geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
October 18, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Six Autumn Escapes in France You Can Reach Without a Carفرانس میں بغیر گاڑی کے خزاں کی سیر: چھ خوبصورت مقامات جہاں پبلک ٹرانسپورٹ سے پہنچا جا سکتا ہے
    • The Spoon Revolution: Why a Growing Community Is Ditching the Forkچمچ بمقابلہ کانٹا: کھانے کی میز پر خاموش انقلاب کیوں برپا ہے؟
    • Drought and Heatwaves Halve Ardèche Chestnut Harvest as Europe Braces for Price Risesخشک سالی اور گرمی کی لہروں نے فرانس میں شاہ بلوط کی فصل کو تباہ کر دیا
    صحت و تندرستی
    • Six Autumn Escapes in France You Can Reach Without a Carفرانس میں بغیر گاڑی کے خزاں کی سیر: چھ خوبصورت مقامات جہاں پبلک ٹرانسپورٹ سے پہنچا جا سکتا ہے
    • The Spoon Revolution: Why a Growing Community Is Ditching the Forkچمچ بمقابلہ کانٹا: کھانے کی میز پر خاموش انقلاب کیوں برپا ہے؟
    • Salt Stomping: TikTok's Viral Sleep Hack That Experts Say Doesn't Workسالٹ اسٹامپنگ: کیا نمک پر چلنا واقعی نیند کو بہتر بناتا ہے؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Justice Takes the Wheel: French Electro Duo to Score GTA VI Soundtrackجسٹس فرانسیسی الیکٹرو جوڑی جی ٹی اے 6 کی ساؤنڈ ٹریک تیار کرے گی
    • Drought and Heatwaves Halve Ardèche Chestnut Harvest as Europe Braces for Price Risesخشک سالی اور گرمی کی لہروں نے فرانس میں شاہ بلوط کی فصل کو تباہ کر دیا
    • Salt Stomping: TikTok's Viral Sleep Hack That Experts Say Doesn't Workسالٹ اسٹامپنگ: کیا نمک پر چلنا واقعی نیند کو بہتر بناتا ہے؟
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Justice Takes the Wheel: French Electro Duo to Score GTA VI Soundtrackجسٹس فرانسیسی الیکٹرو جوڑی جی ٹی اے 6 کی ساؤنڈ ٹریک تیار کرے گی
    • Ukraine's Drone Campaign Against Russian Data Centers Rattles Kremlin's Digital Infrastructureیوکرین کے ڈرون حملے: روسی ڈیٹا سینٹرز پر نئی جنگ کا محاذ
    • Sophie Adenot Returns to Earth After Record-Breaking 235 Days in Spaceسوفی ایڈینو کا ریکارڈ مشن: 235 دن بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر گزارنے کے بعد واپسی کا سفر شروع
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

روس کے نئے میزائل ’فیصلہ سازی کے مراکز ‘کو نشانہ بنا سکتے ہیں: صدر پوتین کی دھمکی

February 21, 2019 1 1 min read
Vladimir Putin
Share this:

Vladimir Putin

ماسکو (جیوڈیسک) صدر ولادی میر پوتین نے دھمکی آمیز انداز میں کہا ہے کہ روس امریکا کی جانب سے یورپ میں مختصر یا درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے جوہری ہتھیاروں کی تنصیب کا جواب دے گا اور وہ نہ صرف ان ممالک کو نشانہ بنائے گا جہاں یہ ہتھیار نصب کیے جائیں گے بلکہ وہ امریکا کو بھی نشانہ بنانے سے گریز نہیں کرے گا۔

انھوں نے امریکا اور اس کے اتحادیوں کو یہ سخت دھمکی آمیز پیغام بدھ کو قوم سے اپنے سالانہ خطاب میں دیا ہے ۔ روس اور امریکا کے درمیان ہتھیاروں کی ممکنہ نئی دوڑ کے حوالے سے اب تک ان کا یہ سخت بیان ہے۔صدر پوتین نے کہا کہ رو س محاذ آرائی نہیں چاہتا ہے اور وہ امریکا کے اسی ماہ سرد جنگ کے زمانے کے ہتھیاروں پر کنٹرول کے تاریخی معاہدے کو خیرباد کہنے کے ردعمل میں پہلے میزائل نصب نہیں کرے گا۔

لیکن انھوں نے خبردار کیا ہے کہ میزائل یا جوہری ہتھیاروں کی کسی بھی تنصیب کے جواب میں روس کا ردعمل بھر پور ہوگا ،اس لیے امریکا کے پالیسی سازوں کو کوئی بھی اقدام کرنے سے قبل خطرات کا جائزہ لے لینا چاہیے۔انھوں نے ان پالیسی سازوں کے بارے میں کہا کہ وہ امریکا کی توسیع پسندی ہی سے جنونیت کی حد تک جڑے ہوئے ہیں۔

انھوں نے کہا:’’ یہ سوچنا ان کا حق ہے کہ وہ کیا چاہتے ہیں لیکن کیا وہ مضمرات کا اندازہ کرسکتے ہیں ، میرے خیال میں وہ ایسا کرسکتے ہیں۔ اب انھیں ہمارے ان ہتھیاروں کے نظام کی رینج اور رفتار کا اندازہ کرنے دیجیے جو ہم تیار کررہے ہیں‘‘۔

صدر پوتین نے پارلیمان میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’ روس ایسے ہتھیار تیار کرنے پر مجبور ہوگا جو نہ صرف ان علاقوں کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال کیے جاسکتے ہیں جہاں سے ہمارا لیے براہ راست خطرہ پیدا ہو گا بلکہ انھیں ان علاقوں پر بھی چلایا جاسکے گا جہاں فیصلہ سازی کے مراکز واقع ہیں‘‘۔

امریکا نے اسی ماہ روس پر 1987ء میں طے شدہ درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے جوہری ہتھیاروں پر پابندی کے معاہدے ( آئی این ایف) کی خلاف ورزیوں کا الزام عاید کیا تھا اور اس معاہدے سے دستبردار ہونے کا اعلان کردیا تھا ۔اب وہ اس سے نکلنے کے بعد نئے میزائل تیار کرسکے گا۔

اس معاہدے کے تحت روس اور امریکا پر درمیانے اور مختصر فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کی یورپ میں تنصیب پر پابندی تھی لیکن اب اس معاہدے کی موت کے بعد امریکا اور روس کے درمیان ہتھیاروں کی ایک نئی دوڑ شروع ہونے کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔

روس نے اس تاریخی معاہدے کی خلاف ورزی کی تردید کی ہے۔صدر پوتین نے امریکا کی جانب سے اس معاہدے سے دستبردار ی پر اپنے ردعمل کا ا ظہار کرتے ہوئے کہا کہ روس بھی وہی کچھ کرے گا جو امریکا کرے گا۔

انھوں نے اپنی تقریر میں نئے میزائلوں کی تنصیب کا اعلان تو نہیں کیا ۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ نئے میزائل نظاموں کے لیے رقوم موجودہ بجٹ ہی سے مہیا کی جانی چاہیے۔انھوں نے واضح کیا ہے کہ ماسکو یورپ کی سرزمین یا کہیں بھی میزائل نصب نہیں کرے گا،الّا یہ کہ امریکا پہلے ایسا کرتا ہے تو پھر وہ کرے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر امریکا کشیدگی کو بڑھاوا دیتا ہے تو وہ بھی ایسا کرنے کو تیار ہیں ۔ روس نے فعال انداز میں ہتھیاروں اور میزائلوں کی تیاری جاری رکھی ہوئی ہے اور اس کا مقصد امریکا کے کسی بھی اقدام کے ردعمل میں اپنی بھرپور تیاری کو یقینی بنانا ہے۔

روسی صدر نے کہا کہ اگر امریکا یورپ کی سرزمین پر نئے میزائل نصب کرتا ہے تو ماسکو کے پاس اس پر ردعمل کے سوا کوئی چارہ کار نہیں رہ جائے گا کیونکہ اس سے امریکی میزائلوں کے روس میں پہنچنے کے وقت میں نمایاں کمی واقع ہوجائے گی اور یہ چیز ہمارے لیے براہ راست خطرے کا موجب ہوگی۔

صدر پوتین نے اس شعلہ نوائی کے بعد اپنے لب ولہجے میں نرمی کرتے ہوئے کہا کہ ’’روس امریکا کے ساتھ اچھے دوطرفہ تعلقات چاہتا ہے لیکن اگر ناگزیر ہوا تو وہ اپنے دفاع میں ردعمل کے لیے بھی تیار ہے۔ ہم یہ بات جانتے ہیں کہ ہمیں یہ کیسے کرنا ہے اور اگر ہمیں دی جانے والی دھمکیوں کو عملی جامہ پہنایا جاتا ہے تو ہم ان منصوبوں پر فوری طور پر ردعمل ظاہر کریں گے‘‘۔

Share this:
Yemen Government
Previous Post اقوام متحدہ امدادی سامان کی لوٹ مار کرنے والوں کا نام لے : یمنی حکومت
Next Post بھارت کی پاکستان پر حملے کی کوشش بھیانک غلطی ہو گی: پرویز مشرف
Pervez Musharraf

Related Posts

Six Autumn Escapes in France You Can Reach Without a Car

فرانس میں بغیر گاڑی کے خزاں کی سیر: چھ خوبصورت مقامات جہاں پبلک ٹرانسپورٹ سے پہنچا جا سکتا ہے

October 17, 2026
The Spoon Revolution: Why a Growing Community Is Ditching the Fork

چمچ بمقابلہ کانٹا: کھانے کی میز پر خاموش انقلاب کیوں برپا ہے؟

October 17, 2026
Strasbourg to Deploy Airport-Style Security Scanners at Christmas Market for the First Time

اسٹراسبرگ کرسمس مارکیٹ میں پہلی بار سیکیورٹی گیٹ نصب کیے جائیں گے

October 17, 2026
Johannesburg Lions Lock Hyron Andrews Dies at 31 on Eve of Champions Cup Clash

جنوبی افریقی رگبی کھلاڑی ہائرون اینڈریوز فرانس کے ہوٹل میں انتقال کر گئے

October 17, 2026

Popular Posts

1 Vladimir Putin

امریکی میزائل تجربے کا جواب دیا جائے، پوٹن کی ہدایات

2 Imad Wasim

قومی کرکٹر عماد وسیم بھی رشتہ ازدواج میں منسلک

3 Meeting

انجینئر افتخار چودھری نے ریاٹرڈ جرنیل ڈاکٹر محمد مصطفی الجہنی سے ملاقات کی

4 Shah Mahmood Qureshi - António Guterres

شاہ محمود قریشی اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے درمیان رابطہ طے پا گیا

5 Khamisani Socail Welfare Trust

محمد سلیم خمیسانی کا سیفی ویلفیئر سوسائٹی کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد

6 Indian Army in Kashmir

کرفیو اور لاک ڈاؤن کے باوجود ہزاروں کشمیریوں کا بھارت کیخلاف مظاہرہ

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.