geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

سری لنکا :خودکش بم دھماکوں کے بعد سیکریٹری دفاع مستعفی، ہلاکتوں کی تعداد 253

April 26, 2019 0 1 min read
Sri Lanka Suicide Bombing
Share this:

Sri Lanka Suicide Bombing

کولمبو (جیوڈیسک) سری لنکا کے سیکریٹری دفاع گذشتہ اتوار کو ایسٹر کے موقع پر تباہ کن بم دھماکوں کو روکنے میں سکیورٹی فورسز کی ناکامی پر اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔حکام نے ان بم دھماکوں میں ہلاکتوں کی تعداد پر نظرثانی کی ہے اور کہا ہے کہ اب تک 253 مہلوکین کی شناخت ہوئی ہے۔قبل ازیں حکام نے چار ہوٹلوں اور تین گرجا گھروں میں خودکش بم دھماکوں میں ہلاکتوں کی تعداد 359 بتائی تھی۔

سری لنکن حکام نے جمعرات کو کہا ہے کہ بم دھماکوں کی جگہوں سے کٹے پھٹے جسمانی اعضاء ملے تھے اور ان کی شناخت مشکل تھی۔اس لیے پہلے متعلقہ اداروں اور مردہ خانوں نے ہلاکتوں کے غلط اعدادوشمار جاری کیے تھے اور ان کی تعداد ایک سو زیادہ بتائی تھی ۔نائب وزیر دفاع رووان وجے وردھنے نے خودکش بم دھماکوں میں مہلوکین کے نئے سرکاری اعداد وشمار جاری کیے ہیں اور253 ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔

سری لنکا کے محکمہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل انیل جاسنگھے نے کہا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد تخمیناً جاری کی گئی تھی۔یہ تعداد 250 یا260 ہوسکتی ہے کیونکہ بہت زیادہ جسمانی اعضاء بکھرے پڑے ملے تھے،اس لیے مہلوکین کی کوئی حتمی تعداد جاری کرنا مشکل ہے۔

کولمبو اور ساحلی شہر نیگومبو ، کٹواپٹیا اور باٹی کلووا میں ایسٹر کے موقع پر تین گرجا گھروں اور چار ہوٹلوں کو بم حملوں میں نشانہ بنایا گیا تھا۔اس وقت مسیحی برادری کے لوگ اپنی دعائیہ تقریبات میں مصروف تھے ۔مہلوکین میں ڈچ، امریکی اور برطانوی شہریوں سمیت 35 غیر ملکی بھی شامل ہیں۔بم دھماکوں میں قریباً پانچ سو افراد زخمی ہوئے ہیں۔

سیکریٹری دفاع کا استعفا
قبل ازیں سری لنکا کے ایوان صدر نے جمعرات کو ایک بیان میں سیکریٹری دفاع ہیماسری فرنینڈو کے استعفے کی اطلاع دی ہے اور کہا ہے کہ وہ اپنی جگہ نئے وزیر دفاع کے تقرر تک کام کرتے رہیں گے۔

مستعفی سیکریٹری دفاع نے برطانوی خبررساں ایجنسی رائیٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ انھوں نے گذشتہ اتوار کو ملک میں خودکش بم حملوں کی ذمے داری قبول کرتے ہوئے عہدہ چھوڑا ہے۔ان حملوں میں ان کی ذاتی طور پر تو کوئی ناکامی نہیں تھی لیکن وہ اپنی سربراہی میں بعض اداروں کی ناکامی کی ذمے داری قبول کرتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ سکیورٹی ایجنسیاں ممکنہ حملوں کے بارے میں انٹیلی جنس اطلاعات پر فعال انداز میں اپنے ردعمل کا اظہار کررہی تھیں اور تمام ایجنسیاں ہی کام کررہی تھیں۔

صدر میتھری سری سینا نے دارالحکومت کولمبو اور دوسرے مقامات میں واقع تین ہوٹلوں اور تین گرجا گھروں میں تباہ کن بم دھماکوں کے دو روز بعد منگل کو ایک نشری بیان میں سکیورٹی فورسز میں رد وبدل کا اعلان کیا تھا۔انھوں نے بدھ کو سیکریٹری دفاع اور قومی پولیس سربراہ سے کہا تھا کہ وہ اپنے عہدوں سے مستعفی ہوجائیں۔

بعض حکومتی عہدے داروں نے تسلیم کیا ہے کہ بعض انٹیلی جنس یونٹوں کے پاس ان بم دھماکوں سے قبل ممکنہ حملوں کی اطلاعات تھیں۔ صدر سری سینا کا کہنا ہے کہ انھیں ان انٹیلی جنس اطلاعات کے بارے میں اندھیرےمیں رکھا گیا تھا ۔انھوں نے اس ناکامی کے ذمے دار حکام کے خلاف سخت کارروائی کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

سری لنکا میں حکام نے اب تک ایسٹر کے موقع پر پے درپے بم دھماکوں کے الزام میں 76 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ان میں ایک شامی اور بعض پاکستانی شہری بھی شامل ہیں۔سخت گیر جنگجو گروپ داعش نے ان بم حملوں کی ذمے داری قبول کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔حکام گرفتار مقامی اور غیر ملکی افراد سے ان کے بیرون ملک کسی گروپ یا افراد سے روابط کی بھی تحقیقات کررہے ہیں ۔اب تک سری لنکن حکام نے دو مقامی اسلامی گروپوں کو ان بم دھماکوں کا مورد الزام ٹھہرایا ہے اور کہا ہے کہ ان میں آٹھ خودکش بمبار ملوث تھے۔

درایں اثناء کولمبو میں امریکی سفارت خانے نے سری لنکا میں موجود اپنے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ آیندہ اختتام ہفتہ پر ’’عبادت گاہوں‘‘ میں جانے سے گریز کریں کیوں کہ انتہا پسندوں کے ممکنہ حملوں کا خطرہ ہوسکتا ہے۔برطانیہ نے بھی اپنے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ سری لنکا کے غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

Share this:
Nawaz Sharif
Previous Post نواز شریف کی سپریم کورٹ میں مستقل ضمانت کیلئے درخواست دائر
Next Post چین کا فرانسیسی بحری جہاز آبنائے تائیوان میں روکنے کا دعویٰ
French Ships

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.