geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
October 18, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Six Autumn Escapes in France You Can Reach Without a Carفرانس میں بغیر گاڑی کے خزاں کی سیر: چھ خوبصورت مقامات جہاں پبلک ٹرانسپورٹ سے پہنچا جا سکتا ہے
    • The Spoon Revolution: Why a Growing Community Is Ditching the Forkچمچ بمقابلہ کانٹا: کھانے کی میز پر خاموش انقلاب کیوں برپا ہے؟
    • Drought and Heatwaves Halve Ardèche Chestnut Harvest as Europe Braces for Price Risesخشک سالی اور گرمی کی لہروں نے فرانس میں شاہ بلوط کی فصل کو تباہ کر دیا
    صحت و تندرستی
    • Six Autumn Escapes in France You Can Reach Without a Carفرانس میں بغیر گاڑی کے خزاں کی سیر: چھ خوبصورت مقامات جہاں پبلک ٹرانسپورٹ سے پہنچا جا سکتا ہے
    • The Spoon Revolution: Why a Growing Community Is Ditching the Forkچمچ بمقابلہ کانٹا: کھانے کی میز پر خاموش انقلاب کیوں برپا ہے؟
    • Salt Stomping: TikTok's Viral Sleep Hack That Experts Say Doesn't Workسالٹ اسٹامپنگ: کیا نمک پر چلنا واقعی نیند کو بہتر بناتا ہے؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Justice Takes the Wheel: French Electro Duo to Score GTA VI Soundtrackجسٹس فرانسیسی الیکٹرو جوڑی جی ٹی اے 6 کی ساؤنڈ ٹریک تیار کرے گی
    • Drought and Heatwaves Halve Ardèche Chestnut Harvest as Europe Braces for Price Risesخشک سالی اور گرمی کی لہروں نے فرانس میں شاہ بلوط کی فصل کو تباہ کر دیا
    • Salt Stomping: TikTok's Viral Sleep Hack That Experts Say Doesn't Workسالٹ اسٹامپنگ: کیا نمک پر چلنا واقعی نیند کو بہتر بناتا ہے؟
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Justice Takes the Wheel: French Electro Duo to Score GTA VI Soundtrackجسٹس فرانسیسی الیکٹرو جوڑی جی ٹی اے 6 کی ساؤنڈ ٹریک تیار کرے گی
    • Ukraine's Drone Campaign Against Russian Data Centers Rattles Kremlin's Digital Infrastructureیوکرین کے ڈرون حملے: روسی ڈیٹا سینٹرز پر نئی جنگ کا محاذ
    • Sophie Adenot Returns to Earth After Record-Breaking 235 Days in Spaceسوفی ایڈینو کا ریکارڈ مشن: 235 دن بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر گزارنے کے بعد واپسی کا سفر شروع
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

آشیانہ اسکینڈل ریفرنس: شہباز شریف سمیت 10 ملزمان پر فرد جرم عائد

February 18, 2019 1 1 min read
Shahbaz Sharif
Share this:

Shahbaz Sharif

لاہور (جیوڈیسک) احتساب عدالت نے مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف سمیت 10 ملزمان پر آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکینڈل ریفرنس میں فرد جرم عائد کر دی تاہم ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔

احتساب عدالت کے جج سید نجم الحسن نے کیس کی سماعت کی تو اس موقع پر شہباز شریف، احد چیمہ، فواد حسن فواد سمیت دیگر ملزمان عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

سماعت شروع ہوئی تو شہباز شریف کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ نیب نے پی ایل ڈی سی کے سابق سی ای او کی جانب سے دیے گئے ریکارڈ کو ریفرنس کا حصہ نہیں بنایا جس پر عدالت نے استفسار کیا اس کا تعین کون کرے گا کہ ریکارڈ کو ریفرنس کا حصہ نہیں بنایا گیا۔

وکیل شہباز شریف نے کہا ضمنی ریفرنس میں شہباز شریف کو ملزم نامزد کیا گیا، ہمیں فراہم کیے گئے ریفرنس کے 18 والیمز میں ریکارڈ موجود نہیں جب کہ اسرار سعید، عارف مجید بٹ، اکبر اور کاشف کے بیانات کو بھی ریفرنس میں شامل نہیں کیا، ان کے بیانات کی نقول نہ ملنا قرین انصاف نہیں۔

اس موقع پر نیب پراسیکیوٹر نے کہا ضمنی ریفرنس کی نقول فراہم کردی جائیں ہمیں کوئی اعتراض نہیں، نقول کی کاپیاں فرد جرم عائد کرنے میں تو رکاوٹ نہیں۔

شہباز شریف کے وکیل نے فرد جرم کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ قانون کے تحت ریفرنس کی نقول فراہم کیے بغیر شفاف ٹرائل ممکن نہیں، ریفرنس کی کاپیاں دیے جانے کے بعد ہی فرد جرم عائد کی جاسکتی ہے۔

سماعت کے دوران شہباز شریف کے وکلاء کی نیب پراسیکیوٹر سے تلخ کلامی بھی ہوئی جس پر فاضل جج نے مداخلت کرتے ہوئے شہباز شریف کے وکلا کو اونچی آواز میں بات کرنے سے روک دیا۔

عدالت نے کہا یہ رویہ اختیار نہ کریں ایسے نہیں چلے گا، اس موقع پر فاضل جج نے شہباز شریف سے استفسار کیا ‘آپ کیس سے متعلق کچھ کہنا چاہتے ہیں’ جس پر شہباز شریف نے کہا میں صحت کے مسائل کے باوجود معزز عدالت کے سامنے پیش ہوا، تاریخ بتائے گی کہ اس کیس میں، میں بے قصور ہوں۔

شہباز شریف نے کہا میں اپنے دائرہ اختیار سے باہر نہیں نکلا، میں نے ملک و قوم کے اربوں روپے بچائے، نیب نے بہت جعل سازی کی اور اصلیت جلد قوم کے سامنے آئے گی۔

مسلم لیگ (ن) کے صدر نے کہا کہ ‘ان کے خلاف جھوٹا کیس بنایا گیا، یہ بات ثابت ہو گئی کہ لطیف اینڈ سنز کمپنی کی بینک گارنٹی جعلی تھی، قسم کھا کر کہتا ہوں کہ یہ جھوٹا کیس ہے’۔

عدالت نے شہباز شریف کو ہدایت کی اگر آپ کے خلاف جھوٹا کیس ہے تو اپنے وکیل کو کہیں اس حوالے سے کارروائی کریں۔

فریقین وکلا کے دلائل کے بعد احتساب عدالت نے شہباز شریف سمیت 10 ملزمان پر آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکینڈل میں فرد جرم عائد کردی تاہم تمام ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا جس کے بعد کیس کی مزید سماعت 4 مارچ تک کے لیے ملتوی کردی گئی۔

شہباز شریف کی پیشی کے مد نظر احتساب عدالت میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، عدالت کے اندر اور باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے اور غیر متعلقہ افراد کو عدالت میں آنے سے روک دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ نیب آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکیم، صاف پانی کیس، اور اربوں روپے کے گھپلوں کی تحقیقات کر رہا ہے جس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سمیت دیگر نامزد ہیں۔

نیب نے شہباز شریف کو 5 اکتوبر 2018 کو گرفتار کیا جنہیں 4 ماہ اور 14 روز بعد ضمانت پر رہا کیا گیا۔

نیب کے مطابق شہباز شریف پر الزام ہے کہ انھوں نے بطور وزیراعلیٰ پنجاب آشیانہ اسکیم کے لیے لطیف اینڈ کمپنی کا ٹھیکہ غیر قانونی طور پر منسوخ کروا کے پیراگون کی پراکسی کمپنی ‘کاسا’ کو دلوا دیا۔

نیب کا الزام ہے کہ شہباز شریف نے پنجاب لینڈ ڈیولپمنٹ کمپنی (پی ایل ڈی سی) پر دباؤ ڈال کر آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکیم کا تعمیراتی ٹھیکہ ایل ڈی اے کو دلوایا اور پھر یہی ٹھیکہ پی ایل ڈی سی کو واپس دلایا جس سے قومی خزانے کو 71 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان ہوا۔

نیب ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے پی ایل ڈی سی پر دباؤ ڈال کر کنسلٹنسی کانٹریکٹ ایم ایس انجینئر کسلٹنسی کو 19کروڑ 20 لاکھ روپے میں دیا جبکہ نیسپاک کا تخمینہ 3 کروڑ روپے تھا۔

Share this:
Mohammed Bin salman visit to Pakistan
Previous Post سعودی ولی العہد کا دورہ اور تاریخی معاہدے
Next Post پلوامہ حملے میں بھارتی بارود ہی استعمال ہوا، سابق انڈین جنرل کا انکشاف
Deependra Singh Hooda

Related Posts

Six Autumn Escapes in France You Can Reach Without a Car

فرانس میں بغیر گاڑی کے خزاں کی سیر: چھ خوبصورت مقامات جہاں پبلک ٹرانسپورٹ سے پہنچا جا سکتا ہے

October 17, 2026
The Spoon Revolution: Why a Growing Community Is Ditching the Fork

چمچ بمقابلہ کانٹا: کھانے کی میز پر خاموش انقلاب کیوں برپا ہے؟

October 17, 2026
Strasbourg to Deploy Airport-Style Security Scanners at Christmas Market for the First Time

اسٹراسبرگ کرسمس مارکیٹ میں پہلی بار سیکیورٹی گیٹ نصب کیے جائیں گے

October 17, 2026
Johannesburg Lions Lock Hyron Andrews Dies at 31 on Eve of Champions Cup Clash

جنوبی افریقی رگبی کھلاڑی ہائرون اینڈریوز فرانس کے ہوٹل میں انتقال کر گئے

October 17, 2026

Popular Posts

1 Vladimir Putin

امریکی میزائل تجربے کا جواب دیا جائے، پوٹن کی ہدایات

2 Imad Wasim

قومی کرکٹر عماد وسیم بھی رشتہ ازدواج میں منسلک

3 Meeting

انجینئر افتخار چودھری نے ریاٹرڈ جرنیل ڈاکٹر محمد مصطفی الجہنی سے ملاقات کی

4 Shah Mahmood Qureshi - António Guterres

شاہ محمود قریشی اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے درمیان رابطہ طے پا گیا

5 Khamisani Socail Welfare Trust

محمد سلیم خمیسانی کا سیفی ویلفیئر سوسائٹی کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد

6 Indian Army in Kashmir

کرفیو اور لاک ڈاؤن کے باوجود ہزاروں کشمیریوں کا بھارت کیخلاف مظاہرہ

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.