل طالبِ علم کیا کرنے جا رہے ہیں یہ تو ہمارے ارباب اختیار بہت واضاحت سے بیان کر ہی چکے ہیں۔اتنا علم اتنی جانکاری کی چکاچوند کرنے والی روشنی بھی اگر کسی کے اندھیرے زدہ ذہن کو منور نہیں کر پارہی تو پھر اسکا مطلب بہت واضح ہے کہ وہ ایک بند ذہنیت رکھنے والے کا دماغ ہے جو اپنی مرضی کے علم کو سوچ کو ذہن میں داخل کرنے کیلئے تالا کھولتا ہے اور پھر فوراً واپس بند کردیتا ہے۔

بھارت کی سیاست بھی کسی ایسی ہی ذہنیت کی حامل افراد پر مشتمل ہے جو خود تو ملک سے بھوک و افلاس مٹا نہیں سکتے اور جب بھی بھارت میں چناؤ (انتخابات ) قریب آنا شروع ہوتے ہیں تو مختلف سیاست دان پاکستان کو اپنی سیاسی تقریروں میں گھسیٹنا شروع کردیتے ہیں۔ بند ذہنیت کے ہمنوا بھی بند ذہنیت پر اپنی پسندیدگی کی مہریں لگادیتے ہیں۔ اس طرح سے ہمارے پڑوسی ملک میں سرکار ترتیب دی جاتی ہے ۔ غربت اور افلاس کے باوجود آبادی کی روک تھام پر کوئی خاص توجہ نہیں دی گئی اور رعایا اس بات پر ہی خوش ہورہتی ہے کہ پاکستان کو گالیاں تو دے رہے ہیں۔ زیادہ گہرائی میں جائے بغیر اس بات کو اخذ کرنابہت آسان ہے کہ پاکستان کی بہتری کی جانب پیش قدمی ، پاکستان کے دیرینہ دشمن کو برداشت نہیں ہو رہی۔

پاکستان کے سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار صاحب جوکہ ایک جہاں دیدہ آدمی ہیں نے دنیا کو بتایا ہے کہ پاکستان اپنی تاریخ میں پہلی بار پرواز کرنے کو تیار ہے جس کا مطلب یہ تھا کہ جلد از جلد یہاں سرمایاکاری کرنے کیلئے آگے بڑھیں۔سعودی عرب کیساتھ پاکستان اور پاکستانیوں کی خصوصی شدید مذہبی انسیت و محبت ہے ، سعودی عرب نے ماضی میں بھی جب کبھی پاکستان پر کسی قسم کا برا وقت آیا بھر پور ساتھ دیالیکن افسوس اس بات کا ہے کہ دیا جانے والا ساتھ اور اس کی مد میں کی جانے مالی مدد کا آج تک سراغ نہیں مل پارہا لیکن تاریخ گواہ ہے کہ کبھی بھی پاکستان آکر کسی نے مدد نہیں کی بہت معذرت کیساتھ بھیک کی طرح مطلوبہ رقم منتقل کروادی گئی۔ اس طرح کے معاملات سے کبھی بھی دنیا کو کوئی پریشانی نہیں تھی کیوں کہ وہ دیکھ رہے تھے کہ پاکستان اس طرح کی امدادوں سے کبھی بھی اپنے پیروں پر کھڑا نہیں ہوسکتا اور سعودی عرب اور دیگر دوست ممالک ایک وقت تک پاکستان کا ساتھ دینگے پھر اسکے بعد آہستہ آہستہ پیچھے ہٹتے چلے جائینگے (ماضی میں ایک دفعہ ایسا ہوچکا ہے جب سعودی حکومت نے مدد کرنے سے انکار کردیا تھا) اور پاکستان دشمنوں کیلئے ایک تر نوالا بن جائے گا۔

دنیا کے حکمت علمی مرتب کرنے والوں نے کبھی بھی عمران خان کو پاکستان کا وزیر اعظم دیکھا ہی نہیں ہوگا اور دیکھا بھی ہوگا تو بس ایسے ہی چل چلاؤ والے کی طرح یعنی خان صاحب اقتدار کی مسند پر بیٹھنے کا شوق پورا کرلیں ۔ لیکن حالات اور حتمی فیصلہ جس ربِ ذولجلال کے ہاتھ میں ہیں اس سے بہتر کوئی حکمت عملی مرتب کرنے والا ہو ہی نہیں سکتا۔ عمران خان وزیراعظم بھی ہیں اور اس وقت کے دنیا کے چند بہترین رہنماؤں میں سے ایک ہیں جن سے دنیا کے رہنماء ملنا بھی اپنے لئے باعث اعزاز سمجھتے ہیں۔

پاکستان کے دشمنوں کو یقیناًاب سے پہلے کبھی اتنی پریشانی لاحق نہیں رہی ہوگی جتنی کے موجودہ حکومت کے اقدامات سے ہو رہی ہے اس پر سونے پر سوہاگا سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دو روزے دورے سے تو بس کیا کہیں کہ نا صرف غیرملکی دشمنوں بلکہ ملک میں رہنے والے پاکستان دشمنوں کی بھی نیندیں حرام ہوگئیں ۔ سعودی ولی عہد کے موجودہ حکومت کیلئے قابل تحسین کلمات کے ساتھ ساتھ پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے بھرپور عملی اقدامات کا اعلان کرکے بھارتی اور امریکی حکمت عملی سازوں کے سارے خواب چکنا چور کر دئے۔

اگر کڑیاں ملائی جائیں تو بہت واضح ہوجاتا ہے کہ پلوامہ، کشمیر میں ہونے والا افسوسناک حادثہ سعودی ولی عہد کے دورے کے دوران ہی کیوں ہوا ؟ کیوں کہ بھارت یہ ثابت کرنے کی کوشش میں تھا کہ سعودی ولی عہد اپنا دورہ ادھورا چھوڑ کر واپس چلے جائیں یا پھر کم ازکم پاکستان کیلئے خیر سگالی کے اقدامات سے گریز اں رہیں ،لیکن افسوس صد افسوس کہ ہمارے پڑوسی کسی کھسیانی بلی کی طرح کھمبا ہی نوچتے رہے گئے۔ اس سے یہ بات تو واضح ہوچکی کہ دنیا کے سامنے بھارت کا اصلی چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے۔

پاکستان کوبیرونی خطرات سے نمٹنے کا بھرپور ہنر آتا ہے لیکن افسوسناک بات یہ ہے کہ پاکستان کو داخلی خطرات میں الجھانے والے اپنے ہی لوگ ہیں اور اپنوں کو بغیر تکلیف پہنچائے نمٹنا مشکل کام ہوتا ہے ۔ پاکستان پہلی بار مستحکم ہونے کی تیاری کررہا ہے ، پائیدار اور دیر پا حکمتِ عملیاں مرتب کی جا رہی ہیں ۔لیکن کیا وجہ ہے کہ ملک کے کچھ انتہائی ذمہ دار لوگ اسے مستحکم ہوتے دیکھنا نہیں چاہتے۔ بھارت کے اپنے لوگ اس بات کو تسلیم کرنے کیلئے تیار نہیں ہیں کہ کشمیر میں ہونے والا خودکش حملہ پاکستان نے کروایا ہے ، انکا کہنا ہے کہ اگر یہ مان بھی لیا جائے کہ اس کاروائی میں پاکستان ملوث ہے تویہ ثابت کون کرے گا کہ اتنا وزنی بارود کس طرح سے یہاں تک پہنچا، کیا کشمیر میں تعینات بھارتی فوج کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت نہیں کہلائے گا۔

دنیا کے امن پسندوں اور امن کیلئے دیرینہ کاوشوں میں مصروف رہنے والوں کیلئے کشمیر کے معاملے پر بھارتی حڈ دھرمی ایک سوالیہ نشان بن کر رہ گئی ہے، کشمیر ایک عرصے سے آپ لوگوں کے عملی اقدامات کا منتظر ہے آخر انصاف کا یہ دوہرا میعار کب تک چلے گا؟کیا آج جب بھارتی حکومتی ادارے پاکستان کو کھلے عام دھمکی آمیز پیغامات دے رہے ہیں تب بھی اقوام متحدہ اپنا بین الاقوامی اثر و رسوخ استعمال کرنے سے قاصر ہے ۔ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے اور گزشتہ دس سالوں سے امن کے قیام کیلئے مالی و جانی نقصانات اٹھاتا جا رہا ہے ۔ جسکی گواہی دنیا ہر فورم پر دے چکی ہے۔

جہالت کے اندھیروں میں ڈوبے ہوئے بھارتی حکمران عمران خان سے پریشان ہوگئے ہیں کیونکہ یہ جانتے ہیں کہ عمران خان نے کہا تھا کہ آجاؤ کشمیر کا فیصلہ کرکٹ کے میدان میں کرلیتے ہیں اور اب بھارت کو یقین ہوچکا ہے کہ کشمیر بہت جلد آزاد ہونے والا ہے۔ جہالت کے اندھیرے میں ڈوبی ہوئی بھارتی حکومت اگر پاکستان پر حملہ کرنے کا شوق رکھتی ہے تو پھر یہ شوق بھی پورا کرکے دیکھ لے اور یہ جان لے کہ ہم تو جیتے ہی مرنے کیلئے ہیں۔ کپتان نے بہت واضح پیغام دے دیا ہے کہ ابکی ہم سوچینگے نہیں ۔اللہ ہمیشہ پاکستان کا حامی و ناصر ہو۔
Sh. Khalid Zahid

تحریر : شیخ خالد زاہد

Share this:
Aleem Khan
Previous Post علیم خان کی گرفتاری۔۔۔قانون سب کے لیے برابر
Next Post نیب نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج کو اسلام آباد سے گرفتار کر لیا
Agha Siraj Durrani

Related Posts

Data Centers Threaten Trump's Midterm Majority

ڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟

September 7, 2026
Elon Musk’s Daughter Slams Father in New Desigual Ad

# ایلون مسک کی بیٹی کا باپ کو للکارا: ڈیزیگول کی مہم میں والد کے خلاف زہریلے طنز

September 7, 2026
Trump Proposes Renaming New Mexico to ‘New America’

# ٹرمپ کا ایک اور متنازع اقدام: نیو میکسیکو کا نام تبدیل کرنے کی تجویز

September 7, 2026
Far-Right Shock Win in Saxony-Anhalt Shakes Germany

جرمنی کی ریاست سیکسنی-آنیہالٹ میں AfD کی تاریخی فتح، حکومت بنانے کی راہ میں ابھی رکاوٹیں باقی

September 7, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.