geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

انقلاب کبھی نہیں آ سکتا

August 4, 2019 0 1 min read
Revolution
Share this:

Revolution

تحریر : ایم سرور صدیقی

یہ احساس خوشگوار ہو سکتا ہے کہ اب پاکستان میں جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں لیکن مہنگائی، غربت اور لوڈشیڈنگ کی ماری قوم کو اس میں کیا دلچسپی ہوسکتی ہے کیونکہ پاکستان کو آج جن چیلنجزکا سامناہے اس سے نبرد آزما ہوئے بغیر خوشحالی کے گیت نہیں گائے جا سکتے کرپشن،اختیارات سے تجاوز:سرکاری اداروںمیں اہلکاروںکی ہڈحرامی ،رشوت ،سفارش جس سے بڑھ کر تھانہ کلچر ایسے مسائل ہیں جن کی طرف کسی حکمران نے توجہ نہیں دی،کرپشن کے خلاف نیب نے کچھ لوگوںکا ناقظہ ضرور بندکیاہواہے اس کے متعلق بھی کہایہ جارہاہے کہ انکا احتساب بلکہ ان سے سیاسی انتقام لیاجارہاہے لیکن جب تک جمہوریت اشرافیہ کی لونڈی بنی رہے گی ملک میں جمہوریت رہے یا ڈکٹیٹر آئیں کیا فرق پڑتاہے حکمرانوں کی کوشش ہونی چاہیے کہ جمہوریت کے ثمرات سے عوام تک پہنچیں لیکن جناب ملک کے طول وعرض میںبااثر لوگ غریبوں سے جوسلوک کررہے ہیں سوشل میڈیا پر ان کی دہائی سنیں تو سوتے وقت کانوںمیں مظلوموں کی چیخوں سنائی دیتی ہیں تو سے دل پگھل جاتے ہیں کوئی فصلوںمیں جانور چرنے پر معصوم چرواہے کو پھانسی دے دیتاہے ،کوئی معمولی سی غلطی پر ہاتھ پائوں کاٹ دیتاہے، سرعام سینکڑوں لوگوں کی موجودگی میں فورسزکے سامنے عدالتوںمیں،ائرپورٹس پریا پبلک مقامات پر مخالفین کوگولیاں مارکرقتل کردیا جاتاہے سوچنے کی بات یہ ہے کہ ہمارا معاشرہ کدھرجارہاہے؟ اور اس سے بڑھ کر قانون نافذکرنے والوںکی کارکردگی ایسی ہوتی ہے ؟ اگر جواب نفی میں ہے تو پھر یہ سب کچھ کس نے درست کرنا ہے۔

ایک وفاقی وزیر نے ایک کمزور خاندان پر ظلم کیا عدالت نے سزاسنائی وہ کچھ مہینوں معظل رہا تبدیلی سرکارنے پھر اسے وزیر بنادیا اسے وزیر بنانے کا مطلب ہے کہ جس پورے کے پورے خاندان کو دہشت گرد قرار دے کر تھانے میں بندکردیا گیا تھا وہ قصور وارتھا اور منسٹر موصوف بالکل نہائے دھوئے ۔۔بے گناہ ۔ ۔ صدیوں پہلے عظیم فلاسفر افلاطون نے کہا تھا سیاست سے کنارہ کشی کا مطلب ہے تم پرکمترلوگ حکومت کریں اس کا کہا سچ ثابت ہوا آج اقتدار میں کمتر ہی نہیں کمینے لوگ بھی آگئے ہیں جنہوںنے پاکستان میں جمہوریت کو یرغمال بنالیا ہے ان کو ملک، قوم،آئین ،قانون،جائز ناجائزسے کوئی غرض نہیں فقط اپنا فائدہ عزیزہے اور اس فائدے کیلئے کسی بھی حد سے گذر جانے کو تیارہیں غورکریں تو یہی لوگ وطن ِ عزیز میں مسائل ہی نہیں فسادکی جڑ ہیں عوام کی حاکمیت جمہوریت کا اصل حسن ہے۔ موجودہ حکومت عوام کا بھاری مینڈیٹ لے کر اقتدار میں آئی ہے اس لئے عوام کی خدمت ان کے پیش ِ نظرہو نا لازم ہے اس طرح بہت سے مسائل دنوںمیں حل کئے جا سکتے ہیں مثلاً گراں فروشوںکے گردشکنجہ کس دیا جائے تو بہتوںکا بھلا ہوگا اور غریب دعائیں دیتے پھریں گے۔ بے شک مہنگائی ،بیروزگاری،کرپشن کا خاتمہ ، امن و امان کا قیام حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہونی چاہیے صحت ،تغلیم اور بنیادی حقوق سب کیلئے یکساں ہوں تو ایک روشن مستقبل کی بنیادررکھی جا سکتی ہے۔

ہماریتمام سیاستدان جمہوریت ۔۔ جمہوریت کا راگ الاپتے نہیں تھکتے، بیشتر حلق پھاڑکر پارلیمنٹ کی بالا دستی کیلئے چیختے ہیں، زیادہ تر آئین اور قانون کی باتیںکرتے ہیںتوکئی لوگوںکی ہنسی نکل جاتی ہے کہ ان لوگوںنے عوام کو کیسے کیسے ڈھب سے بیوقوف بنایا ہواہے پھر بھی نہ جانے کیا بات ہے لوگ ان کے چنگل سے نکلنے کے لئے تیار ہی نہیں؟ یوں محسوس ہوتاہے تمام ہم وطن سورج مکھی کے کھیت میں اگنے والے پودے ہیں سورج نکلتاہے تو سب کے منہ سورج کی طرف ہو جاتے ہیں اور ساری ان کی ساری زندگی ایسے ہی زندہ باد۔۔مردہ باد۔۔۔آوے ای آوے یا جاوے ای جاوے کی گردان کرتے گذرجاتی ہے۔سمجھنے،سوچنے اور غورکرنے کی بات ہے جمہوریت ۔ ۔جمہور کیلئے ہے یا اشرافیہ کیلئے۔۔۔پاکستان کے تمام سیاستدانوںپر نظردوڑائیں99%سیاستدان ابن ِ سیاستدان ہوں گے ان لوگوںنے جمہوریت، آئین اور قانون کو گھرکی لونڈی بنارکھاہے سرکاری نوکریاں، قرضے ،پلاٹ ، وزارتیں اور ملکی وسائل انہی کیلئے مخصوص ہوکررہ گئے ہیں۔

سچی بات تو یہ ہے کہ جمہوریت اس طبقہ کے فائدے کی بات ہے یہی لوگ جمہوریت کے نام پر کاروبارکررہے ہیں انہی نے اپنے بھائیوں،سالوں اور کزنوںکے نام پر کمپنیاں بنائی ہوئی ہیں وہ فرنٹ مین ہیں جبکہ منافع ان کی اپنی جیبوں میں آرہاہے۔ انہوں نے آکٹوپس کی طرح پورا معاشرے کو جکڑ رکھاہے عدلیہ، بیوروکریسی، اسٹیبلشمنٹ،فیوڈل لارڈز،سرمایہ داروں اور سیکیورٹی اداروںکے بڑے بڑے خاندانوںک ے ساتھ ان کی رشتہ داریاں ہیں حکومت کسی پارٹی کی آجائے، اپوزیشن میں جو بھی سیاستدان ہو ان کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔ اس کے باوجود ایک بات سمجھ سے بالاہے لوگ جاگتے کیوں نہیں۔۔۔ جاگنا کیوں نہیں چاہتے شایداس کا جواب کسی کے پاس نہیں۔۔ لیکن ایک بات کا یقین ہے جس دن اس سوال کا جواب مل گیا انقلاب آجائے گا ورنہ قوم ایسے ہی بے حسی کا مظاہرو کرتی رہی،جھوٹے سیاستدانوں کے حق میں نعرے لگاتی رہی یا پھر سچ سے خوف کھاتی رہی تو ہماری حالت اور ملکی حالات کبھی نہیں بدلیں گے ہماری نسلیں بھی اسی عذاب کا شکار رہیں گی جس میں ہم سب مبتلاہیں دعاہے کہ خوشحالی و ترقی سب کانصیب بن جائے ہماری سوچ نہ بدلی تو یقین ہے کہ انقلاب کبھی نہیں آ سکتا۔
M Sarwar Siddiqui

تحریر : ایم سرور صدیقی

Share this:
Engineer Iftikhar Chaudhry
Previous Post افتخار چودھری کا روزنامہ جموں کشمیر کے اڈیٹر عامر محمود کی والدہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار
Next Post پشاور: اختیارات کے ناجائز استعمال پر سینئر سول جج ملازمت سے فارغ، 3 سیشن ججز کی تنزلی
Peshawar High Court

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.